یورپ بھجوانے کا جھانسا دیکر اغوا کرنیوالے بین الاقوامی گروہ کے کارندے گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 17th, June 2025 GMT
یورپ بھجوانے کا جھانسا دے کر اغوا کرنے والے بین الاقوامی گروہ کے کارندوں کو گرفتار کرلیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے بین الاقوامی اغوا کار گروہ کے 3 اہم کارندوں کو گرفتار کر لیا ہے جو نوجوانوں کو یورپ لے جانے کا جھانسہ دے کر اغوا کرتے تھے۔
ڈی پی او نوشہرہ نے پریس کانفرنس میں انکشاف کیا کہ یہ گروہ سادہ لوح افراد کو اغوا کر کے بالکل کچے کے ڈاکوؤں کی طرز پر ورثا سے لاکھوں ڈالر تاوان وصول کرتا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ گروہ کا نشانہ بننے والا تازہ ترین کیس ایک افغان شہری کا تھا، جسے یورپ بھجوانے کا جھانسا دے کر نوشہرہ کے علاقے جہانگیرہ سے اغوا کیا گیا، جس کے بعد پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے کیس کو چند دنوں ہی میں ٹریس کر لیا اور 3 ملزمان کو گرفتار کر کے مغوی شخص کو بازیاب کرایا۔
گرفتار ملزمان کا تعلق ایک ایسے گروہ سے ہے جو بیرون ملک سے سرگرم ہے اور ماضی میں بھی متعدد نوجوانوں کو غیرقانونی طریقے سے بیرون ملک لے جانے کے بہانے اغوا کر چکا ہے۔
ڈی پی او نے بتایا کہ ملزمان کے خلاف ٹھوس شواہد موجود ہیں اور ان کے خلاف مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ انہوں نے نوشہرہ پولیس کی ٹیم کو بروقت کارروائی پر سراہا اور شہریوں سے اپیل کی کہ وہ اس قسم کے جعلساز گروہوں سے ہوشیار رہیں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی فوری اطلاع پولیس کو دیں۔
Tagsپاکستان.
ذریعہ
ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار
اسکرین گریب/ ایکسکراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون کو گرفتار کرلیا گیا۔
سولجر بازار کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرکے موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون ملزمہ کو گرفتار کیا ہے، پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے ملزمہ کو گرفتار کیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے عمل میں آئی ہے، ملزمہ اپنے شوہر کے ہمراہ موٹر سائیکل لفٹنگ کی درجنوں وارداتوں میں ملوث رہی ہے۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں دونوں میاں بیوی کو موٹر سائیکل لے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، ملزمہ کے قبضے سے ایک موٹر سائیکل بھی برآمد کی گئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمہ اور فرار شوہر کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا مزید تفتیش جاری ہے۔