عالمی برادری غیر ذمہ دارانہ رویے پر بھارت سے جواب دہی کرے، وزیراعظم شہباز شریف کی تاجک صدر سے ملاقات میں گفتگو WhatsAppFacebookTwitter 0 29 May, 2025 سب نیوز

دوشنبے(سب نیوز)وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عالمی برادری غیر ذمہ دارانہ رویے پر بھارت سے جواب دہی کرے۔وزیراعظم شہباز شریف کی تاجک صدر امام علی رحمان نے ملاقات کی جس میں دونوں رہنماوں نے مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف اور تاجک صدر امام علی رحمان نے علاقائی اور عالمی امور پر بھی بات چیت کی۔شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کے خلاف بھارتی جارحیت جنگی اقدام تھا، عالمی برادری غیر ذمہ دارانہ رویے پر بھارت سے جواب دہی کرے، پاکستان خطے میں امن چاہتا ہے اور اپنی علاقائی خود مختاری، سالمیت کا ہر قیمت پر دفاع کرے گا۔انہوں نے کہا کہ خطے میں امن کے لیے کشمیر کے دیرینہ تنازع کا حل ناگزیر ہے، سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر حل کرنا ہوگا۔
وزیراعظم نے کہا کہ جولائی 2024 دورہ تاجکستان میں دو طرفہ تعلقات کی مضبوط بنیاد رکھی، وسط ایشیائی ملکوں کے ساتھ روابط کے فروغ کے لیے پرعزم ہیں، سی پیک کو وسطی ایشیا تک توسیع دینا چاہتے ہیں۔شہباز شریف نے تاجک صدر کو جنوبی ایشیا کی تازہ ترین صورت حال سے آگاہ کیا۔
انہوں نے تاجک صدر امام علی رحمان کی واٹر ڈپلومیسی کی تعریف کی اور گلیشیئرز سے متعلق عالمی کانفرنس کے انعقاد پر مبارکباد بھی پیش کی۔ دوسری جانب تاجک صدر امام علی رحمان نے کہا کہ پاکستان بااعتماد دوست ہے، خطے میں امن و استحکام کے حامی ہیں، امن و استحکام کی بحالی کے لیے وزیراعظم شہباز شریف کا قائدانہ کردار قابل تعریف ہے۔
تاجک صدر نے پاکستان کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔امام علی رحمان نے کاہ کہ پاکستان ہمارا قابل اعتماد شراکت دار ہے، زراعت، صنعت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کا فروغ اہمیت کا حامل ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرتحریک تحفظ آئین پاکستان کو دوبارہ متحرک اور سیاسی سرگرمیاں شروع کرنے کا فیصلہ تحریک تحفظ آئین پاکستان کو دوبارہ متحرک اور سیاسی سرگرمیاں شروع کرنے کا فیصلہ وزارت خزانہ نے نئے بجٹ سے قبل ہی مہنگائی میں اضافے کا خدشہ ظاہر کر دیا اپنا میٹر اپنی ریڈنگ ،اووربلنگ کے خاتمے کیلئے حکومت کا نئی اسکیم شروع کرنے کا اعلان پاکستان پوسٹ میں اشتہار سے زائد بھرتیاں، پبلک اکاونٹس کمیٹی نے معاملہ نیب کو بھجوا دیا بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی 2کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے 5دہشتگرد ہلاک ایکٹ الائنس پاکستان کا تمباکو ٹیکس پالیسی میں بیرونی مداخلت پر اظہار تشویش TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: وزیراعظم شہباز شریف تاجک صدر

پڑھیں:

شہباز شریف کی جاتی امرا میں نواز شریف سے ملاقات

—فائل فوٹو

وزیر اعظم شہباز شریف اور صدر مسلم لیگ ن نواز شریف کی جاتی امرا میں ملاقات ہوئی ہے۔ 

اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی جاتی امرا رہائش گاہ پر موجود تھیں۔ 

وزیر اعظم شہباز شریف نے پارٹی سربراہ کو بیرون ممالک دورے سے متعلق آگاہ کیا۔

ملاقات کے دوران شہباز شریف نے نواز شریف کو پاکستان کو ملنے والی کامیابیوں اور معاہدوں سے بھی آگاہ کیا۔

متعلقہ مضامین

  • وزیراعظم شہباز شریف ملائیشیا کے 2 روزہ دورے پر کوالالمپور روانہ
  • نوازشریف سے ملاقات، آزاد کشمیر، دورے کے حوالے سے آگاہ کیا: ٹرمپ، اسلامی ممالک کا شکریہ، غزہ جنگ بندی کے قریب، وزیراعظم
  • وزیراعظم شہباز شریف کی نواز شریف سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
  • شہبازشریف کی جاتی امراء میں نواز شریف سے ملاقات، خیریت دریافت کی
  • پاکستان سی پیک سے انتہائی وسیع پیمانے پر مستفید ہو رہا ہے، وزیراعظم
  • لاہور، وزایراعظم شہباز شریف کی نواز شریف سے ملاقات
  • شہباز شریف کی جاتی امرا میں نواز شریف سے ملاقات
  • وزیراعظم شہبازشر یف جاتی امرا میں مریم نواز کی موجودگی میں نوازشریف سے ملاقات
  • وزیراعظم کی جاتی امرا میں اپنے بھائی نواز شریف سے ملاقات
  • الحمدللہ ! غزہ میں جنگ بندی کے قریب ہیں، وزیراعظم شہباز شریف