شاہ لطیف میں فائرنگ کے تبادلے میں بھتا خور گینگ کا سرغنہ مارا گیا
اشاعت کی تاریخ: 17th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک ) شاہ لطیف ٹاؤن میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران بھتہ خور گینگ کا سرغنہ مارا گیا۔پولیس حکام کے مطابق شاہ لطیف ٹاؤن میں ایک ملزم مقابلے میں مارا گیا ہے، جس کی شناخت نوید کے نام ہوئی ہے، ملزم سے اسلحہ، موبائل فون اور نقدی برآمد ہوئی۔پولیس حکام کے مطابق ہلاک ملزم نوید بھتہ خوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھا، اور اس کا شمار ایک منظم جرائم پیشہ گروہ کے کارندوں میں ہوتا تھا، ملزم سے برآمد شدہ اسلحہ فرانزک کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔دوسری جانب نیو کراچی سیکٹر فائیو بی تھری میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 3 ملزم گرفتار کر لیے گئے ہیں، پولیس کے مطابق گرفتار ڈاکوؤں میں زخمی زاہد کھوسو، امام ڈینوں عرف جاوید گنجا اور جاوید عرف موٹا شامل ہیں۔انتہائی مطلوب ملزمان کی ایک اور بکْ تیارگرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، سائٹ سپر ہائی وے تھانے کی حدود سے چھینی گئی موٹر سائیکل اور دیگر سامان برآمد ہوا، ملزمان عادی جرائم پیشہ اور ماضی میں جیل بھی جا چکے ہیں۔ملزمان نے چند روز قبل تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا کی حدود میں نجی کمپنی کے ملازم سے 16 لاکھ روپے لوٹے تھے، جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پر آ چکی ہے، ملزمان انتہائی مطلوب جرائم پیشہ ہیں، جن کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
سول و پولیس افسران کے تقرر و تبادلے
سٹی 42 : وفاقی حکومت کی جانب سے متعدد سول و پولیس افسران کے تقرر و تبادلے کئے گئے ہیں۔
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تمام احکامات کے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیے ہیں۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں تقرری کے منتظر پولیس سروس، گریڈ 19 کے غلام مبشر میکن کی خدمات خیبرپختونخوا حکومت کے سپرد کی گئی ہیں جبکہ وومن میڈیکل افسر ڈاکٹر شگفتہ بانو کا محکمۂ صحت خیبرپختونخوا حکومت سے ڈیپوٹیشن پر 3 سال کیلئے پمز اسپتال اسلام آباد اور میڈیکل افسر ڈاکٹر امیرزش لیاقت کا محکمئہ صحت آزاد کشمیر حکومت سے 3 سال کیلئے ڈیپوٹیشن پر فیڈرل جنرل اسپتال اسلام آباد تبادلہ کیا گیا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نےڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ کو معطل کر دیا
مزید برآں سیکشن افسر شعیب رضا گوپانگ کا آئی ٹی ڈویژن سے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن، سیکشن افسر محمد عمیر کا خزانہ ڈویژن سے پارلیمانی امور ڈویژن اور سیکشن افسر بی بی عالیہ خان کاکڑ کا وزارت داخلہ سے سینٹ سیکریٹریٹ اسلام آباد تبادلہ کیا گیا ہے۔
علاوہ ازیں اکاؤنٹس آفیسر پاکستان ملٹری اکاؤنٹس ڈیپارٹمنٹ نعیم عباس حیدری کو تبدیل کر کے سیکشن افسر دفاع ڈویژن اور سینئر ایڈمن افسر فیڈرل گورنمنٹ ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنز کینٹ/ گیریژنز مشتاق احمد کو تبدیل کر کے سیکشن افسر دفاع ڈویژن تعینات کیا گیا ہے۔
جب انکم ٹیکس مسلط نہیں کر سکتے تو سپر ٹیکس کیسے مسلط کر سکتے ہیں، جج سپریم کورٹ