اسلام آباد:

انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے نو مئی جلاؤ گھیراؤ کیس میں پی ٹی آئی کے 6 شرپسندوں پر فرد جرم عائد کردی۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کیس پر سماعت کی، ملزمان کی جانب سے صحت جرم سے انکار کردیا گیا، اس کیس میں 42 ملزمان پر پہلے ہی فرد جرم عائد ہوچکی ہے۔

عدالت نے کیس کی مزید سماعت 3 جولائی تک ملتوی کردی، پی ٹی آئی کارکنان کیخلاف تھانہ شمس کالونی میں مقدمہ درج ہے۔

یاد رہے کہ 9 مئی کو بانی پی ٹی آئی کی اسلام آباد ہائیکورٹ سے گرفتاری کے بعد تحریک انصاف نے ملک بھر میں پر تشدد احتجاج کیا تھا جس میں حساس سرکاری تنصیبات اور عمارتوں کو نشانہ بنایا گیا۔

پی ٹی آئی کارکنوں نے جی ایچ کیو کے باہر بھی احتجاج کرتے ہوئے توڑ پھوڑ کی تھی جبکہ جناح ہاؤس لاہور، ریڈیو پاکستان پشاور سمیت متعدد سرکاری املاک کو نذر آتش کیا گیا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: پی ٹی ا ئی

پڑھیں:

عیدالاضحیٰ پر بھارتی فلموں کی نمائش پر پابندی عائد

مقامی سنیما کو فروغ دینے کے لیے عید الاضحیٰ کے موقع پر سنیما گھروں میں بھارتی فلموں کی نمائش پر پابندی عائد کردی گئی۔

پاکستان بھر کے سنیما گھروں میں تمام بھارتی فلموں، بشمول پنجابی ٹائٹلز اور ڈب فلموں پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ 

یہ اقدام مقامی سنیما کو فروغ دینے کیلئے اُٹھایا گیا ہے عیدالاضحیٰ سے دو دن پہلے اور دو ہفتے بعد تک بھارتی پنجابی فلموں کی نمائش پر پابندی ہوگی۔ اس کا مقصد پاکستانی پروڈکشنز کو باکس آفس پر زیادہ اہمیت دینا اور عیدالاضحیٰ کے موقع پر ریلیز ہونے والی پاکستانی فلموں کو کامیاب بنانا ہے۔

https://www.instagram.com/p/DKOpTm0ox0-/

یاد رہے کہ عید الضحیٰ پر ماہرہ خان اور ہمایوں سعید کی فلم ’لو گرو‘ اور فیصل قریشی، ثمینہ پیرزادہ کی ہارر فلم دیمک سمیت دیگر فلمیں ریلیز ہوں گی جن کا شائقین کو بےصبری سے انتظار ہے۔ 

 

 

 

متعلقہ مضامین

  • تھانہ رمنا حملہ کیس، عدالت نے پی ٹی آئی کارکنوں کے پُرتشدد احتجاج کو دہشتگردی قرار دے دیا
  • 9 مئی احتجاج ، تھانے پر حملے اور جلاؤ گھیراؤ کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا گیا
  • 9 مئی توڑ پھوڑ کیس: پی ٹی آئی کے 6 کارکنان پر فردِ جرم عائد
  • 9 مئی تھانہ رمنا حملہ کیس: پی ٹی آئی رہنماؤں سمیت 11 کارکنان کو مجموعی طور پر 15 سال 4 ماہ قید و جرمانے کی سزا
  • نو مئی کیس:پی ٹی آئی ایم این اے سمیت 11 ملزمان کوسزا سنا دی گئی
  • 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کیس: پی ٹی آئی کے 6 شرپسندوں پر فرد جرم عائد
  • نو مئی جلاؤ گھیراؤ کیس میں پی ٹی آئی کے 6 شرپسندوں پر فرد جرم عائد
  • اسلام آباد ہائیکورٹ نے نیٹکو میں غیر مقامی افراد کی بھرتیوں پر پابندی عائد کر دی
  • عیدالاضحیٰ پر بھارتی فلموں کی نمائش پر پابندی عائد