پشاور ہائیکورٹ: پی پی رہنما ہمایوں خان کی 14 جون تک عبوری ضمانت منظور
اشاعت کی تاریخ: 30th, May 2025 GMT
---فائل فوٹو
سیشن کورٹ پشاور نے سیکریٹری اطلاعات پیپلز پارٹی ہمایوں خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کر لی۔
پشاور سیشن کورٹ کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج صمت اللّٰہ وزیر نے ہمایوں خان کی درخواست پر سماعت کی۔
عدالت نے ہمایوں خان کی 14 جون تک عبوری ضمانت منظور کرلی۔
بعدازاں پیپلز پارٹی کے سیکریٹری اطلاعات ہمایوں خان نے عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ عدالت نے 14 جون تک عبوری ضمانت دے دی ہے، صوبائی حکومت نے ہمارے پر امن احتجاج پرشیلنگ کی، مقدمات درج کیے، پی ٹی آئی خود ہر ہفتے احتجاج کرتی ہے، سرکاری املاک کو نقصان پہنچاتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم پر پرچے کرنے سے پہلے یہ اپنے گریبان میں جھانکیں، کرپشن کے خلاف ہم نے پُر امن احتجاج کیا تو لاٹھی جارچ کیا گیا، پُر امن احتجاج پر شیلنگ کی مذمت کرتے ہیں، پی ٹی آئی نے اب دوبارہ احتجاج کی کال دی ہے، پی ٹی آئی کے احتجاج سے عوام متاثر ہو رہے ہیں۔
ہمایوں خان نے یہ بھی کہا کہ پی ٹی آئی کے احتجاجوں پر صوبے کے خزانے سے پیسےخرچ ہو رہے ہیں، پی ٹی آئی نے لوگوں کو ٹرک کے بتی کے پیچھے لگا دیا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ہمایوں خان کی پی ٹی آئی
پڑھیں:
پنجاب میں منشیات کے ملزمان کے خلاف قوانین مزید سخت، ترمیمی بل اسمبلی سے منظور
پنجاب حکومت نے منشیات کے ملزمان کے خلاف مزید سخت قوانین بنانے کا فیصلہ کرلیا۔
مزید پڑھیں: پنجاب میں منشیات کے خلاف بڑی پیش رفت، کاؤنٹر نارکوٹکس فورس کا قیام
اس سلسلے میں پنجاب کنٹرول آف نارکوٹکس سبسٹینسز (ترمیمی) بل 2025 پنجاب اسمبلی سے منظور کرلیا گیا۔
ترمیمی بل کے تحت منشیات کے مقدمات میں ضمانت سے متعلق دفعات میں تبدیلیاں کی گئی ہیں۔
بل کے مطابق عمر قید کی سزا والے منشیات کے مقدمات میں ملزمان کو ضمانت نہیں دی جا سکے گی۔ اس کے علاوہ عدالت کو دیگر جرائم میں ضمانت دینے سے قبل بھاری زرِ ضمانت اور کیس کی نوعیت کو مدنظر رکھنا لازمی ہوگا۔
ترمیمی بل کے تحت خصوصی عدالت کے فیصلے کے خلاف اپیل لاہور ہائیکورٹ کے 2 رکنی بینچ میں سنی جائے گی، جبکہ ہائیکورٹ کے بینچ کی نامزدگی چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کریں گے۔
بل کے متن کے مطابق اس ترمیم کا مقصد منشیات کے مقدمات میں موجود قانونی خلا اور تاخیر کو ختم کرنا اور کارروائی کو مؤثر بنانا ہے۔
مزید پڑھیں: پنجاب پولیس کی کارروائی، منشیات سپلائی کرنے والے جارڈن گینگ کے ملزمان گرفتار
اس کے تحت سیکشن 38، 39، 40، 41 اور 44 میں تبدیلیاں کی گئی ہیں، اور سیکشن 40 میں اپیل کے نظام کو ہائی کورٹ کے دو رکنی بینچ کے ماتحت کیا گیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews پنجاب اسمبلی ترمیمی بل منظور منشیات قوانین وی نیوز