کراچی:

منگھوپیر محمد خان کالونی میں واقع نجی ویئر ہاؤس کے چوکیدار کو اس کے بھتیجے اور کزن نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق منگھوپیر تھانے کے علاقے محمد خان کالونی گلشن چوک کے قریب ویئر ہاؤس میں نامعلوم مسلح ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش قانونی کارروائی کے لیے چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی جہاں مقتول کی شناخت 60 سالہ عزیز احمد ولد عبدالکریم کے نام سے کی گئی۔

فائرنگ کے واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھا کرنے کے لیے کرائم سین یونٹ کو بھی موقع پر طلب کرلیا۔

ایس ایچ او منگھوپیرعمران خان کے مطابق مقتول عزیز احمد نجی ویئر ہاؤس میں چوکیدار تھا جس کو اسکے بھتیجے اور کزن، جن کے نام معشوق ولد رحمت اورنیاز ولد حاجی حاکم ہیں، نے ملکر فائرنگ کرکے قتل کیا اور موقع واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

انہوں نے بتایا کہ فائرنگ کا واقعہ گھریلو تنازع کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے۔

پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھا کرنے کے بعد واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے، پولیس جلد ملزمان تک پہنچ جائے گی۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

کراچی، گلشن اقبال میں رہائشی عمارت کی چوتھی منزل کے فلیٹ میں آگ بھڑک اٹھی

کراچی:

شہر قائد کے علاقے گلشن اقبال بلاک تیرہ ڈی ون وقاص مارکیٹ والی گلی میں قائم وقاص آرکیڈ کی چوتھی منزل کے فلیٹ میں آگ بھڑک اٹھی جس کے شعلے بالکونی سے دکھائی دے رہے تھے۔

آگ کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کا عملہ موقع پر پہنچ گیا اور آگ پر قابو پانے کی کوششیں شروع کر دیں۔ 

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ لگنے کی اطلاع پر فائر بریگیڈ کے عملے نے موقع پر پہنچ کر سخت جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا۔ 

آتسزدگی کے باعث ایک کمرے کا گھریلو فرنیچر اور دیگر سامان جل کر خاکستر ہوگیا خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

تاہم فوری طور پر آگ لگنے کی وجہ اور نقصان کی مالیت کا معلوم نہیں ہوسکا ۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، شہری کو زخمی کرنے والے ڈاکوؤں سے پولیس مقابلہ، ایک ہلاک، دوسرا زخمی گرفتار
  • کراچی: گلشنِ معمار میں فائرنگ، پنکچر لگوانے والا پولیس اہلکار جاں بحق
  • کراچی میں ایک اور پولیس اہلکار نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شہید
  • کراچی، گلشن معمار میں فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید
  • نوجوانوں کیلئے سنہری موقع، پنجاب پولیس میں سب انسپکٹرز کی بھرتی
  • دو مشہور سافٹ ویئر استعمال کرنے والوں کو حفاظتی اقدامات کرنے کی ہدایت
  • تھانہ گلبرگ پولیس کی کارروائیاں، جرائم میں ملوث 7 ملزمان گرفتار
  • کراچی، گلشن اقبال میں رہائشی عمارت کی چوتھی منزل کے فلیٹ میں آگ بھڑک اٹھی
  • ٹرمپ کی ایمرجنسی نافذ کرکے واشنگٹن ڈی سی کو وفاق کے کنٹرول میں لینے کی دھمکی
  • کراچی میں پولیس کو نشانہ بنانیوالے دہشتگردوں کے سلیپر سیل کی موجودگی کا انکشاف