پنجاب: سسرالیوں کے تشدد سے بہو جاں بحق، 3 افراد کیخلاف مقدمہ درج
اشاعت کی تاریخ: 30th, May 2025 GMT
---فائل فوٹو
صوبۂ پنجاب کی تحصیل شکرگڑھ کے علاقے نڈی بوڑی میں سسرال والوں کے مبینہ تشدد سے بہو جاں بحق ہو گئی۔
پولیس کے مطابق مقتولہ کے والد کی مدعیت میں داماد سمیت 3 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا جبکہ افسوس ناک واقعے پر تفتیش جاری ہے۔
پولیس کے مطابق مقتولہ کے اہلِ خانہ کا کہنا ہے کہ بیٹی کو اینٹیں مار کر قتل کیا گیا، خاتون کی لاش پوسٹمارٹم کےلیے اسپتال منتقل کردی گئی۔
مقتولہ کے اہلِ خانہ کے مطابق بیٹی کے سسرالی اپنی بیٹی کا رشتہ مقتولہ کے بھائی سے کرانا چاہتے تھے، رشتے سے انکار پر بیٹی کو قتل کیا گیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز پنڈی بوڑی میں سسرالیوں کے مبینہ تشدد سے خاتون جاں بحق ہوگئی تھی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: مقتولہ کے
پڑھیں:
فیصل آباد: مصالحہ جات میں ملاوٹ اور جعلسازی پر ملزم کو 16 ماہ قید بامشقت اور 10 لاکھ جرمانہ
فیصل آباد میں مصالحہ جات میں ملاوٹ اور جعلسازی کے خلاف درج مقدمہ میں سزا سنادی گئی۔
ترجمان فوڈ اتھارٹی کے مطابق ملزم کو 16 ماہ قید بامشقت کی سزا سنائی گئی ہے اور 10 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔
ترجمان فوڈ اتھارٹی نے بتایا کہ سینئر سول جج کریمنل ڈویژن نے ملزم کو تھانہ گلبرگ میں درج مقدمہ میں سزا سنائی ہے۔
ترجمان فوڈ اتھارٹی کے مطابق چیکنگ کے دوران سپلائی کے لیے تیار 400 کلو مضر صحت مرچ کو ضبط کیا تھا۔