Islam Times:
2025-04-25@02:52:24 GMT

شام کے ویرانوں میں انقرہ اور تل ابیب کی زور آزمائی

اشاعت کی تاریخ: 7th, April 2025 GMT

شام کے ویرانوں میں انقرہ اور تل ابیب کی زور آزمائی

اسلام ٹائمز: شام میں نئی حکومت برسراقتدار آنے کے بعد اب تک ترکی کے وزیر خارجہ، وزیر دفاع اور انٹیلی جنس سربراہ سرکاری دورہ کر چکے ہیں۔ اس وقت انقرہ پین اسلام ازم، اینٹی صیہونزم اور شام اور قطر کے ہمراہ اخوانی بلاک تشکیل دینے کے عزم سے تل ابیب سے ٹکر لینے کے لیے تیار ہے۔ ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے چند ہفتے پہلے پہلی عالمی جنگ کی سالگرہ کے موقع پر کہا: "شام سے غزہ تک، حلب سے تبریز تک، موصل سے قدس تک ہمارے روحانی جغرافیا کے چار کونوں سے شہداء چناق قلعہ میں دفن ہیں۔" اسی طرح عید فطر کی نماز کے موقع پر رجب طیب اردگان نے تقریر کے دوران خدا سے دعا کی کہ وہ صیہونی اسرائیل پر لعنت کرے اور اسے نابود کر دے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ ترکی اسرائیل کو چیلنج کر کے علاقائی سطح پر ایران کی پوزیشن میں آنا چاہتا ہے۔ تحریر: علی حریت
 
گذشتہ برس کے آخر میں جب شام میں صدر بشار اسد کی حکومت کا خاتمہ ہوا تو اسرائیل نے اسے اپنی شمالی مشرقی سرحدوں پر کنٹرول بڑھانے کے لیے سنہری موقع جانا اور چوبیس گھنٹے کے اندر اندر 730 سے زیادہ فضائی حملے انجام دے کر شام آرمی کی تمام اہم فوجی تنصیبات اور ٹھکانوں کو تباہ کر دیا۔ شام کی موجودہ نگران حکومت زیادہ تر ان عناصر پر مشتمل ہے جو صدر بشار اسد کی حکومت ختم ہونے سے پہلے "ھیئت تحریر الشام" کے نام سے جانے جاتے تھے۔ یہ ایک شدت پسند تکفیری گروہ ہے جس کی سربراہی شام کے موجودہ صدر احمد الشرع یا ابو محمد الجولانی کے ہاتھ میں تھی۔ یہی عناصر ھیئت تحریر الشام کی تشکیل سے پہلے النصرہ فرنٹ نامی گروہ کی صورت میں موجود تھے جو شام میں القاعدہ کی ذیلی شاخ سمجھی جاتی تھی۔
 
جب ان عناصر نے ادلب سے جنوب کی جانب پیشقدمی کا آغاز کیا تو غاصب صیہونی رژیم کو یہ تشویش لاحق ہو گئی کہ کہیں ان کے پاس سیاسی طاقت نہ آ جائے۔ جب ان گروہوں نے اسٹریٹجک ہائی وے 5 Mکے ساتھ موجود شہروں پر قبضہ کرنا شروع کر دیا تو صیہونی حکمرانوں کو یہ خوف طاری ہوا کہ کہیں شام آرمی کا بچا کھچا اسلحہ ان کے ذریعے غزہ میں سرگرم تنظیم حماس تک نہ پہنچ جائے لہذا صیہونی فوج نے شام میں فوجی تنصیبات کو فضائی حملوں کا نشانہ بنا کر تباہ کرنا شروع کر دیا۔ آگاہ ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر بشار اسد کی حکومت ختم ہو جانے کے بعد دو ہفتے کے اندر صیہونی جارحیت کے نتیجے میں شام آرمی کی 80 فیصد تنصیبات اور اڈے تباہ ہو گئے تھے۔ دوسری طرف صیہونی فوج نے شام کے اندر کی جانب پیشقدمی شروع کر دی۔
 
