بھارت بھر میں بجلی گرنے اور بارش سے 24 گھنٹوں میں 25 افراد ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 17th, June 2025 GMT
بھارت کی مختلف ریاستوں میں مون سون کی ابتدائی بارشوں کے دوران شدید گرج چمک اور آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں کم از کم 25 افراد جاں بحق ہو گئے۔ ان میں زیادہ تر ہلاکتیں آسمانی بجلی گرنے سے ہوئیں۔ متاثرہ ریاستوں میں اتر پردیش، گجرات، دہلی، مہاراشٹر اور ہماچل پردیش شامل ہیں۔
اتر پردیش سب سے زیادہ متاثر ہوا، جہاں متعدد اضلاع میں آسمانی بجلی گرنے کے واقعات رپورٹ ہوئے۔ بلیا ضلع میں 13 سالہ بچی بجلی گرنے سے جاں بحق ہوئی جبکہ 2 افراد زخمی ہو کر اسپتال میں زیر علاج ہیں۔
بجنور میں 3 افراد جان سے گئے، جن میں 2 آسمانی بجلی گرنے اور ایک بچی نالے میں ڈوبنے سے ہلاک ہوئی۔ یہ واقعہ کرت پور تھانے کے علاقے رغغان میں پیش آیا، جہاں لاپتا بچی کی تلاش جاری ہے۔
مزید پڑھیں: خیبر پختونخوا میں طوفانی بارش، آسمانی بجلی گرنے کے باعث 4 افراد جاں بحق، متعدد زخمی
یمنانگر کے بارا علاقے کے سونبرسا گاؤں میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد رات گئے بجلی گرنے سے جاں بحق ہو گئے۔ اوریا ضلع میں بھی بجلی گرنے سے 3 افراد مارے گئے، جن میں ایک 16 سالہ نوجوان شامل ہے۔
ضلع سنبھل کے مولانپور ڈانڈا گاؤں میں کھیتوں میں کام کے دوران 6 افراد پر آسمانی بجلی گری، جس کے نتیجے میں ایک نوجوان لڑکی جاں بحق اور دیگر شدید زخمی ہو گئے۔
وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے جانی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ اضلاع کے افسران کو زخمیوں کے لیے فوری طبی امداد اور متاثرہ خاندانوں کو معاوضہ دینے کی ہدایت دی ہے۔
گجرات کے راجکوٹ میں تیز بارش اور بجلی گرنے کے واقعے میں ایک شخص ہلاک اور 14 بکریاں کرنٹ لگنے سے مر گئیں۔ ویردواجڈی گاؤں میں شام ساڑھے 6 بجے اچانک بادل پھٹنے سے شہر میں پانی بھر گیا۔ پنچ محل ضلع کے ایک گھر میں بجلی گرنے سے آگ بھڑک اٹھی، تاہم جانی نقصان نہیں ہوا۔
مزید پڑھیں: بلوچستان: شدید بارش اور آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں 4 افراد جاں بحق، سینکڑوں مویشی بھی ہلاک
دہلی میں تیز آندھی اور بارش سے صفدرجنگ انکلیو میں 100 فٹ بلند موبائل ٹاور گر گیا، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ لیکن آر کے پورم میں درخت کی ٹہنی بجلی کی تاروں پر گرنے سے 2 نوجوان، رویندر اور بھارت، کرنٹ لگنے سے ہلاک ہو گئے۔ دونوں کا تعلق بہار سے تھا اور مقامی ہوٹل میں کام کرتے تھے۔
مہاراشٹر کے اضلاع رتناگیری، رائے گڑھ اور سندھدُرگ میں شدید بارش اور آسمانی بجلی کے واقعات میں کم از کم 8 افراد ہلاک ہو گئے۔ ریاستی ڈیزاسٹر مینجمنٹ کی رپورٹ کے مطابق رتناگیری میں 24 گھنٹوں کے دوران 88.
محکمہ موسمیات نے ہماچل پردیش کے چمبہ، کانگڑا، کلّو، منڈی، شملہ، سولن اور سرمور میں اتوار سے بدھ تک گرج چمک، بجلی اور 40 سے 60 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں کی پیش گوئی کے ساتھ یلو الرٹ جاری کر دیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
25 افراد آندھی انڈیا بارش بجلی بھارت ہلاکذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: 25 افراد ا ندھی انڈیا بجلی بھارت ہلاک آسمانی بجلی گرنے کے بجلی گرنے سے کے واقعات میں ایک ہو گئے
پڑھیں:
بیٹی کو 24 گھنٹوں میں 2 بار دل کا دورہ پڑا، گلوکارہ عینی خالد کا انکشاف
پاکستانی نژاد برطانوی گلوکارہ عینی خالد نے بیٹی کی زندگی کی جنگ کی داستان بیان کردی۔
عینی خالد نے اپنی سات سالہ بیٹی عائشہ کی صحت سے متعلق دل دہلا دینے والی تفصیلات انسٹاگرام پر شیئر کی ہیں جو سوشل میڈیا پر سب کی توجہ کا مرکز بن گئی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ان کی 7 سالہ بیٹی عائشہ، جو مکمل طور پر صحت مند تھی، 23 جنوری 2024 کو 24 گھنٹوں سے بھی کم وقت میں دو کارڈیک اریسٹ کا شکار ہو گئی۔
عینی نے لکھا کہ عائشہ کے دل کی دھڑکن بے ترتیب ہو گئی تھی اور آکسیجن کی شدید کمی کے باعث اس کے اعضا کام کرنا چھوڑنے لگے۔ 45 منٹ تک آکسیجن کی کمی نے اس کی حالت انتہائی نازک بنا دی، جس کے بعد ڈاکٹروں نے اسے وینٹیلیٹر، دل و پھیپھڑوں کی مشین اور ڈائیلاسز پر منتقل کیا جو ان کیلئے زندگی کا سب سے تکلیف دہ وقت تھا۔
View this post on InstagramA post shared by Annie Khalid (@anniecurli)
عینی نے اپنی بیٹی عائشہ کو بے ہوش اور مشینوں میں جکڑا دیکھنے کے لمحات کو نہایت تکلیف دہ قرار دیا۔ ڈاکٹروں کے مطابق عائشہ کو دماغی چوٹ لگی تھی، وہ چلنے پھرنے سے معذور ہو گئی اور Peripheral Neuropathy کا شکار ہوچکی تھی۔
گلوکارہ نے بتایا کہ انہوں نے خدا سے امید کا دامن نہیں چھوڑا۔ انہوں نے انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا، “جب دوا نے جواب دے دیا تو اللہ کی رحمت نے سنبھالا۔” عینی نے اپنی بیٹی کی زندگی کو اللہ کا معجزہ قرار دیا اور کہا کہ ان شاء اللہ وہ ایک دن وہ دوبارہ چلے گی۔
https://www.instagram.com/p/DMuSdFQsN9k/عینی خان نے تمام مداحوں اور صارفین سے عائشہ کی صحت کے لیے دعا کی درخواست بھی کی۔ سوشل میڈیا پر گلوکارہ کی یہ پوسٹ وائرل ہورہی ہے جس پر ساتھی فنکاروں سمیت مداحوں اور صارفین کی جانب سے عینی کی بیٹی کیلئے صحتیابی کی دعائیں کی جارہی ہیں۔