پشاور،6 افراد کے قتل میں ملوث دو بھائی گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 30th, May 2025 GMT
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مئی2025ء) ارمڑ میں چھ افراد کے سفاکانہ قتل میں ملوث دو مرکزی ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ایس ایس پی آپریشنز پشاور مسعود بنگش نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ملزمان نے 19 مئی کو فائرنگ کرکے ایک ہی خاندان کے چھ افراد کو قتل کیا تھا، مقتولین میں ماں بیٹی، دو جوان بیٹے اور دو معصوم بچے شامل تھے۔
(جاری ہے)
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں دو بھائی شمشاد اور منصور شامل ہیں۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزمان کی بہن کی شادی مقتول خاندان میں ہوئی تھی اور واقعے سے تین روز قبل ان کی بہن کا انتقال ہوا۔ایس ایس پی مسعود بنگش کے مطابق ملزمان کو اپنی بہن کی موت پر مقتولین پر شک تھا، جس کی بنیاد پر انہوں نے یہ افسوسناک اقدام اٹھایا۔ پولیس نے ملزمان کو گرفتار کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
کراچی، شہری کو زخمی کرنے والے ڈاکوؤں سے پولیس مقابلہ، ایک ہلاک، دوسرا زخمی گرفتار
کراچی:شہر قائد کے علاقے فیڈرل بی ایریا بلاک 14 میں ڈکیتی کی کوشش کے دوران مزاحمت پر 20 سالہ شہری جگو ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی ہو گیا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی جس پر ملزمان نے فرار ہوتے ہوئے پولیس پر بھی فائرنگ کر دی۔
پولیس حکام کے مطابق جوابی کارروائی میں ایک ڈاکو ہلاک جبکہ دوسرا زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔
زخمی شہری اور دونوں ڈاکوؤں کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ایک ڈاکو کی شناخت خرم جبکہ زخمی کی فیاض کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس نے کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے دو پستولیں، موبائل فونز، نقدی اور موٹرسائیکل برآمد کر لی ہے۔