اس پیشقدمی کے دوران صیہونی فوج نے 1949ء جنگ بندی کی کنٹرول لائن بھی پار کر دی اور پہلے گولان ہائٹس اور اس کے بعد الفا اور بریوو لائنیں عبور کر کے شام کے جنوب مغربی صوبوں قنیطرہ اور درعا میں داخل ہو گئی۔ غاصب صیہونی فوج نے جبل الشیخ نامی اسٹریٹجک پہاڑی پر بھی قبضہ کر لیا جو دارالحکومت دمشق سے محض 50 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے جبکہ اس کے ذریعے لبنان کے وسیع علاقوں پر بھی صیہونی فوج کا احاطہ ہو گیا ہے۔ تین ماہ پہلے کی سیٹلائٹ تصاویر کا موجودہ تصاویر سے موازنہ کرنے سے واضح ہوتا ہے کہ صیہونی فوج کے بلڈوزر شام کے مختلف سرحدی علاقوں جیسے جوبتا الخشب، کودنا اور معربہ میں مورچے تیار کر رہے ہیں جبکہ ان دیہاتوں میں صیہونی فوج اپنے اڈے بھی قائم کرنے میں مصروف ہے۔
 
ترکی کی علاقائی مہم جوئی
بظاہر یوں دکھائی دیتا ہے کہ صیہونی رژیم کو اس بات کا اندازہ نہیں تھا کہ ھیئت تحریر الشام کو کس حد تک شمالی ہمسایہ ملک ترکی کی حمایت حاصل ہے۔ درحقیقت اس دہشت گرد گروہ نے 2017ء میں ترکی کی حمایت سے ہی شام کے شمالی صوبے ادلب میں خودمختار حکومت کا اعلان کیا تھا جس کے بعد وہاں باقاعدہ حکومتی ادارے اور سیٹ اپ تشکیل دیا۔ ساتھ ہی ترکی نے "فرات شیلڈ" نامی فوجی آپریشن کے ذریعے شام کے شمالی علاقوں میں فوجی پیشقدمی شروع کر دی تھی۔ اس وقت ترکی کے دو مقاصد تھے: ایک بعث پارٹی کی حکومت کا خاتمہ یقینی بنانا اور دوسرا کرد گروہ پی کے کے کو کمزور کرنا۔ صدر بشار اسد کی حکومت ختم ہو جانے اور پی کے کے سربراہ عبداللہ اوجالان کی جانب سے اپنا گروہ ختم کر دینے کے اعلان کے بعد شام میں ترکی کی فوجی موجودگی کا کوئی جواز نہیں تھا لیکن ترکی پیچھے نہیں ہٹا اور احمد الشرع کے ذریعے اپنا سیاسی اثرورسوخ بڑھانے کے درپے ہے۔
 
شام دو طاقتوں کے درمیان جنگ کا میدان
شام میں نئی حکومت برسراقتدار آنے کے بعد اب تک ترکی کے وزیر خارجہ، وزیر دفاع اور انٹیلی جنس سربراہ سرکاری دورہ کر چکے ہیں۔ اس وقت انقرہ پین اسلام ازم، اینٹی صیہونزم اور شام اور قطر کے ہمراہ اخوانی بلاک تشکیل دینے کے عزم سے تل ابیب سے ٹکر لینے کے لیے تیار ہے۔ ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے چند ہفتے پہلے پہلی عالمی جنگ کی سالگرہ کے موقع پر کہا: "شام سے غزہ تک، حلب سے تبریز تک، موصل سے قدس تک ہمارے روحانی جغرافیا کے چار کونوں سے شہداء چناق قلعہ میں دفن ہیں۔" اسی طرح عید فطر کی نماز کے موقع پر رجب طیب اردگان نے تقریر کے دوران خدا سے دعا کی کہ وہ صیہونی اسرائیل پر لعنت کرے اور اسے نابود کر دے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ ترکی اسرائیل کو چیلنج کر کے علاقائی سطح پر ایران کی پوزیشن میں آنا چاہتا ہے۔
 
