حنا پرویز بٹ کا مقتولہ نجمہ بی بی کے گھر کا دورہ، انصاف کی یقین دہانی
اشاعت کی تاریخ: 23rd, May 2025 GMT
— فائل فوٹو
چیئر پرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ نے شاہدرہ میں مقتولہ نجمہ بی بی کے گھر کا دورہ کیا۔
حنا پرویز بٹ نے مقتولہ کے اہل خانہ سے ملاقات کے دوران تعزیت کی اور انصاف کی مکمل یقین دہانی کروائی۔
یہ بھی پڑھیے بیوی کو گلا دبا کر قتل کر کے جلانے والا سفاک ملزم 12 گھنٹے میں گرفتارحنا پرویز بٹ نے کہا کہ خواتین پر تشدد ناقابلِ برداشت ہے اور اس معاملے میں زیرو ٹالرینس پالیسی اپنائی جائے گی۔
پولیس کے مطابق نجمہ بی بی کو شوہر نذیر اور اس کی دوسری بیوی نے زندہ جلا کر قتل کیا۔
پولیس نے بتایا کہ شوہر اور دوسری بیوی کے خلاف مقدمہ درج کر کے دونوں کو گرفتار کرلیا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: حنا پرویز بٹ
پڑھیں:
کراچی میں خاتون کو بھائی اور شوہر نے غیرت کے نام پر قتل کردیا
کورنگی عوامی کالونی میں خاتون کو اس کے شوہر اور حقیقی بھائی نے غیرت کے نام پر تیز دھار آلے کے وار سے قتل کردیا، پولیس نے دونوں کو گرفتار کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق عوامی کالونی تھانے کےعلاقے کورنگی عوامی کالونی نمبر 2 میں واقع گھر میں خاتون کو گردن اور جسم کے مختلف حصوں پر تیز دھار آلے کے وار کرکے قتل کردیا گیا۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور کرائم سین یونٹ کو موقع پر طلب کرلیا۔
مقتولہ خاتون کی شناخت 40 سالہ زینت زوجہ غلام قمبر لغاری کے نام سے کی گئی، مقتولہ خاتون کی دو شادیاں تھیں اور مقتولہ کے پہلے شوہر سے تین بچے ہیں۔
ایس ایس پی کورنگی طارق نواز نے بتایا کہ مقتولہ خاتون کو اس کے شوہر اور حقیقی بھائی نے غیرت کے نام پر تیز دھار آلے کے پے در پے وار کرکے قتل کیا ہے، پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے خاتون کے قتل میں ملوث اس کے شوہرغلام قمبر لغاری اور حقیقی بھائی مٹھا خان جمالی کو گرفتارکرلیا۔
ایس ایچ او عوامی کالونی خالد میمن نے بتایا کہ پولیس کو واقعے کی اطلاع مدد گار 15 پر کسی شہری کی جانب سے دی گئی تھی، گھر سے آلہ قتل تاحال نہیں ملا ہے، گرفتار ملزمان نے قتل کرنے کے بعد آلہ قتل جھاڑیوں میں پھینک دیا تھا جسے تلاش کیا جا رہا ہے، خاتون کی لاش قانونی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