2025-07-09@11:36:30 GMT
تلاش کی گنتی: 62

«تلسی ویرانی کے»:

    عشرہ مجالسِ عزا سے خطاب کرتے ہوئے معروف عالم دین نے کہا کہ آج کا مسلمان اگر امام عالی مقامؑ کی سیرت کو اپنا شعار بنا لے تو دنیا میں عدل، امن اور بھائی چارے کا قیام ممکن ہے۔ انہوں نے نوجوانوں کو تلقین کی کہ وہ حسینی کردار کو اپنائیں اور فکری بیداری کے ساتھ عصرِ حاضر کے چیلنجز کا مقابلہ کریں۔ اسلام ٹائمز۔ شیعہ علما کونسل پاکستان کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری علامہ سید ناظر عباس تقوی نے کہا ہے کہ امام حسینؑ کی قربانی صرف تاریخ کا واقعہ نہیں بلکہ قیامت تک انسانیت کے لیے مشعلِ راہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسجد و امام بارگاہ علی، بحریہ ٹاؤن میں عشرہ مجالسِ عزا سے خطاب کرتے...
    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد پولیس کی انتہائی پیشہ ورانہ مہارت سے اندھے قتل و ہائی پروفائل کیسز کو حل کرنے کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد پولیس نے کئی ہائی پرو فائل کیسز انتہائی قلیل مدت میں حل کیے ہیں،سردار فہیم قتل کیس کو حل کرنے کیلئے جدید ٹیکنالوجی اور سرویلنس کا استعمال قابل تحسین ہے۔ یہ بھی پڑھیں: سردار فہیم قتل کیس کے ملزمان کو اسلام آباد پولیس نے کیسے گرفتار کیا؟ اسلام آباد پولیس نے بڑی کامیابی کرتے ہوئے ثنا یوسف، تجزیہ نگار سردار فہیم قتل کیسز سمیت 15 ہائی پروفائل کیسز ریکارڈ مدت میں ٹریس کرکے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ بدھ کے روز وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے...
    راولپنڈی: ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ماجد حسین گادی نے سابق پارلیمانی سیکرٹری چوہدری عدنان کے قتل کیس میں نامزد مسلم لیگ ن کے سابق سینیٹر چوہدری تنویر کی ضمانت منظور کر لی۔ عدالت نے ضمانت کی منظوری کے ساتھ 10،10 لاکھ روپے کے 2 ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم بھی جاری کر دیا۔ چوہدری تنویر کو 17 جون کو لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ سے گرفتار کیا گیا تھا۔ اُن پر الزام تھا کہ انہوں نے سابق رکن پنجاب اسمبلی چوہدری عدنان کے قتل کی سازش اور منصوبہ بندی میں کردار ادا کیا۔ قتل کا مقدمہ 12 فروری 2024 کو تھانہ سول لائن میں درج کیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ چوہدری عدنان کو...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جون2025ء) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ہفتے میں سات دن چوبیس گھنٹے کام کرنے والے نادرا میگا سنٹر بلیو ایریا کا اچانک دورہ کیا، شہریوں کے مثبت تاثرات پر انچارج اور عملہ کو شاباش دی اور مزید محنت سے کام کرنے کی تلقین کی۔وزارت داخلہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق اچانک دورے کے موقع پر وزیر داخلہ محسن نقوی نے نادرا میگا سنٹر میں شہریوں کے لئے فراہم کردہ سہولتوں کا جائزہ لیا اور شناختی کارڈز و دیگر دستاویزات بنوانے کے لئے آئے شہریوں سے ملاقات کی اور ان کے تاثرات بھی دریافت کئے ۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے شناختی کارڈز و دیگر دستاویزات بنوانے کے وقت...
    ایران کی تل ابیب سمیت اسرائیل کے مختلف شہروں میں ایک بار پھر میزائلز کی برسات WhatsAppFacebookTwitter 0 21 June, 2025 سب نیوز ایران کی جانب سے اسرائیلی جارحیت کے جواب میں آپریشن ’وعدہ صادق تھری‘ بھرپور طریقے سے جاری ہے اور تہران نے تل بیب سمیت اسرائیل کے مختلف علاقوں میں میزائلوں کی برسات کا اٹھارہواں مرحلہ مکمل کرلیا۔ خاتم الانبیا ہیڈکوارٹر کی جانب سے نئی کارروائیوں میں صہیونی فوجی مراکز، دو فضائی اڈے، دفاعی صنعتیں اور کمانڈ اینڈ کنٹرول مراکز کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ خبر رساں ایجنسی ’رائٹرز کے مطابق اسرائیل میں رات کو لگ بھگ 2:30 بجے (پاکستان میں 4:30 بجے) صہیونی فوج نے ایران کی طرف سے آنے والے میزائلوں کے...
    بھارتی ریاست راجستھان کے ضلع الور میں خاتون نے اپنے آشنا کے ہمراہ شوہر کو مبینہ طور پر قتل کردیا، والد کا قتل ہوتے ہوئے 9 سالہ بچے نے دیکھ لیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق خاتون نے عاشق کے ساتھ ملکر اپنے شوہر کے قتل کی سازش رچانے کے بعد اسے 7 جون کی رات بے دردی سے قتل کردیا، اس قتل کا چشم دید گواہ اس کا اپنا 9 سالہ بیٹا تھا، جس نے اپنی آنکھوں کے سامنے والد کو قتل ہوتے دیکھا، جس کے بعد بچے نے پولیس کو واقعے سے متعلق بتادیا۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مقتول کی بیوی کو اس کے تین ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا ہے، جبکہ باقی ملزمان فرار ہیں۔ تفصیلات کے...
    لاہور: باٹا پور کے علاقے میں ماں بیٹی کو فائرنگ کرکے قتل کرنے والے مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے ماں بیٹی کے قتل کی واردات کا نوٹس لیا تھا۔ ایس پی انویسٹی گیشن کینٹ بشریٰ نثار کی سربراہی میں ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دی گئی تھی۔ انچارج انویسٹی گیشن تھانہ باٹا پور صداقت علی نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرکے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ایس پی انویسٹی گیشن بشریٰ نثار کے مطابق ملزم نے گھریلو لڑائی جھگڑے کی بناء پر نبیلہ بی بی اور اس کی بیٹی کو فائرنگ کرکے بےدردی سے قتل کر دیا تھا، ملزم قتل کرنے کے بعد موقع...
