سندھیانی تحریک کا خواتین کے قتل اورتشدد پرتشویش کا اظہار
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2025 GMT
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) سندھیانی تحریک کی مرکزی صدر عمرہ سمون، مرکزی جنرل سیکریٹری ڈاکٹر ماروی سندھُو، اور مرکزی رہنما شاہین خاصخیلی نے سندھ میں خواتین کے قتل اور تشدد کے بڑھتے ہوئے واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ حکومت کی نااہلی کے باعث سندھ کی خواتین بنیادی انسانی حق یعنی جان کے تحفظ سے محروم ہیں۔ چوٹیاریوں واقعے کی طرح پولیس تمام قاتلوں کو تحفظ فراہم کر رہی ہے، جبکہ پولیس سمیت سندھ حکومت کا پورا نظام مجرموں کو تحفظ دینے میں مصروف ہے، جس کے باعث سندھ میں لاقانونیت عروج پر ہے۔ اغوا، ڈکیتیوں اور قتل کے واقعات روز کا معمول بن چکے ہیں۔ رہنماؤں نے کہا کہ نوابشاہ کے قریب جام صاحب تھانے کی حدود میں ایک عورت کو قتل کر کے اس کا سر تن سے جدا کر دیا گیا، یہ دردناک واقعہ سندھ حکومت کی عورت دشمن پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔ سندھ میں جاگیرداری نظام کو مضبوط کر کے قانون اور آئین کی عملداری کو کمزور کیا گیا ہے۔ رہنماؤں نے کہا کہ جام صاحب جیسے واقعات کی وجہ سے سندھ کی خواتین میں خوف اور دہشت پھیل رہی ہے۔ اس افسوسناک واقعے سے کچھ ماہ قبل نوجوان عظیماں بگٹی کو تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا تھا، لیکن اس کے قاتلوں کو سزا نہیں دی گئی، جس کے باعث آج ایک اور لڑکی کو وحشیانہ تشدد کر کے قتل کر دیا گیا۔ سندھیانی تحریک کے رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ جام صاحب تھانے کی حدود میں قتل کی گئی خاتون کے واقعے کی شفاف تحقیقات کرائی جائیں، قاتلوں کو جلد گرفتار کر کے عبرتناک سزا دی جائے، خواتین کے قتل کے واقعات کو روکنے کے لیے حکومت ہنگامی اقدامات لے اور سندھ کی خواتین کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کے قتل
پڑھیں:
حکومت کی پی ٹی آئی تحریک میں دلچسی نہ کوئی خوف: عرفان صدیقی
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما، سینٹ میں پارلیمانی پارٹی لیڈر اور خارجہ امور کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ عمران خان کے بیٹے قاسم اور سلمان اگر پاکستان آنا چاہتے ہیں تو خوشی سے آئیں اور احتجاج کے جو طریقے انہوں نے برطانیہ میں دیکھے ہیں ان کے مطابق بے شک احتجاج بھی کریں اور پی ٹی آئی کو بھی سکھائیں۔ حکومت کو پی ٹی آئی کی کسی تحریک میں دلچسپی نہیں، نہ کوئی خوف ہے۔ اسی لئے 5 اگست کے حوالے سے حکومت نے کوئی میٹنگ بھی نہیں بلائی۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی مذاکرات کیلئے پہلے بھی سنجیدہ نہیں تھی۔ ہمارے دروازے مذاکرات کیلئے کھلے ہیں لیکن ہم چھت پر چڑھ کر انہیں آوازیں نہیں لگائیں گے۔ پی ٹی آئی، ان سے بات کرنا چاہتی ہے جو اس سے بات کرنے کیلئے تیار نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں کسی طرح کا کوئی سیاسی بحران نہیں، ریاست کا کاروبار پرامن طریقے سے چل رہا ہے اور تمام ادارے آئین و قانون کے مطابق اپنی ذمہ داریاں پوری کر رہے ہیں۔ سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ سیاستدان بہادری سے جیل کاٹتے ہیں، شکایتیں اور مطالبے نہیں کیا کرتے۔ جیل میں جتنی سہولتیں عمران خان کو حاصل ہیں، کبھی کسی قیدی کو حاصل نہیں رہیں۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور آصف علی زرداری سمیت کئی رہنماؤں نے جیلیں کاٹی ہیں لیکن کبھی کسی نے اس طرح شکایتیں نہیں کیں۔