اسلام آباد ہائی کورٹ میں ڈاکٹر عافیہ کیس کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی
اشاعت کی تاریخ: 30th, May 2025 GMT
اسلام آباد:
اسلام آباد ہائی کورٹ میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے متعلق کیس کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی کردی گئی۔
جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے کیس کی سماعت کی، ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کے وکیل عمران شفیق ایڈووکیٹ سپریم کورٹ میں پیشی کے باعث ہائیکورٹ میں پیش نہ ہوسکے، ایڈیشنل اٹارنی جنرل بھی عدالت میں پیش نہ ہوئے۔
وکیل عمران شفیق ایڈووکیٹ کے معاون وکیل عدالت میں پیش ہوئے، عدالت نے وکیل درخواست گزار کی عدم دستیابی کے باعث سماعت 13 جون تک ملتوی کردی۔
گزشتہ سماعت پر وکیل عمران شفیق نے عافیہ صدیقی کی جانب سے ترمیم شدہ پٹیشن دائر کرنے کی استدعا کی تھی، عدالت نے وکیل عمران شفیق کو ایک ہفتہ میں ترمیم شدہ پٹیشن دائر کرنے کی ہدایت کی تھی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: وکیل عمران شفیق
پڑھیں:
انسداد دہشت گردی عدالت سے علیمہ خان کے ساتویں مرتبہ وارنٹ گرفتاری جاری
راولپنڈی:انسداد دہشت گردی عدالت نے علیمہ خان کے ساتویں مرتبہ وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی میں تھانہ صادق آباد میں درج کیس کی سماعت ہوئی، جس میں علیمہ خان پیش نہیں ہوئیں، جس پر عدالت نے ساتویں مرتبہ ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔
دورانِ سماعت 30 سے زائد بینکوں نے علیمہ خان کے اکاؤنٹ منجمد کرنے کی رپورٹ عدالت میں پیش کردی۔ اس کے علاوہ 5 بینکوں نے علیمہ خان کے اور نمل یونیورسٹی کے ٹرسٹی اکاؤنٹس منجمد نہ کرنے کی رپورٹ جمع کرائی، جس پر عدالت نے 5 بینکوں کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔ عدالت کی جانب سے بینکوں کو ٹرسٹی اکاؤنٹس بھی منجمد کرنے کے احکامات جاری کردیے گئے۔
سماعت کے دوران عدالت میں 7 ملزمان اور تین وکلا پیش ہوئے۔ بعد ازاں عدالت نے کیس کی مزید سماعت 6 نومبر تک ملتوی کردی۔