پی ٹی آئی رہنما اسلم اقبال کے ڈیرے پر پولیس اہلکار کا قتل: وجہ تنازع ہم جنس پرستی نکلی
اشاعت کی تاریخ: 4th, March 2025 GMT
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال کے ڈیرے پر پولیس اہلکار کے قتل کی تحقیقات کے دوران مقتول اور قاتل کے درمیان وجہ تنازع ہم جنس پرستی نکلی ہے۔
رپورٹ کے مطابق ملزم کانسٹیبل ارشد نے انویسٹیگیشن ٹیم کو بیان ریکارڈ کروادیا جس میں اس نے کہا کہ مقتول عمران جنسی تعلق کے لیے مجبور کرتا تھا، مقتول کے دباؤ کیوجہ سے قتل کی واردات کی۔
لاہور پولیس نے بتایا کہ ملزم ارشد اور مقتول دونوں نشے کے عادی ہیں، ملزم ارشد کی 6 سال قبل بیوی سے علیحدگی کے بعد طلاق ہوگئی، ملزم میانوالی کا رہائشی ہے ، مقتول فیصل آباد پولیس سے برخاست ہوا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے دونوں کے نشے کے عادی ہونے کے شواہد ملے، ملزم کے ہم جنسی پرستی سے متعلق بیان کو ثابت کرنے والے شواہد موقع سے نہیں ملے۔
ایس ایس پی انویسٹیگیشن نے کہا کہ پولیس اہلکاروں میں جنسی بے راہ روی کے واقعات کی روک تھام کے لیے کام کررہے ہیں، اہلکاروں کو منشیات سے دور رکھنے کے حوالے سے بھی اقدامات جاری ہیں۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
خیبر پختونخوا میں سڑک کنارے نصب بم سے پولیس موبائل پر حملہ، 2 اہلکار زخمی
ڈی آئی خان:خیبر پختونخوا میں سڑک کنارے نصب بم سے پولیس موبائل پر حملہ کیا گیا، جس میں 2 اہلکار زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق ڈی آئی خان کے علاقے لکی مروت میں پیزو کے مقام پر پولیس موبائل پر دھماکا ہوا، جو سڑک کنارے نصب بم کے پھٹنے سے ہوا۔
دھماکے کے بعد پولیس موبائل کو آگ لگ گئی جب کہ 2 اہل کار زخمی ہو گئے، جنہیں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی قانون نافذ کرنے والے اداروں کی نفری جائے وقوع پر پہنچی اور شواہد جمع کرنے کے ساتھ ساتھ علاقے کی ناکا بندی کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