’کیونکہ ساس بھی کبھی بہو تھی‘ دوبارہ شروع، سمرتی ایرانی ایک قسط کا کتنا معاوضہ لے رہی ہیں؟
اشاعت کی تاریخ: 9th, July 2025 GMT
ممبئی(شوبز ڈیسک) بھارتی ڈرامہ ’کِیوں کہ ساس بھی کبھی بہو‘ تھی کے پرستار اس شو کے ریبوٹ کے لیے بے حد پرجوش ہیں، کیونکہ اس میں سمرتی ایرانی ایک بار پھر تلسی ویرانی کے کردار میں نظر آئیں گی۔ یہ شو 29 جولائی 2025 کو رات اسٹار پلس پر نشر ہوگا۔
سمرتی ایرانی کا یہ کم بیک 25 سال بعد ہو رہا ہے اور اس بار شو کی کہانی میں کچھ نیا اور دلچسپ ٹوئسٹ بھی ہوگا۔ سمرتی ایرانی نے تلسی ویرانی کے کردار میں واپس آ کر اپنے مداحوں کو ایک نیا پیغام دیا۔
پرومو میں سمرتی ایرانی کہتی ہیں، ”ضرور آؤں گی کیونکہ ہمارا 25 سالوں کا رشتہ جو ہے اور اب وقت آ گیا ہے آپ سب سے ایک بار پھر سے ملنے کا۔“
پرومو میں سمرتی ایرانی کا پرانا انداز مداحوں کو یاد آ گیا ہے۔ اس میں ویرانی مینشن کا دروازہ کھولتے ہوئے وہی تلسی کا پودا دکھایا جاتا ہے جو شو کے تھیم سانگ میں تھا۔ اس کے بعد سمرتی ایرانی اپنے مخصوص انداز میں انٹری دیتی ہیں اور مداحوں کے دلوں میں ماضی کی یادیں تازہ کردیتی ہیں۔
شو کی ریبوٹ میں سمرتی ایرانی کا معاوضہ بھی حیران کن طور پر بڑھا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، سمرتی ایرانی 2000 میں جب یہ شو شروع ہوا تھا تو وہ ہر ایپی سوڈ کے لیے 1,800 روپے وصول کرتی تھیں، لیکن اب ’کِیوں کہ ساس بھی کبھی بہو‘ تھی کے ریبوٹ کے لیے ان کی فیس میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔ اب وہ مبینہ طور پر 14 لاکھ روپے فی ایپی سوڈ کما رہی ہیں۔
رپورٹس کے مطابق، سمرتی ایرانی کی 14 لاکھ روپے فی ایپی سوڈ کمائی کی خبر ابھی تک باضابطہ طور پر تصدیق نہیں ہوئی، مگر یہ افواہیں سوشل میڈیا پر خوب زیرِ بحث ہیں۔
’کِیوں کہ ساس بھی کبھی بہو تھی‘ کا ریبوٹ 25 سال بعد اپنے پرستاروں کے لیے ایک نیا جنون پیدا کر رہا ہے۔ سمرتی ایرانی کی تلسی ویرانی کے روپ میں واپسی پر پرستاروں کی دلچسپی بڑھ گئی ہے، اور یہ شو دوبارہ ایک اہم مقام حاصل کرنے کے لیے تیار ہے۔
سمرتی ایرانی کی اداکاری اور تلسی ویرانی کے کردار کی مقبولیت اس شو کی واپسی میں اہم عنصر بن رہی ہے، جس کے پرستار تقریباً ہر نسل سے تعلق رکھتے ہیں۔ 29 جولائی کو اسٹار پلس پر اس شو کی واپسی دیکھنے کے لیے مداح بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔
Post Views: 2.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: میں سمرتی ایرانی ساس بھی کبھی بہو تلسی ویرانی کے کے لیے
پڑھیں:
سویڈن کا اسلام آباد میں ویزا سروسز دوبارہ شروع کرنے کا اعلان
سٹی 42 : سویڈن نے اسلام آباد میں ویزا سروسز دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کردیا ۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق 7 جولائی سے پاکستانی شہری سویڈن کے لیے شینجن ویزا کی درخواست دے سکیں گے، سویڈن کا ویزا صرف 90 دن کی مختصر مدت کے قیام کے لیے جاری ہو گا۔
ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ دو طرفہ سیاسی مشاورت 2 جولائی کو اسٹاک ہوم میں ہوئی، پاکستانی وفد کی قیادت ایڈیشنل سیکریٹری یورپ نے کی، جبکہ سویڈش وفد کی سربراہی ڈائریکٹر جنرل برائے گلوبل افیئرز نے کی۔
سکولوں کی انسپکشن کرنے والے افسران کی آن لائن مانیٹرنگ کا فیصلہ
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ویزا سروسز کی بحالی دونوں ممالک کے تعلقات میں بہتری کی عکاس ہے۔