نو مئی جلاؤ گھیراؤ کیس میں پی ٹی آئی کے 6 شرپسندوں پر فرد جرم عائد
اشاعت کی تاریخ: 30th, May 2025 GMT
اسلام آباد:انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے نو مئی جلاؤ گھیراؤ کیس میں پی ٹی آئی کے 6 شرپسندوں پر فرد جرم عائد کردی۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کیس پر سماعت کی، ملزمان کی جانب سے صحت جرم سے انکار کردیا گیا، اس کیس میں 42 ملزمان پر پہلے ہی فرد جرم عائد ہوچکی ہے۔
عدالت نے کیس کی مزید سماعت 3 جولائی تک ملتوی کردی، پی ٹی آئی کارکنان کیخلاف تھانہ شمس کالونی میں مقدمہ درج ہے۔
یاد رہے کہ 9 مئی کو بانی پی ٹی آئی کی اسلام آباد ہائیکورٹ سے گرفتاری کے بعد تحریک انصاف نے ملک بھر میں پر تشدد احتجاج کیا تھا جس میں حساس سرکاری تنصیبات اور عمارتوں کو نشانہ بنایا گیا۔
پی ٹی آئی کارکنوں نے جی ایچ کیو کے باہر بھی احتجاج کرتے ہوئے توڑ پھوڑ کی تھی جبکہ جناح ہاؤس لاہور، ریڈیو پاکستان پشاور سمیت متعدد سرکاری املاک کو نذر آتش کیا گیا۔
Post Views: 2.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: پی ٹی ا ئی
پڑھیں:
امریکی محکمہ خزانہ نے ایران پر نئی پابندیاں عائد کر دیں
امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق ان کمپنیوں سے لین دین کرنے والے غیر ملکی مالیاتی ادارے اور افراد بھی پابندیوں کی زد میں آسکتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی محکمہ خزانہ نے ایران سے متعلق نئی پابندیاں عائد کر دی ہیں، چار ایرانی شہریوں اور چار کرپٹو ایکسچینجز پر پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔ امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق ان کمپنیوں سے لین دین کرنے والے غیر ملکی مالیاتی ادارے اور افراد بھی پابندیوں کی زد میں آسکتے ہیں۔ دوسری طرف ایرانی خبر ایجنسی نے کہا ہے کہ ایران نے امریکا کے مجوزہ حتمی منصوبے پر اب تک کوئی جواب نہیں بھیجا ہے۔
مہر نیوز کی ذرائع کے حوالے سے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکی مجوزہ منصوبے پر ایران میں بات چیت جاری ہے، امریکی تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ ایرانی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ماضی کے تجربات کی بنیاد پر، ایران ٹھوس اور حقیقی فوائد حاصل کرنے کا خواہاں ہے۔