    سابق ایم پی اے چوہدری عدنان قتل کیس میں ن لیگی رہنما چوہدری تنویر کے جسمانی ریمانڈ پر سماعت ہوئی ، عدالت نے ملزم چوہدری تنویر کا2روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔ عدالت کا ملزم کو20 جولائی کوتفیشی پیش رفت رپورٹ سمیت دوبارہ عدالت پیش کرنے کا حکم دیا ، پولیس نے چوہدری تنویر کو عدالت پیش کرکے7روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی ، پولیس نے ملزم سے موبائل فون کی برآمدگی کے لئے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی ،چوہدری تنویر کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر سماعت سول جج احسن رضا نے کی
    عام انتخابات 2024 میں این اے57  راولپنڈی سے آزاد امیدوار اور سابق رکن پنجاب اسمبلی چوہدری عدنان کے قتل کیس میں مسلم لیگ (ن) کے سابق سینٹر چوہدری تنویر نے ہائی کورٹ میں سرنڈر کر دیا۔ رپورٹ کے مطابق چوہدری تنویر خان نے عبوری ضمانت کی درخواست واپس لے لی۔ وکیل صفائی چوہدری یاسر  نے کہا کہ شامل تفتیش ہوکر اپنی بے گناہی ثابت کرنا چاھتے ہیں، بے گناہ ہیں پولیس اپنی تفتیش تسلی کے ساتھ مکمل کرے مکمل تعاون کریں گے۔ ہائی کورٹ میں سرنڈر کرنے کے بعد تھانہ سول لائن پولیس چوہدری تنویر کو لے کر روانہ ہوگئی، چوہدری تنویر کے  کارڈیالوجی ہسپتال میں میڈیکل ٹیسٹ کیے جارہے ہیں۔ چوہدری یاسر ایڈووکیٹ نے کہا کہ ہم اپنی بے گناہی کے تمام شواہد پولیس کو...
    — فائل فوٹو لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ کے احاطے سے پولیس نے مسلم لیگ (ن) کے سابق سینیٹر چوہدری تنویر کو گرفتار کرلیا۔جسٹس صداقت علی خان نے چوہدری تنویر کی درخواست ضمانت خارج کردی تھی جس کے بعد انہیں گرفتار کرلیا گیا۔چوہدری تنویر چوہدری عدنان قتل کیس کے مقدمے میں نامزد ہیں۔ چوہدری عدنان قتل کیس، سابق ن لیگی سینیٹر چوہدری تنویر شامل تفتیشذرائع کے مطابق راولپنڈی کی سول لائنز پولیس نے شامل تفتیش کیا اور انکا بیان ریکارڈ کرلیا۔ انہوں نے چوہدری عدنان قتل کیس میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست دائر کی تھی۔چوہدری عدنان قتل کیس کا مقدمہ تھانہ سول لائنز میں درج ہے۔
    برطانوی خبرایجنسی کا کہنا تھا کہ اسرائیلی وزیراعظم نے ایرانی سپریم لیڈر کے قتل کی سازش سے متعلق سوال کا جواب دینے سے انکار کیا جب کہ اسرائیلی کارروائیوں کے نتیجے میں ایران میں حکومت تبدیل ہو سکتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیل کی جانب سے آیت اللہ خامنہ ای کے قتل کی منصوبہ بندی کا انکشاف ہوا۔ غیر ملکی میڈیا " رائٹرز " نے دعویٰ کیا ہے کہ صدر ٹرمپ نے ایرانی سپریم لیڈر کے قتل کی اسرائیلی سازش کو ویٹو کردیا۔ امریکی انتظامیہ کے 2 اہم اہلکاروں نے "رائٹرز" سے گفتگو میں سازش کا انکشاف کیا کہ چند روز قبل امریکی صدر نے اسرائیل کے منصوبے کو مسترد کیا۔ برطانوی خبرایجنسی کا مزید کہنا تھا کہ اسرائیلی وزیر اعظم...
    لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2025ء)گرین ٹائون میں بیوی کو ٹوکے کے وار سے قتل کرنے والے درندہ صفت شوہر کو گرفتار کر لیا گیا۔(جاری ہے) ایس پی انویسٹی گیشن صدرمعظم علی کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی گئی تھی۔انچارج انویسٹی گیشن تھانہ گرین ٹائون نے کارروائی کرکے ملزم کوگرفتارکرلیا۔ملزم نے گھریلوناچاکی کی بناء پراپنی بیوی کوٹوکے کے وارسے قتل کیا،ملزم قتل کی گھنائونی واردات کے بعد موقع سے فرار ہو گیا تھا۔
    لاہور: بیوی کو ٹوکے کے وار سے قتل کرنے والا سفاک شوہر پولیس نے دھر لیا۔ صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے گرین ٹاؤن میں بیوی کو ٹوکے کے وار کر کے قتل کرنے والے سفاک شوہر کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے لرزہ خیز واردات کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی انویسٹی گیشن صدر معظم علی کی سربراہی میں ملزم کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دی تھی۔ انچارج انویسٹی گیشن تھانہ گرین ٹاؤن نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلیجنس کی مدد سے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ تحقیقات کے مطابق ملزم نے گھریلو ناچاکی کی بنا پر اپنی بیوی نبیلہ...
    میڈیا سے گفتگو میں سینئر رہنما ایم کیو ایم نے کہا کہ یہ ایک ٹارگٹ کلنگ کا واقعہ ہے اور فوری طور پر ملوث افراد کو گرفتار کیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی مومنٹ پاکستان کے سینئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ علی عدیل نقوی کا قتل ایک ٹارگٹ کلنگ کا واقعہ ہے۔ ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے ساتھی علی عدیل نقوی کو گھات لگا کر قتل کیا گیا ہے، یہ ایک ٹارگٹ کلنگ کا واقعہ ہے اور فوری طور پر ملوث افراد کو گرفتار کیا جائے۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے مزید بتایا کہ اس واقعے میں ایک اور کارکن بھی زخمی ہوا ہے اس...
    ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے قاتل کی اصل تصویر سامنے آگئی ہے ۔ مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس پر گزشتہ روز صحافی اسد طور نے ملزم عمر حیات کی تصویر شئیر کی ہے ۔ واضح رہے کہ ملزم عمر حیات مقتولہ ثنا یوسف سے دوستی کرنا چاہتا تھا، مقتولہ کی جانب سے مسلسل پیشکش مسترد ہونے پر عمر نے انتہائی قدم اُٹھایا اور گزشتہ روز شام پانچ بجے ان کے گھر میں گھس کر ثنا یوسف کے ساتھ تلخ کلامی کی اور اس کے بعد دو فائر مار کر وہاں سے فیصل آباد فرار ہو گیا۔ https://x.com/AsadAToor/status/1929891169695059986 واقعے کے وقت گھر پر موجود ثنا یوسف کی پھو پھو نے بتا یا کہ جس وقت ملزم عمر حیات تلخ کلامی کر...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03 جون 2025)آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کا کہناہے کہ ٹک ٹاکر ثناءیوسف کے قتل سے شہر میں تشویش کی لہر تھی،ملزم کو ٹریس کرنے کیلئے 113کیمروں کی مدد لی گی،300کالز کا ڈیٹا دیکھاگیا،ملزم ثنایوسف سے دوستی کرناچاہتاتھا،مقتولہ کی جانب سے مسلسل پیشکش مسترد ہونے پر عمر نے انتہائی قدم اٹھایا،اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ اسلام آبادپولیس نے کیس کوبہت پروفیشنل اندازمیں لیا۔ثنایوسف کو2جون کو شام 5بجے ملزم نے گھر کے اندر5گولیاں ماریں۔پولیس نے قتل کیس کی تفتیش کیلئے7ٹیمیں بنائیں،قتل کیس کی تفتیش کیلئے113کیمروں کی فوٹیجز حاصل کی گئیں،300سےزیادہ کالز کا تجزیہ کیاگیا،سوشل میڈیا سمیت مختلف پہلوو¿ں کے حوالے سے تفتیش کی گئی۔(جاری ہے)...
    ویب ڈیسک: ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے مبینہ قاتل کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی ۔فوٹیج میں ملزم کو واردات کے بعد بھاگے دیکھا جا سکتا ہے،ویڈیو میں ملزم کالی ٹی شرٹ اور گرے جینز میں ملبوس ہے،ویڈیو میں نظر آنے والے ملزم کی عمر 18سے 22سال ہے۔یادرہے کہ ٹکر ٹاک ثنا یوسف کو گزشتہ رات گھر میں فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا،ملزم واردات کے بعد فرار ہوگیاتھا۔ پولیس ثنا یوسف کو قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا، پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم کی شناخت کاکا کے نام سے ہوئی ہے،ملزم نے خود کو مقتولہ کا دوست بتایا ہے، ملزم کا کا فیصل آباد فرار ہو گیاتھا، ملزم کو فیصل آباد سےحراست...
    لاہور: سبزہ زار میں شہری کو فائرنگ کرکے قتل کرنے والے 2 سگے بھائیوں سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے قتل کی واردات کا نوٹس لیکر ایس پی انویسٹی گیشن اقبال ٹاؤن کی سربراہی میں ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دی تھی۔   انچارج انویسٹی گیشن تھانہ سبزہ زار نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا جن میں 2 سگے بھائی اور ان کا ساتھی شامل ہے۔ ایس پی انویسٹی گیشن سدرہ خان نے بتایا کہ ملزمان نے گھریلو رنجش کی بنا پر شہری منیر خان کو فائرنگ کرکے قتل کیا، ملزمان قتل کے بعد موقع سے فرار ہو گئے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ ملزمان...
    — فائل فوٹو  چیئر پرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ نے شاہدرہ میں مقتولہ نجمہ بی بی کے گھر کا دورہ کیا۔حنا پرویز بٹ نے مقتولہ کے اہل خانہ سے ملاقات کے دوران تعزیت کی اور انصاف کی مکمل یقین دہانی کروائی۔ یہ بھی پڑھیے بیوی کو گلا دبا کر قتل کر کے جلانے والا سفاک ملزم 12 گھنٹے میں گرفتار حنا پرویز بٹ نے کہا کہ خواتین پر تشدد ناقابلِ برداشت ہے اور اس معاملے میں زیرو ٹالرینس پالیسی اپنائی جائے گی۔پولیس کے مطابق نجمہ بی بی کو شوہر نذیر اور اس کی دوسری بیوی نے زندہ جلا کر قتل کیا۔پولیس نے بتایا کہ شوہر اور دوسری بیوی کے خلاف مقدمہ درج کر کے دونوں کو...
    —فائل فوٹو لاہور کے علاقے باٹا پور سے اغواء و قتل کیس کے مرکزی ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔ترجمان انویسٹی گیشن ونگ کے مطابق گرفتار ملزم لیسکو کے اسسٹنٹ لائن مین کے قتل میں ملوث ہے۔ انویسٹی گیشن ونگ کے ترجمان نے بتایا ہے کہ ملزم کی نشاندہی پر لیسکو کے اسسٹنٹ لائن مین کی لاش کو نہر سے نکال لیا گیا۔ ترجمان نے مزید بتایا ہے کہ ملزم نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر لیسکو کے لائن مین کو 24 اپریل کو اغواء کیا تھا۔انویسٹی گیشن ونگ کے ترجمان نے یہ بھی بتایا ہے کہ قتل کے بعد ملزمان نے لاش پتھر سے باندھ کر نہر میں پھینک دی تھی۔
    کراچی: انویسٹی گیشن پولیس نے بارہ دری اپارٹمنٹ میں عمر رسیدہ خاتون کے اندھے قتل کا معمہ حل کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ ایس ایس پی انویسٹی گیشن علینہ راجپر کے مطابق کارروائی کے دوران گرفتار ملزمان کی شناخت آصف عرف پھلا اور رحمان عرف ٹڈی کے ناموں سے ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے اعتراف کیا ہے کہ مقتولہ فلیٹ میں اکیلی رہائش پذیر تھیں، جس بنا پر انہوں نے انہیں آسان ہدف سمجھ کر چوری کا منصوبہ بنایا۔ ملزمان واردات کے روز فلیٹ میں چوری کی نیت سے داخل ہوئے، جہاں مقتولہ کی مزاحمت پر انہوں نے خاتون کو قابو میں کر کے ان کے ہاتھ پاؤں باندھ دیے اور منہ...
    وزیرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2025ء) سوتیلی ماں کو قتل کرنے والا اپنے انجام کو پہنچا۔ جرم ثابت ہونے پر عدالت نے سزائے موت اور 15 لاکھ روپے جرمانے کا حکم سنا دیا۔ احسن نے ایک سال قبل چھریوں کے وار سے سوتیلی والدہ کو قتل کیا تھا۔ مدعی کی جانب سے معروف قانون دان سہیل منیر چیمہ نے مقدمے کی پیروی کی۔(جاری ہے) تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر کے علاقہ ڈھونیکے میں بیٹے نے ایک سال قبل اپنی سوتیلی والدہ کو چھریوں کے وار کر کے قتل کر دیا تھا جس پر صدر پولیس نے سوتیلے بیٹے احسن علی عرف مودہ کے خلاف مقدمہ نمبر 525/24 زیر دفعہ 302, 34 ت پ درج کر...
    کراچی میں اغوا کے بعد قتل ہونے والی 5سالہ بچی سے متعلق سی سی ٹی وی فوٹیجز سامنے آگئیں۔ ذرائع خصوصی تحقیقاتی ٹیم کے مطابق سویرا سے متعلق منظر عام پر آنے والی آخری سی سی ٹی وی فوٹیج میں اس کے ساتھ اس کا چھوٹا بھائی بھی موجود ہے۔ تفتیش کاروں نے سویرا کے چھوٹے بھائی کا بیان لیا ہے جس کے مطابق وہ اور سویرا چیز لینے گئے تھے جس کے بعد واپس گھر آگئے تھے۔ خصوصی تحقیقاتی ٹیم نے بتایا کہ چھوٹے بھائی کے بیان کے مطابق سویرا گھر آنے کے بعد دوبارا گھر سے نکلی اور لاپتا ہوگئی۔ تفتیش کاروں نے سویرا کی رہائشی گاہ اور اطراف میں متعدد گلیوں کی سی سی ٹی وی فوٹیجز...
    راولپنڈی تھانہ روات کے علاقے اوجریالہ گاؤں میں اندھے قتل کی واردات ہوئی جس میں چالیس سالہ شخص کو ہاتھ کمر سے باندھ کر فائرنگ کرکے قتل کرنے کے بعد لاش کنویں میں پھینک دی گئی۔ پولیس کے مطابق فصل کی دیکھ بھال کرنے اور مویشی چرانے کے لیے کھیتوں میں جانے والے مقامی شخص نے کنویں میں نعش دیکھ کرپولیس کو اطلاع دی جس پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر ریسکیو 1122 کو طلب کرکے ریسکیو ٹیم کے ذریعے لاش کو کنویں سے نکلوایا۔ پولیس حکام کا کہنا تھاکہ لاش تیس سے چالیس سالہ شخص کی ہے جس کی داڑھی ہے، اس کے دونوں ہاتھ کمر پر بندھے ہوئے تھے جبکہ سینے پر گولی لگی ہوئی تھی، لاش کی شناخت...
      8 ؍فروری کو پولیس چھاپے کے وقت ارمغان اپنے گھر میں برہنہ حالت میں گھوم رہا تھا فوٹیج میں ڈی ایس پی احسن ذوالفقار اور ایک اہلکار کو زخمی حالت میں دیکھا جا سکتا ہے مصطفی قتل کیس کا معاملے میں تفتیشی پولیس نے ارمغان کے گھر ڈیفنس خیابان مومن میں چھاپے کی سی سی ٹی وی فوٹیج جاری کر دی فوٹیج میں ڈی ایس پی احسن ذوالفقار اور ایک اہلکار کو زخمی حالت میں دیکھا جا سکتا ہے ۔مصطفی قتل کیس کا معاملے میں تفتیشی پولیس نے ارمغان کے گھر ڈیفنس خیابان مومن میں چھاپے کی سی سی ٹی وی فوٹیج جاری کر دی۔فوٹیج میں ڈی ایس پی احسن ذوالفقار اور ایک اہلکار کو زخمی حالت میں دیکھا...
    مصطفیٰ عامر کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم ارمغان کے گھر پر پولیس کے چھاپے کے دوران پولیس پر فائرنگ کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی ہے سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزم ارمغان کو ایم فور رائفل سے پولیس پر فائرنگ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: مصطفیٰ عامر قتل کیس : ملزم ارمغان کی مشکلات میں اضافہ، ایف آئی اے نے پھر ریمانڈ مانگ لیا سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے ہے کہ پولیس کراچی ڈیفنس خیابان مومن میں ملزم ارمغان کے گھر  پر داخل ہوتی ہے، اس دوران ملزم کی فائرنگ سے ڈی ایس پی اے وی سی سی احسن ذوالفقار  اور  پولیس اہلکار  زخمی بھی ہوئے۔ سی سی ٹی...
    مصطفیٰ قتل کیس کا معاملے میں تفتیشی پولیس نے ارمغان کے گھر ڈیفنس خیابان مومن میں چھاپے کی سی سی ٹی وی فوٹیج جاری کر دی فوٹیج میں ڈی ایس پی احسن ذوالفقار اور ایک اہلکار کو زخمی حالت میں دیکھا جا سکتا ہے۔ مصطفیٰ قتل کیس کا معاملے میں تفتیشی پولیس نے ارمغان کے گھر ڈیفنس خیابان مومن میں چھاپے کی سی سی ٹی وی فوٹیج جاری کر دی۔ فوٹیج میں ڈی ایس پی احسن ذوالفقار اور ایک اہلکار کو زخمی حالت میں دیکھا جا سکتا ہے، ملزم ارمغان اسلحہ چلانے کا ماہر نکلا جس کی پولیس کو توقع نہیں تھی، فوٹیج میں ملزم ارمغان کی فائرنگ کرتے واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔ 8 فروری کو پولیس کے...
    لاہور میں رائیونڈ کے علاقہ میں عید کے روز بیوی کو تیز دھار چھری کے وار کرکے قتل کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا۔   رپورٹ کے مطابق ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے قتل کی واردات کا نوٹس لیا تھا، ایس پی انویسٹی گیشن صدر معظم علی کی سربراہی میں ملزم کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دی گئی تھی، انچارج انویسٹی گیشن تھانہ رائیونڈ شرافت علی نے کارروائی کر کے ملزم عبدالغفار کو گرفتار کر آلہ قتل برآمد کرلیا۔ انچارج انویسٹی گیشن نے کہا کہ ملزم نے گھریلو ناچاکی کی بناء پر اپنی بیوی ساجدہ بی بی کو تیز دھار چھری کے وار کر کے بےدردی سےقتل کر دیا تھا، ملزم عبدالغفار قتل کرنے کے بعد موقع...
