پورا صوبہ کرپشن کا گڑھ بن چکا، بانی پی ٹی آئی این آر او مانگ رہا ،کنڈی
اشاعت کی تاریخ: 30th, May 2025 GMT
اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر)گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی این آر او مانگ رہا ہے، فیلڈ مارشل کی تقریب میں اس جماعت نے شرکت نہیں کی ، پورا صوبہ کرپشن کا گڑھ بن چکا ہے جبکہ کے پی کے کے کھیلوں کے ویران میدان دوبارہ آباد کرینگے۔ افواج پاکستان کوخراج تحسین پیش کرنے کیلے منعقدہ نماشی ہاکی میچ کے موقع پر نصیر بندہ ہاکی سٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پاکستان ہاکی ٹیم کی نیشنز کپ کیلئے تیاریاں جاری ہیں، طارق بگٹی کی کوششوں کوسراہتا ہوںوفاقی اور صوبای حکومتیں قومی کھیل کو بھرپور سپورٹ کریں خیبرپختونخوا میں کھیلوں کے میدان دوبارہ آباد ہونگے، پی ایس ایل بھی سازش کے تحت ختم کرنے کی کوشش کی گی، بھارتی جارحیت پر دنیا نے ہمارا جواب دیکھا، سپہ سالار فیلڈ مارشل عاصم منیر نے حملوں کا جواب دیکر پوری قوم کی نماندگی کی، پوری قوم افواج پاکستان کیساتھ تھی، وزیراعظم کی قیادت میں حکومتی ٹیم کے مختلف ممالک کے دورے جاری ہیں، بھارت کو اپنے دفاع اور رافیل پر بہت گھمنڈ تھا، پاکستان نے جو جواب دیا بھارت اسے یاد رکھے گا، مسجدوں کے سولر پینل پر کرپشن کرنے پر پرامن احتجاج کیا گیا، بانی پی ٹی آی خود کہتے تھے کہ کرپشن کیخلاف کھڑے ہوں، کے پی حکومت نے پرامن احتجاج کرنے والوں پر تشدد کیا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
متنازع میچ ریفری اینڈی پائیکرافٹ نے پاکستان کے کپتان اور مینجر سے معافی مانگ لی
پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کو متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے خلاف میچ کھیلنے کی اجازت دے دی، جبکہ متنازع میچ ریفری اینڈی پائیکرافٹ نے پاکستان کے کپتان اور مینجر سے معافی مانگ لی۔
ترجمان پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق میچ ریفری اینڈی پائیکرافٹ نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے مینجر اور کپتان سلمان علی آغا سے معذرت کر لی ، اینڈی پائیکرافٹ نے 14 ستمبر کے واقعے کو مس کمیونیکیشن کا نتیجہ قرار دے کر پاکستان ٹیم سےمعذرت کی۔
ترجمان پی سی بی نے مزید بتایا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے 14 ستمبر کو پاک-بھارت میچ کے دوران کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کی انکوائری پر بھی آمادگی ظاہر کر دی ۔
قبل ازیں، چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے سماجی رابطے کی سائٹ ’ایکس‘ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان ٹیم کو ہوٹل سے اسٹیڈیم روانہ ہونے کی ہدایت کی ۔
ایشیا کپ سے میچ ریفری اینڈی پائیکرافٹ کو ہٹانے کے مطالبے اور مشاورت میں تاخیر کے باعث میچ کو ایک گھنٹے کے لیے ملتوی کر دیا گیا ۔
پاکستان اور یو اے ای کے درمیان مقابلے کا ٹاس پاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بجے جب کہ کھیل کا آغاز 8 بج کر 30 منٹ پر ہوگا۔
پاکستان کی جانب سے متنازع میچ ریفری اینڈی پائیکرافٹ کو ہٹانےکا مطالبہ کیا گیا تھا اور ممکنہ طور پر آج کے میچ میں ریفری کے فرائض رچی رچرڈسن نے انجام دینے تھے تاہم وہ آج کے میچ کے لیے دستیاب نہیں ہیں، جس پر متنازع میچ ریفری اینڈی پائیکرافٹ ہی آج کے میچ کے ریفری ہوں گے۔
دریں اثنا، ترجمان پاکستان کرکٹ بورڈ عامر میر نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی دبئی میں حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں جب کہ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں چیئرمین پی سی بی کی نجم سیٹھی اور رمیز راجہ سے بھی مشاورت جاری ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان آج شام 7 بجے شیڈول میچ کو ایک گھنٹے کے لیے ملتوی کر دیا گیا ۔
تنازع کے مرکزی کرداری میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو دبئی اسٹیڈیم پہنچے کے بعد واپس بلا لیا گیا ہے۔
قبل ازیں، پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے ایشیا کپ کے میچ ریفری اینڈی پائیکرافٹ کو ایونٹ سے نکالنے کے مطالبے پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے دبئی میں ہنگامی اجلاس منعقد کیا۔
دبئی میں ہونے والے اجلاس میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل، ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے نمائندے شریک ہیں، جب کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے اعلیٰ حکام ویڈیو لنک کے زریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔
ہنگامی اجلاس میں ’نو ہینڈ شیک‘ تنازع اور ریفری کے تبادلے کے معاملے پر غور کیا گیا۔