چاغی کے پہاڑوں میں دھماکوں نے خطے کی تاریخ بدل دی ، احسن اقبال
اشاعت کی تاریخ: 30th, May 2025 GMT
اسلام آباد(وقائع نگار)وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہاہے کہ پاکستان نے بھارت کے پانچ دھماکوں کے جواب میں چھ دھماکے کر کے بھرپور جواب دیا تھا،چاغی کے پہاڑوں میں ہونے والے دھماکوں نے اس خطے میں تاریخ کا دھارا بدل دیا،ایٹمی پروگرام کی بنیاد رکھنے کا سہرا ذوالفقار علی بھٹو اور ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو جاتا ہے،آنے والی تمام حکومتوں نے اس پروگرام کو آگے بڑھایا،نواز شریف نے بین الاقوامی دبا اور لالچ کی پیشکش کو ٹھکرا کر دھماکے کیے،پاکستان سے کوئی اس کی ایٹمی صلاحیت کو چھین نہیں سکتا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام منعقدہ یوم تکبیر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر اسلام آبادبار کونسل کے ممبران علیم عباسی،عادل عزیز قاضی،اسلام آبادہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر واجد علی گیلانی،سیکرٹری منظور احمد ججی،سابق صدر حسیب چودھری اور دیگر نے بھی خطاب کیا،احسن اقبال نے کہاکہ یہ صرف ماضی کی کامیابی کا جشن ہی نہیں بلکہ مستقبل کے لیے یوم عزم بھی ہے،بھارت نے پاکستان کو للکارا تو پاکستان کی فضائیہ نے بھارت کے تین رافیل سمیت چھ جہاز گرا کر اپنی برتری ثابت کی،جس جدید ترین ٹیکنالوجی پر بھارت کو غرور اور گھمنڈ تھا اسے پاکستانی شاہینوں نے مٹی کا ڈھیر بنا دیا،بھارت نے دس مئی کی صبح جارحیت کی تو ہماری بہادر مسلح افواج اور فضائیہ نے کرارا اور بھرپور جواب دیا، بھارت کی چیخیں واشنگٹن تک پہنچیں اور سیز فائر کی درخواست کی جسے ہم نے قبول کیا،ہم امن کے خواہاں ہیں، جنگ مسلط کی جائے گی تو بھرپور جواب دیں گے،مئی کا مہینہ پاکستان کے لیے قابل فخر ہے، اٹھائیس مئی کو جہاں کھڑے تھے، دس مئی کو بھی اسی جذبے کا مظاہرہ کیا، ،تقریب کے اختتام پر وفاقی وزیر احسن اقبال اور وکلا قیادت نے یوم تکبیر کا کیک کاٹا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: احسن اقبال
پڑھیں:
اسحاق ڈار کی امریکی وزیرخارجہ سے ملاقات طے، اہم امور پر بات چیت کا امکان
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2025ء)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار دورہ امریکا کے دوران ایک روز کیلئے واشنگٹن جائیں گے جہاں وہ 25 جولائی کو امریکا کے وزیر خارجہ مارکو روبیو سے اہم ملاقات کریں گے۔ذرائع کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی یہ پہلی ملاقات ہو گی۔ ابھی ملاقات کے ایجنڈے کی تفصیل تو سامنے نہیں آئی مگر امکان ہے کہ نائب وزیراعظم امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پاک بھارت جنگ بندی میں کردار پر اظہار تشکر کریں گے۔ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ٹیمی بروس نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکا کے رہنماؤں کی ایک ملاقات طے ہے جس میں وہ خود بھی موجود ہوں گی۔یہاں یہ بات بھی اہم ہے کہ نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار ہی کے دستخط سے پاکستان نے خط نوبیل کمیٹی کو ناروے بھیجا ہے جس میں پاکستان کی جانب سے سفارش کی گئی ہے کہ جنوب ایشیا میں قیام امن کیلئے امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غیرمعمولی کردار کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں نوبیل امن انعام دیا جائے۔(جاری ہے)
امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مسئلہ کشمیر کو دیرینہ حل طلب مسئلہ تسلیم کرتے ہوئے اسے حل کرنے میں کردار کی پیشکش کی تھی جسے پاکستان نے فوری طور پرقبول کرلیا تھا تاہم بھارت ماننے سے گریز کررہا ہے۔اسحاق ڈار کی مارکو روبیو سے یہ ملاقات ایسے وقت بھی ہوگی جب بھارت کی جانب سے پاکستان کے خلاف جارحیت جاری ہے اور سندھ طاس معاہدیکو بھارت نے یکطرفہ طور پرمعطل کررکھا ہے اور تاحال کسی نیوٹرل مقام پر مذاکرات سے بھی گریز کر رہا ہے۔امکان ہے کہ ملاقات میں سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی اور مسئلہ کشمیر کو حل کرنے سے متعلق معاملہ بھی زیر بحث آئے گا جبکہ دو طرفہ امور میں پاک امریکا تجارت بڑھانے سیمتعلق امور پر بھی بات چیت کا امکان ہے۔