    قتل کی دھمکیاں موصول ہونے کے بعد بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان نے سوشل میڈیا پر جم سے اپنی نئی تصاویر شیئر کر دیں۔ شیئر کی گئی تصاویر میں سلمان خان ورزش کرتے نظر آ رہے ہیں، اداکار نے تصاویر کے کیپشن میں لکھا کہ ’حوصلہ افزائی کے لیے شکریہ‘۔ Thank u for the motivation pic.twitter.com/U90Oy3y1K6 — Salman Khan (@BeingSalmanKhan) April 14, 2025 سلمان خان کی حالیہ تصاویر پر صارفین مختلف تبصرے کرتے نظر آ رہے ہیں۔ کسی نے ان کی فٹنس کی تعریف کی تو کسی نے کہا کہ انہیں یقین ہی نہیں آ رہا کہ اداکار 69 سال کے ہو چکے ہیں۔ واضح رہے کہ بھارت کے معروف اداکار سلمان خان کو ایک مرتبہ پھر جان...
    اسلام ٹائمز: شام میں نئی حکومت برسراقتدار آنے کے بعد اب تک ترکی کے وزیر خارجہ، وزیر دفاع اور انٹیلی جنس سربراہ سرکاری دورہ کر چکے ہیں۔ اس وقت انقرہ پین اسلام ازم، اینٹی صیہونزم اور شام اور قطر کے ہمراہ اخوانی بلاک تشکیل دینے کے عزم سے تل ابیب سے ٹکر لینے کے لیے تیار ہے۔ ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے چند ہفتے پہلے پہلی عالمی جنگ کی سالگرہ کے موقع پر کہا: "شام سے غزہ تک، حلب سے تبریز تک، موصل سے قدس تک ہمارے روحانی جغرافیا کے چار کونوں سے شہداء چناق قلعہ میں دفن ہیں۔" اسی طرح عید فطر کی نماز کے موقع پر رجب طیب اردگان نے تقریر کے دوران خدا سے دعا...
    مقبوضہ بیت المقدس: اسرائیلی فوج نے جنوبی غزہ کے شہر رفح میں 23 مارچ کو پیش آنے والے واقعے کی نئی تفصیلات جاری کی ہیں، جس میں 15 امدادی کارکنوں کی ہلاکت کے حوالے سے ابتدائی مؤقف میں تبدیلی کی گئی ہے۔ تاہم تحقیقات تاحال جاری ہیں۔ ریڈ کریسنٹ اور اقوام متحدہ کے حکام کے مطابق یہ 15 امدادی کارکن اسرائیلی فضائی حملوں کے بعد زخمیوں کی مدد کے لیے بھیجے گئے تھے، مگر انہیں فائرنگ کر کے شہید کر دیا گیا اور ان کی لاشیں ایک ہفتے بعد ایک کم گہری قبر سے برآمد ہوئیں۔ ایک کارکن اب بھی لاپتا ہے۔ ابتدائی طور پر اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے اندھیرے میں بغیر لائٹس یا نشانات...
    لاہور میں جھگڑا ختم کروانے والے 50 سالہ شخص کے قتل کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔ پولیس کے مطابق ملزم جمشید نے جھگڑا ختم کروانے والے نوید کو گولی مار دی، مقتول نوید اپنے بھائی اور بھتیجوں کا جھگڑا ختم کروانے آیا تھا۔ مسلح ملزم جمشید نے واپس پلٹنے والے شخص نوید کو سر میں گولی ماری۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا گیا کہ ملزم قتل کی واردات کے بعد اسلحہ تھامے تسلی سے جائے وقوعہ پر کھڑا رہا جبکہ مقتول کا بھائی اور بھتیجے ملزم کے سامنے ہاتھ جوڑتے رہے۔ پولیس کے مطابق واقعہ گزشتہ رات مستی گیٹ تھانے کی حدود میں پیش آیا، ملزم کی گرفتاری کی کوششیں جاری ہیں۔
    لاہور: سندر کے علاقے میں شادی کے روز نوجوان لڑکی عائشہ حبیبہ کو قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے قتل کی اس بڑی واردات کا نوٹس لیا تھا جس پر ایس پی انویسٹی گیشن صدر معظم علی کی سربراہی میں ملزم کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دی گئی تھی۔ انچارج انویسٹی گیشن تھانہ سندر انسپکٹر پاشا عمران نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کے مطابق ملزم اکرام مقتولہ کا بہنوئی ہے، جس نے مقتولہ کو رشتے کے تنازعہ کی وجہ سے فائرنگ کرکے قتل کر دیا تھا۔ ملزم اس واردات کے بعد موقع...
    لاہور: لاہور کے علاقہ جوہر ٹاؤن میں 38 سالہ خاتون کے لرزہ خیز قتل کا معمہ حل کر لیا گیا، پولیس نے مقتولہ کے آشنا اور اس کے ساتھی کو گرفتار کر لیا۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا کی جانب سے واقعہ کا نوٹس لینے کے بعد ایس پی انویسٹی گیشن صدر کی سربراہی میں پولیس ٹیم تشکیل دی گئی جس نے جدید ٹیکنالوجی اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ انچارج انویسٹی گیشن تھانہ جوہر ٹاؤن معظم الیاس چیمہ کے مطابق گرفتار ملزمان میں مقتولہ ناصرہ کا آشنا محمد وقاص اور اس کا ساتھی خاور شامل ہیں۔ مقتولہ کے بیٹے نے اپنی والدہ کے اغواء کا مقدمہ تھانہ...
    رائٹرز کے مطابق اماراتی حکام ترکی کی مدد سے یہ گرفتاریاں کرنے میں کامیاب رہے، جہاں مشتبہ افراد فرار ہو گئے تھے اور ترک انٹیلی جنس اور پولیس کے ایک خفیہ آپریشن کے دوران پکڑے گئے تھے۔ اسلام ٹائمز ۔ متحدہ عرب امارات کی اسلامی خلیج نے نومبر 2024 میں مالدووین اسرائیلی شہری زوئی کوگن کے بہکانے اور قتل میں ملوث 4 افراد کو سزا سنائی ہے۔ خلیج ٹائمز میں شائع خبر کے مطابق ابوظہبی کی فیڈرل کورٹ آف اپیل کے اسٹیٹ سیکیورٹی ڈویژن نے 3 ملزمان کو موت کی سزا سنائی جبکہ 4 ملزمان کو دہشت گردی کی منصوبہ بندی کے جرم میں عمر قید کی سزا سنائی گئی۔   25 نومبر کو وزارت داخلہ نے تینوں مجرموں کی...
