لاہور:

خطرناک ڈکیت گینگ کے سرغنہ سمیت 2 ملزمان پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگئے۔

ڈی ایس پی اے وی ایل ایس اقبال ٹاؤن قمر ساجد کے مطابق اے وی ایل ایس اقبال ٹاؤن کی پولیس ٹیم نے خفیہ اطلاع پر تھانہ شاہدرہ  ٹاؤن کی حدود میں ناکہ لگاکر چیکنگ کی، اس دوران ملزمان نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کردی۔

پولیس مقابلے کے دوران خطرناک ملزمان وقاص اور زوہیب موقع پر ہلاک ہوگئے، ملزمان پولیس کو لاہور سمیت پنجاب بھر میں گاڑیاں چھیننے، چوری، ڈکیتی، نقب زنی سمیت 100 سے زائد سنگین جرائم میں مطلوب تھے۔

ہلاک ملزمان کے دیگر ساتھی فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے جن کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

موسم نے رت بدل لی، قہر ڈھاتی گرمی کو بریک لگ گئی

لاہور(ویب ڈیسک) موسم نے رت بدل لی، قہر ڈھاتی گرمی کو بریک لگ گئی۔

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش ہوئی، پتوکی، اوکاڑہ، چشتیاں، چیچہ وطنی اور بہاولنگر میں بادل برس پڑے، پتوکی میں موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے، دریا خان اور گردونواح میں ریت کا طوفان آنے سے درخت جڑوں سمیت اکھڑ گئے۔

کراچی میں بھی مغربی ہواؤں کے اثرات پڑنے لگے، سرجانی، سہراب گوٹھ، گلشن معمار میں ہلکی بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا، شہر کے مضافات میں آج گرج چمک کے ساتھ مزید بارش متوقع ہیں۔

حب اور گردو نواح میں موسم گرما کی پہلی بارش ہوئی، شہریوں کے چہرے کھل اٹھے، خیبر پختونخوا، سندھ اور بلوچستان میں آندھی اور جھکڑ چلنے کی پیشگوئی کر دی گئی، چند مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔

ملک کے بیشتر حصوں میں گرمی کی لہر برقرار رہی، تربت اور پسنی میں پارا 49 کو چھو گیا، جیکب آباد 48، بہاولنگر میں درجہ حرارت 47 ریکارڈ کیا گیا، سبی، سکھر، روہڑی، موہنجو دڑو میں ٹمپریچر 46 تک جا پہنچا۔

Post Views: 2

متعلقہ مضامین

  • ڈی آئی خان: موبائل فون افغانستان اسمگل کرنیوالے گروہ کا سرغنہ گرفتار
  • سابق رکن صوبائی اسمبلی قتل کیس میں اہم پیشرفت: مسلم لیگ (ن) کے سابق سینٹر نے سرنڈر کر دیا 
  • شاہ لطیف میں فائرنگ کے تبادلے میں بھتا خور گینگ کا سرغنہ مارا گیا
  • کراچی: لیاری گینگ وار کا دہشت گرد نوید کپی پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی؛ مبینہ پولیس مقابلے میں خطرناک گینگ کا سرغنہ ہلاک
  • موسم نے رت بدل لی، قہر ڈھاتی گرمی کو بریک لگ گئی
  • بھارت میں ہیلی کاپٹر گرکر تباہ، 7 افراد ہلاک
  • لاہور؛ 17سال بعد جعلی سونے کی فروخت کا انکشاف ہونے پر مقدمہ درج
  • بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں ہیلی کاپٹر حادثہ، 7 افراد ہلاک ہوگئے