Jang News:
2026-06-03@06:38:51 GMT

مون سون سیزن 2025ء کیلئے موسمی آؤٹ لک جاری کردیا گیا

اشاعت کی تاریخ: 30th, May 2025 GMT

مون سون سیزن 2025ء کیلئے موسمی آؤٹ لک جاری کردیا گیا

---فائل فوٹو

محکمۂ موسمیات کی جانب سے مون سون سیزن 2025ء کے لیے موسمی آؤٹ لُک جاری کردیا گیا۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق ملک کے وسطی اور جنوبی حصوں میں معمول یا معمول سے کچھ زیادہ بارشوں کا امکان ہے، پنجاب کے شمال مشرقی علاقوں اور کشمیر میں بھی زائد بارشیں متوقع ہیں۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق شمالی خیبر پختون خوا، گلگت بلتستان میں معمول کے مطابق یا معمول سے کچھ کم بارشوں کا امکان ہے، جولائی سے ستمبر تک ملک میں اوسط درجۂ حرارت معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کشمیر، گلگت بلتستان، خیبر پختون خوا کے علاقوں میں درجۂ حرارت میں اضافہ متوقع ہے۔

دوسری جانب درجۂ حرارت میں تغیرات کی وجہ سے تیز ہوائیں، گرد آلود طوفان اور ژالہ باری ممکن ہے۔

مون سون کے پہلے حصے میں سندھ، پنجاب، آزاد کشمیر، خیبر پختون خوا میں میدانی اور پہاڑی علاقوں میں سیلاب کا خدشہ ہے جبکہ خیبر پختون خوا، گلگت بلتستان میں زیادہ درجۂ حرارت سے برف پگھلنے کی رفتار بڑھ سکتی ہے، برف پگھلنے سے دریاؤں میں پانی کی سطح بلند ہوسکتی ہے۔

محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ موسلادھار بارشیں بڑے دریاؤں میں سیلاب کا باعث بن سکتی ہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: خیبر پختون خوا

پڑھیں:

راولپنڈی: سہیل آفریدی کے قافلے کو پولیس نے فیکٹری ناکے پر روک دیا

فائل فوٹو 

اڈیالہ جیل میں قید بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے ان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی فیکٹری ناکے پہنچ گئیں، پولیس نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے قافلے کو روک دیا۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی سرکاری پروٹوکول میں گورکھ پور ناکے پر پہنچے تھے۔

سہیل آفریدی اپنی کابینہ ارکان کے ہمراہ گورکھ پور فیکٹری ناکے پر موجود ہیں، جہاں پولیس نے انہیں روک دیا۔

متعلقہ مضامین

  • مختلف علاقوں میں بارشیں ہی بارشیں؛محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کردی
  • کوہستان آپریشن سکینڈل: نیب نے 6 ارب سے زائد اثاثے خیبر پی کے حکومت کے حوالے کر دیئے
  • محکمہ موسمیات نے تیزہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیش گوئی کردی
  • جنوبی پنجاب میں منکی پاکس کا پھیلاؤ، 4 مریض اسپتال داخل، الرٹ جاری
  • پاکستان اور کویت جاری سفارتی کوششوں کے مثبت نتائج کیلئے پرامید
  • کوہستان کرپشن کیس، نیب نے 6 ارب کے ریکور اثاثے خیبر پختونخوا کے حوالے کردیے
  • لاہور میں بلدیاتی الیکشن کیلئے حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست کا اجرا
  • لاہور میں بلدیاتی الیکشن کیلئے حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست جاری کر دی گئی
  • راولپنڈی: سہیل آفریدی کے قافلے کو پولیس نے فیکٹری ناکے پر روک دیا
  • خطے میں تنازعات کے پُرامن حل کیلئے کوششیں جاری رکھیں گے: اسحاق ڈار