    لاہور: بہن کا رشتہ نہ دینے پر قتل کرنے والے ملزم کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق  بہن کا رشتہ نہ دینے پر علی شہزاد کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے قتل کی واردات کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس ٹیم کو فوری طور پر ملزم ٹریس کر کے گرفتار کرنے کا ٹاسک سونپا تھا۔ انچارج انویسٹی گیشن تھانہ سندر انسپکٹر پاشا عمران نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرکے ملزم راشد کو گرفتار کر لیا۔ ملزم نے رشتے کے تنازع پر علی شہزاد کو گلا دبا کر بے دردی سےقتل کردیا تھا اور موقع سے فرار ہوگیا...
    ---فائل فوٹوز مصطفیٰ عامر اغواء اور  قتل کیس میں پراسیکیوشن نے پولیس انویسٹی گیشن پر تحفظات کا اظہار کر دیا۔ذرائع کے مطابق پراسیکیوشن نے آئی جی سندھ پولیس کو خط لکھ دیا۔پراسیکیوشن نے خط کے متن میں انویسٹی گیشن ٹیم کے خلاف لیگل ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ مصطفیٰ عامر قتل، ملزم ارمغان کا والد 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالےکراچی کی مقامی عدالت نے مصطفیٰ عامر قتل کیس کے ملزم ارمغان کے والد کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔ خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ ارمغان اور شیراز نے مصطفیٰ عامر کا بہیمانہ قتل کیا، انویسٹی گیشن ٹیم نے پراسیکیوشن کے کیس کو نقصان پہنچایا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم...
    کراچی: منگھوپیر محمد خان کالونی میں واقع نجی ویئر ہاؤس کے چوکیدار کو اس کے بھتیجے اور کزن نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق منگھوپیر تھانے کے علاقے محمد خان کالونی گلشن چوک کے قریب ویئر ہاؤس میں نامعلوم مسلح ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش قانونی کارروائی کے لیے چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی جہاں مقتول کی شناخت 60 سالہ عزیز احمد ولد عبدالکریم کے نام سے کی گئی۔ فائرنگ کے واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھا کرنے کے لیے کرائم سین یونٹ کو بھی موقع پر طلب کرلیا۔ ایس ایچ او منگھوپیرعمران خان کے مطابق...
    چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مارچ2025ء) چیچہ وطنی کے دیہی علاقہ میں والی بال کے نوجوان کھلاڑی کے اندھے قتل کا معمہ حل ،چچا زاد بھائی ہی قاتل نکلا،پولیس کے مطابق گاؤں165،اے نائن ایل میں 3روز قبل نامعلوم شخص نے کھلاڑی کا شف تنویر کو بھینسوں کے باڑہ میں فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا،پولیس نے مقتول کی والدہ کی مدعیت میں نامعلوم ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغازکیا اورمحض شبہ کی بنا پر اسکے چچازاد بھائی زمان کو حراست میں لیا تو اس نے اس اندھے قتل کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ کاشف تنویر کے اسکی اہلیہ سے مراسم تھے اسی بنا پر غیرت میں آکر اسے قتل کردیا۔\378
    لندن: برطانیہ کی عدالت نے بی بی سی کمنٹیٹر جان ہنٹ کی اہلیہ اور دو بیٹیوں کو وحشیانہ طریقے سے قتل کرنے والے سابق فوجی کائل کلفورڈ کو عمر قید کی سزا سنادی۔ 26 سالہ کائل کلفورڈ نے اپنی سابق گرل فرینڈ لوئس ہنٹ کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد اس کی ماں کیرول ہنٹ اور بہن حانا کو چاقو اور کمان سے حملہ کر کے قتل کر دیا تھا۔ مشرقی انگلینڈ کی کیمبرج کراؤن کورٹ میں ہونے والی سماعت کے دوران جج جوئل بینتھن نے مجرم کو “حسد میں مبتلا اور خواتین سے نفرت کرنے والا شخص” قرار دیا۔ عدالتی ریکارڈ کے مطابق کلفورڈ نے کئی دن تک منصوبہ بندی کی اور جولائی 2024 میں لندن کے...
    عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق ترک صدر نے معصوم شہریوں کی ہولناک ہلاکتوں کی مذمت کیے بغیر مبہم بیانات دیتے ہوئے کہا ہے کہ جو بھی شام میں فتنہ پھیلانے کی کوشش کرے گا وہ کبھی کامیاب نہیں ہو گا۔ اسلام ٹائمز۔ ترک صدر رجب طیب اردوان نے شام کے ساحلی علاقوں پر تکفیری عناصر اور جولانی رجیم سے وابستہ مسلح گروہوں کے حملوں میں بے گناہ شہریوں کی ہولناک ہلاکت کی مذمت کیے بغیر تحریر الشام کے سابق رہنما کی حمایت کا اعادہ کیا ہے۔ عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردوان نے شام کے ساحلی علاقوں پر تکفیری عناصر اور جولانی رجیم سے وابستہ مسلح گروہوں کے حملوں میں معصوم شہریوں کی ہولناک ہلاکتوں کی مذمت کیے...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 مارچ2025ء) سرگودھا کے علاقے ساہیوال میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں شوہر نے اپنی بیوی کو قتل کر کے اسے خودکشی کا رنگ دینے کی کوشش کی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ نے اس واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ملزم کو سخت سے سخت سزا دینے کی ہدایت کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق 8 مارچ 2025 کو شاہد نامی شخص نے 15 پر کال کر کے اطلاع دی کہ اس کی بیوی عائشہ نے خودکشی کر لی ہے۔ مقامی پولیس اور پی ایف ایس اے کی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچیں۔(جاری ہے) جائے وقوعہ کے معائنے کے...
    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال کے ڈیرے پر پولیس اہلکار  کے قتل کی تحقیقات کے دوران مقتول اور قاتل کے درمیان وجہ تنازع ہم جنس پرستی نکلی ہے۔  رپورٹ کے مطابق ملزم کانسٹیبل ارشد نے انویسٹیگیشن ٹیم کو بیان ریکارڈ کروادیا جس میں اس نے کہا کہ مقتول عمران جنسی تعلق کے لیے مجبور کرتا تھا، مقتول کے دباؤ کیوجہ سے قتل کی واردات کی۔ لاہور پولیس نے بتایا کہ ملزم ارشد اور مقتول دونوں نشے کے عادی ہیں، ملزم ارشد کی 6 سال قبل بیوی سے علیحدگی کے بعد طلاق ہوگئی، ملزم میانوالی کا رہائشی ہے ، مقتول فیصل آباد پولیس سے برخاست ہوا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے دونوں کے نشے کے عادی...
