وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کا رشتہ طے ہوگیا
اشاعت کی تاریخ: 29th, May 2025 GMT
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کے بیٹے جنید صفدر کا رشتہ دوبارہ طے ہوگیا ہے، شادی رواں برس ستمبر یا اکتوبر میں ہونے کا امکان ہے۔
جنید صفدر کا رشتہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کے قریبی عزیزوں میں طے ہوا ہے، جیند صفدر کی شادی نواز شریف کے رشتہ دار کی پوتی سے ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: عائشہ اور میری طلاق ہو گئی، جنید صفدر کی تصدیق
جنید صفدر کے رشتہ کی بات تقریباً ایک ماہ قبل شروع ہوئی تھی، ان کا رشتہ جس خاندان میں طے ہوا ہے وہ لاہور میں رہائش پذیر ہے۔
جنید صفدر کی یہ دوسری شادی ہوگی، اس سے قبل ان کی شادی قطر میں مقیم بزنس مین سیف الرحمان کی بیٹی عائشہ سیف سے 2021 میں لندن کے نائٹس برج کے دی لینزبرو میں ہوئی تھی جب علاج کی غرض سے لندن میں مقیم تھے، اکتوبر 2023 میں جوڑے نے خوشگوار طریقے سے طلاق لے لی تھی۔
مزید پڑھیں: سابق وزیراعظم نوازشریف کے پوتے زید حسین کی شادی کی تقریبات جاتی امراء میں جاری
برطانیہ سے تعلیم مکمل کرنے والے جنید اپنی والدہ مریم نواز کی سیاسی ذمہ داریوں میں مدد کے لیے اسی ماہ لندن سے لاہور واپس آگئے تھے اور یہیں مقیم ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
جنید صفدر کیپٹن (ر) صفدر لاہور مریم نواز نواز شریف وزیر اعلیٰ پنجاب.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: کیپٹن ر صفدر لاہور مریم نواز نواز شریف وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کا رشتہ صفدر کی
پڑھیں:
پاکستان اور جرمنی جمہوریت، برداشت اور پارلیمانی طرزِ حکمرانی پر یقین رکھتے ہیں، مریم نواز
— اسکرین گریبوزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ پاکستان اور جرمنی جمہوریت، برداشت اور پارلیمانی طرزِ حکمرانی پر یقین رکھتے ہیں۔ پارلیمانی تعاون عوامی اعتماد اور باہمی تفہیم کا پُل ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے جرمن پارلیمنٹ کی رکن دِریا تُرک نَخباؤر کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، پارلیمانی تعاون، ماحولیات، کلین انرجی اور دیگر منصوبوں پر گفتگو ہوئی۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ سیلاب کے دوران اظہار ہمدردی و یکجہتی پاک جرمن دیرینہ دوستی کی عکاسی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جرمن تعاون نے پنجاب میں ماحولیات، توانائی اور دیگر شعبوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا۔ 2024 میں پاکستان اور جرمنی کے درمیان تجارت 3.6 ارب ڈالر تک پہنچنا خوش آئند ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ پنجاب جرمنی کی رینیو ایبل انرجی سمیت مختلف شعبوں میں مزید سرمایہ کاری کا خیرمقدم کرتا ہے، تعلیم حکومت پنجاب کے اصلاحاتی ایجنڈے کا بنیادی ستون ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پنجاب نصاب کی جدت، ڈیجیٹل لرننگ اور عالمی تحقیقی روابط کے فروغ پر کام کر رہا ہے، 10 ہزار سے زائد پاکستانی طلبہ جرمن جامعات میں زیرِ تعلیم ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ثقافتی تعاون مؤثر سفارت کاری ہے، جرمن اداروں کے ساتھ مشترکہ فن و ثقافت کے منصوبوں کا خیرمقدم کرتے ہیں، پاکستان اور جرمنی امن، ترقی اور انسانی وقار کی مشترکہ اقدار کے حامل ہیں۔
وزیراعلیٰ نے فریڈرک ایبرٹ فاؤنڈیشن کے تحت تربیتی ورکشاپس منعقد کرنے کی تجویز پیش کی، جبکہ نوجوانوں کی روزگاری صلاحیت میں اضافے کے لیے جرمن ماڈل اپنانے کی خواہش کا اظہار بھی کیا۔