صیہونی ذرائع کا کہنا ہے کہ ترکی شام میں اپنی فوجی موجودگی برقرار رکھنا چاہتا ہے اور حتی اس ملک میں میزائل ڈیفنس سسٹم بھی نصب کرنے کے درپے ہے۔ لہذا تل ابیب نے گذشتہ ہفتے حماہ اور پالمیرا کے ٹی 4 فوجی ہوائی اڈوں کو شدید فضائی حملوں کا نشانہ بنایا اور یوں دمشق اور انقرہ کے لیے واضح وارننگ جاری کر دی۔ صوبہ حماہ کے شہر نوی اور صوبہ درعا کے قصبے تل الجبیہ میں صیہونی فوج اور شام کی سیکورٹی فورسز کے درمیان تقریباً پانچ گھنٹے تک شدید جھڑپیں جاری رہیں جس کے بعد صیہونی فوج پیچھے ہٹ گئی۔ دوسری طرف ان جھڑپوں میں 11 شامی شہری جاں بحق بھی ہوئے۔ صیہونی رژیم نے اسے "ضروری سکیورٹی اقدامات" قرار دیا جبکہ شام نے اسے ملک میں عدم استحکام پھیلانے کی کوشش کہا۔ مستقبل قریب میں ترکی یا شام میں ترکی نواز حکومت کی جانب سے ردعمل کی نوعیت اہم تصور کی جا رہی ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: صدر بشار اسد کی حکومت رجب طیب اردگان نے صیہونی فوج نے کے موقع پر کے ذریعے میں ترکی ترکی کے کی جانب تل ابیب ترکی کی کے بعد شام کے کے لیے

پڑھیں:

وزیراعظم شہباز شریف صدر رجب طیب اردوان کی دعوت پر انقرہ روانہ

 وزیراعظم محمد  شہباز شریف ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کی دعوت پر  دو روزہ دورے پر انقرہ کیلئے روانہ,  دورے کے دوران وزیراعظم صدر اردوان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کے ساتھ ساتھ حالیہ عالمی و علاقائی پیش رفت پر تبادلہ خیال کریں گے۔ دیرینہ اتحادیوں اور تزویراتی شراکت داروں کے طور پر، پاکستان اور ترکیہ باقاعدہ اعلیٰ سطحی تبادلوں کی روایت کو برقرار رکھتے ہیں، جو دونوں ممالک کے درمیان بھائی چارے کے غیر معمولی رشتوں کی عکاسی کرتے ہیں۔  دونوں ممالک نے باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تعاون اور ہم آہنگی کے لیے اعلیٰ سطحی اسٹریٹجک کوآپریشن کونسل (HLSCC) کی شکل میں قیادت کی سطح کا طریقہ کار بھی تشکیل دیا ہے۔  HLSCC کا 7 واں اجلاس 12-13 فروری 2025 کو اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ صدر رجب طیب اردوان اور وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے 7ویں اجلاس کی مشترکہ صدارت کی۔    آنے والی ملاقات اس مضبوط مکالمے کے تسلسل کی نمائندگی کرتی ہے اور پاکستان اور ترکیہ کے درمیان کثیر جہتی شراکت داری کو مزید بلند کرنے کے مشترکہ عزم کو اجاگر کرتی ہے۔نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، وزیر اطلاعات ونشریات عطا واللہ تارڑ اور معان خصوصی طارق فاطمی بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہیں.

متعلقہ مضامین

  • اسرائیل کے وسطی علاقوں میں جنگلاتی آگ بھڑک اٹھی، یروشلم اور تل ابیب ہائی الرٹ
  • صیہونی فوج کی وحشیانہ بمباری، فلسطینی صحافی خاندان سمیت شہید
  • افریقی ملک بینن میں القاعدہ جنگجوؤں کا حملہ؛ 54 فوجی ہلاک
  • صیہونی فوج اور معاشرے میں افراتفری
  • صیہونی فوج کے غزہ پر سفاکانہ حملے جاری، مزید 32 فلسطینی شہید
  • وزیراعظم شہباز شریف ترکیہ کے دو روزہ دورے پر انقرہ پہنچ گئے
  • وزیراعظم شہباز شریف طیب اردوان کی دعوت پر ترکیہ پہنچ گئے
  • وزیراعظم شہباز شریف صدر رجب طیب اردوان کی دعوت پر انقرہ روانہ
  • شہباز شریف ترکیہ کے دو روزہ دورے پر انقرہ کے لیے روانہ
  • مزید آئینی ترمیم کی ضرورت نہ فوجی تنصیبات کو آگ لگانے پر ہارپہنائیں گے : اعظم تارڑ