    کراچی: دو ماہ سے زائد عرصہ گزر جانے کے بعد بھی پولیس زیادتی کے بعد قتل کیے جانے والے ننھے صارم کے قاتل کو گرفتار کرنے میں ناکام ہے، مقتول صارم کےوالدین کا ڈی آئی جی ویسٹ آفس کے باہر احتجاج، پولیس اہلکاروں نے  احتجاج سے روکنے کی  کوشش کی۔  تفصیلات کے مطابق ننھا صارم 7 جنوری کو اپنی رہائشی عمارت بیت العنم اپارٹمنٹ سے پراسرار طور پر لاپتہ ہوا تھا جس کی لاش 18 دن کے بعد اسی کی رہائشی عمارت کے زیر زمین پانی کے ٹینک سے ملی تھی، پوسٹ مارٹم رپورٹ  کے مطابق کم سن صارم  کوجنسی زیادتی کے بعد قتل کیا گیا تھا۔  دو ماہ گزرنے کے باوجود پولیس ننھے صارم کے قاتل / قاتلوں کو گرفتار نہیں...
    ALIGARH: بھارت کی ریاست اتر پردیش میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی اے بی کے یونین اسکول کے قریب دن دہاڑے 11 سالہ طالب علم کو قتل کر دیا گیا۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے پروکٹر محمد وسیم علی نے بتایا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں انکشاف ہوا ہے کہ سید حامد سینئر سیکنڈری اسکول میں 11 ویں جماعت کے طالب علم محمد کیف اپنے اسکوٹر پر دیگر تین افراد کے ساتھ بیٹھے ہوئے ہیں اور اسی دوران مسلح افراد وہاں پہنچ جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلح افراد کو مقتول کے درمیان معمولی تلخ کلامی ہوئی اور اس دوران ان میں سے ایک شخص نے محمد کیف پر فائرنگ...
    کراچی: سرجانی پولیس نے شہری کو ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کرکے قتل کرنے والے ملزم کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی ویسٹ طارق الہٰی مستوئی کے مطابق یکم فروری کو سرجانی کے علاقے گلشن نور میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کرکے شہری ارشد حسین کو زخمی کیا گیا تھا جس کو فوری اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ الزام نمبر 126/2025 بجرم دفعہ 394/397 کے تحت درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے جبکہ فائرنگ سے شدید زخمی ارشد حسین 6 فرروی کو دوران علاج اسپتال میں دم توڑ گیا تھا۔ ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق پولیس نے خفیہ اطلاع پر تیسر ٹاؤن میں کارروائی کرکے ملزم محمد ساجد عرف ساجی کو...
    ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) سی آئی اے مقدس حیدر نے کہا ہے کہ گرفتار ملزم نے مصطفیٰ کے قتل کا اعتراف کرلیا ہے۔جیو نیوز سے گفتگو میں مقدس حیدر نے کہا کہ گرفتار ملزم ارمغان نے دوران تفتیش مصطفیٰ کو قتل کرنے کا اعتراف کیا۔ کراچی: 6 جنوری کو اغوا ہونے والے مصطفیٰ کے والدین کا اظہار بے بسیکراچی کلفٹن کے علاقے درخشاں سے 6 جنوری کو اغوا ہونے والے نوجوان مصطفیٰ کے والدین نے بے بسی کا اظہار کردیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ارمغان کا کہنا ہے کہ اس نے مغوی مصطفیٰ کو 3 روز قبل قتل کیا اور لاش ملیر میں پھینکی ہے۔ڈی آئی جی سی آئی اے مقدس حیدر نے کہا کہ مصطفیٰ کی...
    اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے لوگوں کے ماورائے عدالت قتل اور حقوق کی خلاف ورزیوں کے افسوسناک واقعات بدستور جاری ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق نے بھارت کے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں دو نوجوانوں کے حالیہ قتل پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بھارتی فوجیوں نے گزشتہ روز ضلع بارہمولہ کے علاقے سنگرمہ چوک میں تلاشی کی ایک پرتشدد کارروائی کے دوران سرینگر بارہمولہ شاہراہ پر ایک ٹرک کو فائرنگ کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں اس کا ڈرائیور شہید...
    حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) سندھیانی تحریک کی مرکزی صدر عمرہ سمون، مرکزی جنرل سیکریٹری ڈاکٹر ماروی سندھُو، اور مرکزی رہنما شاہین خاصخیلی نے سندھ میں خواتین کے قتل اور تشدد کے بڑھتے ہوئے واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ حکومت کی نااہلی کے باعث سندھ کی خواتین بنیادی انسانی حق یعنی جان کے تحفظ سے محروم ہیں۔ چوٹیاریوں واقعے کی طرح پولیس تمام قاتلوں کو تحفظ فراہم کر رہی ہے، جبکہ پولیس سمیت سندھ حکومت کا پورا نظام مجرموں کو تحفظ دینے میں مصروف ہے، جس کے باعث سندھ میں لاقانونیت عروج پر ہے۔ اغوا، ڈکیتیوں اور قتل کے واقعات روز کا معمول بن چکے ہیں۔ رہنماؤں نے کہا کہ نوابشاہ کے قریب جام صاحب تھانے...
    لاہور: شہری کو گھر کی دہلیز پر قتل کرنے کا  معاملہ الجھ گیا، پولیس نے پہلی بیوی کو طلاق، پراپرٹی  یا دیگر معاملات کو پیش نظر رکھتے ہوئے تفتیش شروع کردی۔   پولیس کے مطابق سلطان ٹاؤن چوہنگ  کے علاقے میں ایک شخص کو اس کی گاڑی میں  گھر کی دہلیز پر قتل کر دیا گیا  ۔  محمد نوید جمیل گھر کے گیٹ کے قریب پہنچا ہی تھا کہ کار نمبر LE/1212 اپر  نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر دی، جس سے نوید موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ 15 ایمرجنسی کال ملنے پر پولیس افسران ٹیم کے ہمراہ پہنچے ، جہاں سی سی ٹی وی کیمروں اور دیگر ذرائع استعمال کرتے ہوئے واقعے کے شواہد اکٹھے...
