پاکستان کرکٹ ٹیم نے ٹی20 مقابلوں میں 2024 ابتک 10 اوپننگ پیئرز تبدیل کرڈالے۔

قومی ٹیم نے 2024 سے ابتک 33 ٹی20 انٹرنیشنل مقابلوں میں حصہ لیا، جس میں گرین شرٹس نے 10 بار اپنے اوپننگ پیئرز کو تبدیل کرکے نیا کمبینشن آزمانے کی کوشش کی۔

ٹی20 ورلڈکپ 2024 میں ناقص کارکردگی کے بعد پاکستانی ٹیم نے بابراعظم اور محمد رضوان کے اوپننگ پیئر کو توڑا اور نئے جارح مزاج کھلاڑیوں کو موقع دیا۔

مزید پڑھیں: کرکٹر کی والدہ کو ڈاکو لوٹ کر فرار، لاکھوں کی مالیت کا پرس چھین لیا گیا

پاکستان نے اوپننگ میں صائم ایوب، فخر زمان، حسن نواز، محمد حارث، محمد رضوان، صاحبزادہ فرحان اور عمیر بن یوسف سے آغاز کروایا تاہم ابتک کوئی پیئر کامیاب نہ ہوسکا۔

سب سے زیادہ میچز محمد رضوان اور صائم ایوب کے اوپننگ پیئر کو ملے جنہوں نے 11 میچز کھیلے اور 14 کی ایوریج سے 157 رنز بنائے۔

مزید پڑھیں: شاہین آفریدی نے رمیز راجا کو لائیو ٹی وی پر شرمندہ کردیا

بابراعظم، محمد رضوان اور حسن نواز اور محمد حارث کو 5، 5 میچز ملے، اسی طرح اور بابراعظم اور صائم کو جوڑی کو محض 4 مواقع میسر آسکے۔

مزید پڑھیں: بنگلادیش کیخلاف پاکستان کے اسکواڈ کا اعلان، بابراعظم، رضوان پھر باہر

گزشتہ روز بنگلادیش کیخلاف میچ میں پاکستان کیلئے صائم ایوب اور فخر زمان نے پہلی بار ساتھ اوپننگ کی۔

دوسری جانب سلیکشن کمیٹی کی طرف مسلسل اوپننگ میں تبدیلیوں اور کھلاڑیوں کو موقع نہ ملنے پر شائقین کرکٹ بھی سوال اٹھارہے ہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: محمد رضوان

پڑھیں:

پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا

پاکستان کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔

ویسٹ انڈیز کی قیادت روسٹن چیز کریں گے جبکہ جومیل واریکن کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

اسکواڈ میں جوشوا بیشپ، تیج نارائن چندرپال، جوشوا ڈی سلوا، جسٹن گریوز، کیوم بوج، شے ہوپ، عامر جینگو، شیمار جوزف، برینڈن کنگ، کرک میک کینزی، گڈاکیش موتی، کیمو پال، کیمار روچ، جیڈن سیلز اور جومیل واریکن شامل ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آغاز 25 جولائی سے ہوگا۔

        View this post on Instagram                      

قومی ٹیم نے آخری مرتبہ 2023 میں سری لنکا کو اس کی سرزمین پر 2-0 سے ٹیسٹ سیریز میں شکست دی تھی، تاہم اس کے بعد پاکستان مسلسل سات بیرونِ ملک ٹیسٹ میچ ہار چکا ہے۔

اس سیریز میں پاکستان کی قیادت دوبارہ بابر اعظم کر رہے ہیں جنہیں شان مسعود کی جگہ ٹیسٹ ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • سابق وفاقی وزیر سردار یار محمد رند کی سفری پابندی کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ
  • سرداریار محمد رند کی سفری پابندی کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ
  • پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی
  • بالآخر بنگلہ دیش کے صدر محمد شہاب الدین نے بھی مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا
  • پاکستان کا موقف اور خطے میں امن کا تقاضا
  • پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
  • کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
  • مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کو بچانے کیلئے طلباء کا احتجاج جاری، ہزاروں طلباء کا احتجاج
  • خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم