پہلی بیوی کو طلاق، پراپرٹی یا کچھ اور؛ گھر کی دہلیز پر شہری کے قتل کا معاملہ الجھ گیا
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2025 GMT
لاہور:
شہری کو گھر کی دہلیز پر قتل کرنے کا معاملہ الجھ گیا، پولیس نے پہلی بیوی کو طلاق، پراپرٹی یا دیگر معاملات کو پیش نظر رکھتے ہوئے تفتیش شروع کردی۔
پولیس کے مطابق سلطان ٹاؤن چوہنگ کے علاقے میں ایک شخص کو اس کی گاڑی میں گھر کی دہلیز پر قتل کر دیا گیا ۔ محمد نوید جمیل گھر کے گیٹ کے قریب پہنچا ہی تھا کہ کار نمبر LE/1212 اپر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر دی، جس سے نوید موقع پر ہی دم توڑ گیا۔
15 ایمرجنسی کال ملنے پر پولیس افسران ٹیم کے ہمراہ پہنچے ، جہاں سی سی ٹی وی کیمروں اور دیگر ذرائع استعمال کرتے ہوئے واقعے کے شواہد اکٹھے کرنے اور بیان لے کر تحقیقات شروع کردی گئی۔
پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کیا۔ اس حوالے سے حکام نے بتایا کہ دیرینہ دشمنی سمیت تمام پہلوؤں کو مد نظر رکھتے ہوئے تحقیقات کی جا رہی ہے۔ مزید کارروائی حسب ضابطہ عمل میں لائی جا رہی ہے۔
پولیس حکام کا ابتدائی طور پر کہنا ہے کہ سابقہ بیوی کے ساتھ رنجش یا 8 سالہ پرانا کیس بھی قتل کی اہم وجہ ہو سکتا ہے، تاہم فی الوقت تحقیقات جاری ہیں۔ واقعے میں ملوث ملزمان کو جلد از جلد قانون کی گرفت میں لاکر سزا دلوائی جائے گی۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق مقتول نے 2 سال قبل دوسری شادی کی تھی جب کہ مقتول کا ایک کزن بھی کچھ عرصہ قبل قتل ہوا تھا۔ میاں نوید اس کیس کی بھی پیروی کررہا تھا ۔ مقتول میاں نوید کے پراپرٹی کے مسئلے بھی مخالفین کے ساتھ چل رہے ہیں اور وہ پہلی بیوی کو بھی طلاق دے چکا ہے۔ اس سے قبل بھی اس پر قاتلانہ حملہ ہوا تھا، تمام پہلو پولیس کی نظر میں ہیں۔
دریں اثنا مقتول میاں نوید کے والد میاں محمد جمیل نے مقدمہ اندراج کے لیے تھانہ چوہنگ پولیس کو درخواست دے دی ہے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ سابقہ بیوی پر بھی شک کیا جا رہا ہے۔ درخواست میں مقتول کے والد نے کہا کہ میرے بیٹے کو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے قتل کیا ہے، جنہیں سامنے آنے پر پہچان سکتا ہوں۔
پولیس نے قریبی کیمروں اور سیف سٹی فوٹیجز حاصل کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔ موٹر سائیکل سوار حملہ آوروں کی تصاویر بھی پولیس نے حاصل کر لی ہیں۔ تحقیقات اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے آپریشن اور انویسٹی گیشن ونگ کے علاوہ او سی یو ٹیم بھی کام کررہی ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
بیوی سے جھگڑے پر سسرالیوں نے داماد کی جان لی
بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع ہاپڑ میں ایک گھریلو جھگڑا خونریز انجام تک جا پہنچا۔
بیوی سے معمولی تکرار کے بعد سسرالی رشتہ داروں نے اپنے داماد ’سونو‘ کو نہ صرف بری طرح پیٹا بلکہ ہائی وے پر اس کا تعاقب کرتے ہوئے اسے زہر پلانے کا بھی الزام ہے۔ سونو زخمی حالت میں اسپتال پہنچا مگر علاج کے دوران دم توڑ گیا۔
جھگڑے کے بعد سسرالیوں کو بلاواپولیس کے مطابق بدھ کی صبح سونو اور اس کی بیوی کے درمیان جھگڑا ہوا۔ بیوی نے فوری طور پر اپنے والدین کو اطلاع دی اور بلندشہر سے گھر والے ہاپڑ پہنچ گئے۔ وہاں پہنچتے ہی سسرالیوں نے داماد پر حملہ کر دیا۔
عینی شاہدین کے مطابق سونو جان بچانے کے لیے ہائی وے کی طرف بھاگا، مگر اس کے سسرالیوں نے اس کا پیچھا کیا۔ جو لوگ بیچ بچاؤ کرنے کی کوشش کرتے، ان سے بھی بدتمیزی کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں:ملبرن، سسرالیوں کو زہریلے مشروم کھلا کر قتل کرنے والی خاتون کو 3 بار عمر قید کی سزا
سڑک پر لگے سی سی ٹی وی کیمروں میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک گروہ ہاتھوں میں ڈنڈا لیے سونو کو پکڑنے کی کوشش کر رہا ہے۔
’بیٹے کو زہر دیا گیا‘سونو کی ماں سکھویری نے الزام لگایا کہ معمولی جھگڑا ہر گھر میں ہوتا ہے مگر سسرالیوں نے حد پار کر دی۔ ان کا کہنا تھا کہ میرے بیٹے نے اپنی بیوی کے لیے سب کچھ کیا، حتیٰ کہ ایک بیگھا زمین بھی بیچ دی۔ مگر سسرالیوں نے اسے زہر دے کر مار ڈالا۔
یہ بھی پڑھیں:شادی کے بعد سسرال میں مختصر لباس پہننے کی اجازت نہیں تھی، ایشا دیول کا انکشاف
پولیس کا مؤقف اور مقدمہ درجپولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا ہے کہ سونو نے زہریلا مادہ پیا تھا، جس کے باعث دورانِ علاج اس کی موت واقع ہوئی۔
اسٹیشن ہاؤس آفیسر انیتا چوہان کے مطابق مقدمہ 7 افراد کے خلاف درج کر لیا گیا ہے جن میں بیوی بھی شامل ہے۔ ملزمان کی تلاش جاری ہے، قانونی کارروائی یقینی بنائی جائے گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اتر پردیش انڈیا داماد زہر سسرال ہاپڑ