    کراچی (اسٹاف رپورٹر)امیرجماعت اسلامی ضلع کورنگی مرزا فرحان بیگ نے بچوں کے اغوا اور قتل کے بڑھتے ہوئے واقعات پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ انسانیت سوز جرائم ہمارے معاشرے کے لیے ایک لمحہ فکریہ ہیں۔ انہوں نے انتظامیہ کی نااہلی اور مجرمانہ غفلت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ بچوں کے تحفظ کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ والدین میں عدم تحفظ کا احساس بڑھ رہا ہے، جبکہ حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ شہریوں کو تحفظ فراہم کریں۔ امیر ضلع کورنگی نے متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ ان واقعات کی روک تھام کے لیے سخت کارروائی...
    کراچی: اغوا کے بعد قتل کیے گئے بچے صارم کے کیس میں پولیس نے اہم شواہد ملنے کا دعویٰ کیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق نارتھ کراچی کے علاقے  سے اغوا اور بعد ازاں قتل کیے گئے بچے کے کیس میں ایس ایس پی سینٹرل مقتول بچے صارم کے گھر پہنچ گئے، جہاں انہوں نے جائے وقوع کا ایک بار پھر معائنہ کیا۔ یہ خبر بھی پڑھیں: کراچی سے لاپتا بچے صارم کی لاش گھر کے قریب زیرزمین ٹینک سے برآمد پولیس حکام نے مقتول بچے صارم کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور کیس میں پیش رفت سے آگاہ کیا۔ پولیس حکام نے بتایا کہ  قتل کیس کی تفتیش کے دوران اہم شواہد ملے ہیں۔ جلد واقعے میں...
    BRATISLAVA: سلوواکیاکے شمالی علاقے میں واقعے ہائی اسکول میں ایک طالب علم نے چھریوں کے وار سے خاتون ٹیچر اور اپنی ہم جماعت کو قتل دوسرے ہم جماعت کو شدید زخمی کردیا۔ خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق ایمرجنسی سروس کی ترجمان ڈینکا کیپاکوا نے بتایا کہ اسپیسکا اسٹارا ویس میں ہائی اسکول میں پیش آنے والے واقعے کی اطلاع پر ایمرجنسی سروس کے کئی اہلکاروں کو فوری طور پر روانہ کردیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ واقعے میں دو افراد ہلاک اور تیسرا زخمی ہوگیا ہے، جن کو اسپتال منتقل کردیا گیا اور انہیں شدید زخم آئے ہیں تاہم حالت خطرے سے باہر ہے۔ ایمرجنسی سروس نے بتایا کہ چھریوں کے وار سے دم توڑنے والی خاتون...
    پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن )پشاور میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی موجودگی میں گورنر اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا میں تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔نجی ٹی وی جیو نیوز کا ذرائع کے حوالے سے بتانا ہے کہ گورنر فیصل کریم کنڈی کی جانب سے وفاق سے کے پی کو انسداد دہشتگردی کی مد میں ملے پیسوں کا ذکر کیا گیا، گورنر کے پی کی جانب سے این ایف سی ایوارڈ کے ملنے والے 500 ارب روپے کے ذکر پر تلخی ہوئی۔ذرائع کے مطابق گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ این ایف سی کے تحت انسداد دہشتگردی کی مد میں کے پی کو500 ارب روپے ملے، اربوں روپے ملنے پر پولیس اور سی ٹی ڈی کو کیوں مضبوط نہ کیا۔علی...
    لاہور: مغلپورہ کے علاقے میں خاتون کو فائرنگ کرکے قتل کرنے والے ملزمان باپ اور بیٹا کو گرفتار کر لیا گیا۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ذیشان نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس ٹیم کو فوری ملزمان کو گرفتار کرنے کا ٹاسک دیا تھا۔ انچارج انویسٹی گیشن تھانہ مغلپورہ وقاص احمد نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق معمولی تلخ کلامی پر خاتون شہری مصباح کو فائرنگ کرکے بےدردی سے قتل کرنے والے ملزمان کو گرفتار کر کے آلہ قتل برآمد کر لیا گیا، گرفتار ملزمان میں شیراز اور اس کا بیٹا عبدالرحمان شامل ہے۔ انچارج انویسٹی گیشن مغلپورہ وقاص احمد کے مطابق ملزمان خاتون مصباح کو قتل...
    لاہور (وقائع نگارخصوصی ) امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کے مطابق 2024 میں 392 خواتین غیرت کے نام پر قتل ہوئی ہیں۔یہ واقعات پنجاب میں 168، سندھ میں 151، خیبرپختونخوا میں 52 اور بلوچستان میں 19 رپورٹ ہوئے جبکہ صرف لاہور میں غیرت کے نام پر گزشتہ 14 برس کے دوران 132 خواتین کو موت کے گھاٹ اتارا گیا۔خواتین کے حقوق اور آزادی کی ذمہ داری ریاست پر عائد ہوتی ہے اور وہ اپنی اس ذمہ داری کو ادا کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے۔انہوں نے ہیومین رائٹس کمیشن آف پاکستان کی غیر ت کے نام پر خواتین کو قتل کرنے کے حوالے سے تازہ جاری شدہ...
    بدین (نمائندہ جسارت)بدین کے قریب فتح آباد اکڑی جاگیر کے گاؤں عبداللہ میندھرو میں پنہور برادری کے مسلح افراد نے مال چوری کے الزام میں 50 سالہ محمد حسن میندھرو کو کلہاڑیوں کے وار کر کے قتل کر دیا۔ امیر شاہ سیم کے قریب محمد حسن میندھرو اپنے کھیت میں مویشی چرا رہا تھا کہ پنہور برادری کے افراد بشیر پنہور، داؤد پنہور وغیرہ نے اس پر حملہ کر کے اسے کلہاڑیوں کے وار کر کے شدید زخمی کر دیا اور ملزمان فرار ہو گئے۔ زخمی کو تشویشناک حالت میں گولارچی اسپتال لے جایا گیا جہاں سے زیادہ خون بہہ جانے سے زخمی شخص دم توڑ گیا۔ دوسری جانب پنہور برادری کے افراد کے ہاتھوں کلہاڑیوں کے وار کرکے قتل...
۱