سابق رکن صوبائی اسمبلی قتل کیس میں اہم پیشرفت: مسلم لیگ (ن) کے سابق سینٹر نے سرنڈر کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 17th, June 2025 GMT
عام انتخابات 2024 میں این اے57 راولپنڈی سے آزاد امیدوار اور سابق رکن پنجاب اسمبلی چوہدری عدنان کے قتل کیس میں مسلم لیگ (ن) کے سابق سینٹر چوہدری تنویر نے ہائی کورٹ میں سرنڈر کر دیا۔
رپورٹ کے مطابق چوہدری تنویر خان نے عبوری ضمانت کی درخواست واپس لے لی۔
وکیل صفائی چوہدری یاسر نے کہا کہ شامل تفتیش ہوکر اپنی بے گناہی ثابت کرنا چاھتے ہیں، بے گناہ ہیں پولیس اپنی تفتیش تسلی کے ساتھ مکمل کرے مکمل تعاون کریں گے۔
ہائی کورٹ میں سرنڈر کرنے کے بعد تھانہ سول لائن پولیس چوہدری تنویر کو لے کر روانہ ہوگئی، چوہدری تنویر کے کارڈیالوجی ہسپتال میں میڈیکل ٹیسٹ کیے جارہے ہیں۔
چوہدری یاسر ایڈووکیٹ نے کہا کہ ہم اپنی بے گناہی کے تمام شواہد پولیس کو پیش کریں گے۔
وکیل صفائی نے کہا کہ ہماری عبوری ضمانت درخواست خارج نہیں ہوئی، از خود پولیس سے تعاون کیلئے واپس لی اور شامل تفتیش ہوگئے۔
عام انتخابات 2024 میں این اے57 راولپنڈی سے آزاد امیدوار اور سابق رکن پنجاب اسمبلی چوہدری عدنان گزشتہ برس قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہوگئے تھے، پولیس کے مطابق چوہدری عدنان پرپولیس لائنزانیکسی چوک پرموٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں وہ موقع پرجاں بحق ہوگئے تھے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
میجر عدنان اسلم شہید قوم کے ہیرو ہیں، قربانی کبھی رائیگاں نہیں جائے گی، عاطف اکرام شیخ
میجر عدنان اسلم شہید قوم کے ہیرو ہیں، قربانی کبھی رائیگاں نہیں جائے گی، عاطف اکرام شیخ WhatsAppFacebookTwitter 0 15 September, 2025 سب نیوز
اسلام آباد: صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ کی قیادت میں بزنس کیمونٹی کے وفد کی شہید میجر عدنان اسلم کی رہائش گاہ آمد ،
وفد کی شہید کے والدین اور اہلِ خانہ سے ملاقات ، پاکستان بھر کی بزنس کمیونٹی کی طرف سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔
صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے شہید کے والدین کے بلند حوصلے کو خراجِ تحسین، شہید میجر عدنان کے درجات کی بلندی کیلئے فاتحہ خوانی کی۔
عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ میجر عدنان اسلم نے زخمی حالت میں بھی اپنے ساتھیوں کا دفاع کیا اور اپنی جان قربان کر کے قوم کا سر فخر سے بلند کیا،
صدر ایف پی سی سی آئی نے شہید کے والد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے شہید بیٹے نے بہادری اور شجاعت کی نئی داستان رقم کی، آپ جیسے والدین کا حوصلہ اور عزم ہی قوم کی اصل طاقت ہے،
میجر عدنان اسلم شہید قوم کے ہیرو ہیں، ان کی عظیم قربانی کبھی رائیگاں نہیں جائے گی۔ قوم شہداء کے خاندانوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی،
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرجسٹس محمد احسن کو بلائیں مگر احتیاط لازم ہے! راولپنڈی اسلام آباد کے لیے بڑا منصوبہ؛ جڑواں شہروں کے درمیان جدید و تیز رفتار ٹرین چلے گی کنگ سلمان ہیومینٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سنٹر کی جانب سے پنجاب میں سیلاب متاثرہ خاندانوں کو ہنگامی امداد کی فراہمی ایشیا کپ کے ہائی وولٹیج ٹاکرے میں بھارت نے پاکستان کو 7وکٹوں سے عبرتناک شکست دیدی اسرائیل عالمی امن کیلئے مسلسل خطرہ بنا ہوا ہے،نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سی پیک کو روک کر پاکستان کے معاشی راستے کو روکا جا رہا ہے، مولانا فضل الرحمان مظفر گڑھ میں لوڈر رکشے کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے علاقے کا امیر ترین بھکاری جاں بحقCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم