چین کا تھیان وین-2 پروب لانچ کر دیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 29th, May 2025 GMT
چین کا تھیان وین-2 پروب لانچ کر دیا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 29 May, 2025 سب نیوز
بیجنگ :انتیس مئی کو چین نے لانگ مارچ 3 بی راکٹ کے ذریعے تھیان وین-2 پروب لانچ کر دیا۔
جمعرات کے روز چینی میڈیا نے بتایا کہ یہ پروب سیارچے 2016 ایچ او 3 سے نمونے جمع کرکے زمین پر واپس آئے گا اور بعد میں دم دار ستارے 311 پی کی تحقیقات شروع کرےگا۔ تھیان وین-2 2027 تک سیارچے کے نمونے زمین پر واپس لائے گا اور اس کے بعد دم دار ستارے 311 پی کا مطالعہ جاری رکھے گا۔ 11 سائنسی آلات سے لیس یہ پروب مشن کے 13 مراحل مکمل کرے گا۔ مشن کا مقصد اہم خلائی ٹیکنالوجیز کو آگے بڑھانا ہے،
جیسے کہ کمزور کشش ثقل کی سطح سے نمونہ جمع کرنا، خود کار نیویگیشن، اور گہرے خلائی مدار کی منتقلی۔ سائنسی نقطہ نظر سے ، یہ ابتدائی نظام شمسی کے بارے میں ہماری تفہیم کو گہرا کرنے کے لئے سیارچوں کی ساخت اور ارتقا ء کا تجزیہ کرنے کی کوشش کرے گا۔ چائنا نیشنل اسپیس ایڈمنسٹریشن کی سربراہی میں یہ مشن چین کی سیاروں کی سائنسی تحقیق میں ایک اہم قدم ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرٹرمپ کے تجارتی ٹیرف کوغیرقانونی قرار دینے کےعدالتی فیصلے کے خلاف اپیل دائر مصنوعی ذہانت کے شعبے میں بین الاقوامی تعاون کو مضبوط بنانے کے لئے چین کی چار نکاتی تجاویز روس، چین کا چاند پر پاور پلانٹ تعمیر کرنے کا منصوبہ، پاکستان کو بھی شرکت کی دعوت سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے 18کروڑ ، 40لاکھ پاس ورڈز لیک ہونے کا انکشاف،ایڈوائزری جاری چین کی سیٹلائٹ نیویگیشن اور لوکیشن پر مبنی خدمات کی صنعت میں ترقی کا رجحان برقرار بھارت کا سیٹلائٹ ای او ایس زیرو نائن کا تجربہ ناکام ہوگیا بھارتی سائبر اٹیک کے خدشات، کابینہ ڈویژن نے ایڈوائزری جاری کر دیCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
آزاد کشمیر الیکشن کے حوالے سے میڈیا کیلیے ضابطہ اخلاق جاری
الیکشن کمیشن آزاد کشمیر نے انتخابات 2026 کے لیے نیا میڈیا ضابطہ اخلاق جاری کر دیا، پالیسی کا مقصد انتخابی عمل میں شفافیت، غیرجانبداری اور ذمہ دارانہ صحافتی روایات کو یقینی بنانا ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق تمام میڈیا اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ انتخابی کوریج کے دوران مکمل غیرجانبداری کا مظاہرہ کریں اور ضابطہ اخلاق پر سختی سے عمل درآمد کریں۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پولنگ اسٹیشن کے اندر صرف مجاز میڈیا نمائندوں کو کوریج کی اجازت ہوگی تاہم پولنگ بوتھ کے اندر ووٹنگ کی خفیہ کارروائی کی کسی بھی قسم کی ریکارڈنگ یا فوٹوگرافی سختی سے ممنوع ہوگی۔
الیکشن کمیشن نے پولنگ ختم ہونے سے قبل کسی بھی قسم کے ایگزٹ پول، نتائج یا رجحانات نشر کرنے پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔ نفرت انگیز، اشتعال انگیز یا فرقہ وارانہ مواد نشر کرنے سے گریز کرنے کی تاکید کی ہے۔
اسی طرح غلط، غیر مصدقہ یا گمراہ کن معلومات نشر کرنا بھی ممنوع قرار دیا گیا۔تمام امیدواروں کو انتخابی کوریج میں مساوی اور منصفانہ نمائندگی دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔
الیکشن کمیشن نے واضح کیا ہے کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر متعلقہ میڈیا ادارے کی ایکریڈیٹیشن منسوخ کی جا سکتی ہے اور قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔
کمیشن نے تمام میڈیا اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ انتخابی ضابطہ اخلاق پر مکمل عمل درآمد یقینی بنائیں تاکہ انتخابی عمل کے اعتماد اور شفافیت کو برقرار رکھا جا سکے۔