پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پلے آف میچز اور بنگلادیش کیخلاف ٹی20 انٹرنیشنل سیریز میں ڈیسیژن ریویو سسٹم (ڈی آرایس) نہ ہونے کی وجہ سے پردہ اُٹھ گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مقامی صحافی نے دعویٰ کیا ہے کہ پاک بھارت جنگ بندی کے بعد پاکستان میں ہونیوالے ایونٹس کے دوران ڈیسیژن ریویو سسٹم (ڈی آرایس) نہ ہونے کی بڑی وجہ آئی سی سی چیئرمین جے شاہ ہیں۔ 

انہوں نے اپنی ویڈیو میں کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے سیکیورٹی کی یقین دہانی اور غیر ملکی پلئیرز کے ملک میں آنے کے باوجود تکنیکی ٹیم نے پاکستان آنے سے انکار کردیا تھا جبکہ اسی ملک کے کرکٹرز پی ایس ایل کے 10ویں ایڈیشن میں آخری گروپ میچز اور پلے آفس میں فرنچائز کا حصہ تھے۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل پلے آف میچز؛ ڈی آر ایس سمیت اہم ٹیکنالوجیز سے محروم

صحافی نے دعویٰ کیا کہ پی سی بی کے اعلیٰ عہدیداروں اور پروڈکشن کمپنی نے انگلینڈ کی ہاک آئی کمپنی سے ڈی آر ایس کیلئے بات کی تاہم بھارت کے جے شاہ کے دباؤ کے سبب ایسا ممکن نہ ہوسکا۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل کے بعد پاک بنگلادیش سیریز میں ڈی آر ایس ٹیکنالوجی نہیں ہوگی

دوسری جانب پاکستان کے ہاتھوں تاریخی ہزیمت اٹھانے کے بعد بھارت مختلف طریقوں سے پاکستان کو انٹرنیشنل کرکٹ میں تنہا کرنا چاہتا ہے تاکہ نقصان پہنچایا جاسکے۔

تاحال آئی سی سی اور ہاک آئی کمپنی نے رپورٹس پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے تاہم توقع کی جارہی ہے کہ معاملے کو سالانہ اجلاس میں اٹھایا جاسکتا ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: پی ایس ایل ڈی ا ر ایس

پڑھیں:

کراچی کی سڑکوں پر گاڑی چلانے پر عوام کیلئے چالان نہیں انعام ہونا چاہیے، نبیل ظفر

معروف اداکار نبیل ظفر کا کہنا ہے کہ کراچی کی سڑکوں پر گاڑی چلانے پر چالان نہیں بلکہ انعام ہونا چاہیے، یہ عوام کا مطالبہ ہے۔

سوشل میڈیا پر ای چالان سسٹم پر تبصرہ کرتے ہوئے نبیل ظفر نے کہا کہ کراچی جیسے شہر میں اگر کوئی ٹریفک، گڑھوں اور سڑکوں کی حالت کے باوجود اپنی گاڑی کو بحفاظت منزل تک پہنچانے میں کامیاب ہو جاتا ہے تو اسے جرمانہ نہیں بلکہ انعام دیا جانا چاہیے۔

اداکار کا کہنا تھا کہ کراچی کے لوگوں کو روزانہ ٹریفک جام، ٹوٹی پھوٹی سڑکوں اور لاپرواہ ڈرائیورز کا سامنا کرنا پڑتا ہے، اس کے باوجود وہ صبر اور حوصلے کے ساتھ اپنی گاڑیاں چلاتے ہیں جو کہ واقعی قابل تعریف ہے۔

یاد رہے کہ سندھ حکومت نے شہر قائد کی مختلف شاہراہوں پر ای چالان سسٹم کا نفاذ کیا ہے جس کے باعث ہزاروں شہریوں کے گھر چالان پہنچ چکے ہیں۔ عوام سمیت مختلف سیاسی جماعتوں کی جانب سے یہ سسٹم بند کرنے اور پہلے خستہ حال سڑکوں کو بہتر کرنے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔

TagsShowbiz News Urdu

متعلقہ مضامین

  • ای چالان سسٹم پر تحفظات: سیاسی جماعتیں اور سندھ حکومت آمنے سامنے
  • پاکستان نیوی کی صلاحیتوں پر کسی کو کوئی شک و شبہ نہیں ہونا چاہیے: وائس ایڈمرل فیصل عباسی
  • پاکستان ہاکی ٹیم دورہ بنگلادیش کیلیے 8 نومبر کو روانہ ہوگی
  • حکومتی خواب تعبیر سے محروم کیوں؟
  • کراچی کی سڑکوں پر گاڑی چلانے پر عوام کیلئے چالان نہیں انعام ہونا چاہیے، نبیل ظفر
  • پاک سری لنکا ون ڈے سیریز: ٹکٹ کب سے فروخت اور کتنے میں دستیاب ہوں گے؟
  • اسپنر کلدیپ یادو کو دورانِ سیریز آسٹریلیا سے واپس بھارت کیوں بھیجا گیا؟
  • کراچی میں ای چالان سسٹم پر نبیل ظفر کا تبصرہ: “چالان نہیں، عوام کو انعام ملنا چاہیے”
  • پاکستان کرکٹ زندہ باد
  • پاکستان اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں فیصل آباد پہنچ گئیں