ن لیگ کے سابق سینیٹر چوہدری تنویر احاطہ عدالت سے گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 17th, June 2025 GMT
— فائل فوٹو
لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ کے احاطے سے پولیس نے مسلم لیگ (ن) کے سابق سینیٹر چوہدری تنویر کو گرفتار کرلیا۔
جسٹس صداقت علی خان نے چوہدری تنویر کی درخواست ضمانت خارج کردی تھی جس کے بعد انہیں گرفتار کرلیا گیا۔
چوہدری تنویر چوہدری عدنان قتل کیس کے مقدمے میں نامزد ہیں۔
ذرائع کے مطابق راولپنڈی کی سول لائنز پولیس نے شامل تفتیش کیا اور انکا بیان ریکارڈ کرلیا۔
انہوں نے چوہدری عدنان قتل کیس میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست دائر کی تھی۔
چوہدری عدنان قتل کیس کا مقدمہ تھانہ سول لائنز میں درج ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: چوہدری عدنان قتل کیس چوہدری تنویر
پڑھیں:
کراچی پورٹ اینڈ شپنگ کی جائیداد من پسند افراد کو ٹرانسفر کرنے کا ریفرنس، کامران مائیکل سمیت تمام ملزمان بری
فائل فوٹوکراچی کی احتساب عدالت نے کراچی پورٹ اینڈ شپنگ کی جائیداد من پسند افراد کو ٹرانسفر کرنے کے ریفرنس میں سابق وفاقی وزیر کامران مائیکل سمیت تمام ملزمان کو بری کردیا۔
سابق وفاقی وزیر کامران مائیکل اور دیگر ملزمان آج عدالت میں پیش ہوئے تھے۔ احتساب عدالت نے کامران مائیکل سمیت 29 ملزمان کے خلاف ریفرنس ختم کردیا۔
درخواست گزار کے وکیل کا کہنا تھا کہ 2018 میں سیاسی رنجش کی بنا پر ریفرنس بنایا گیا ہے، کامران مائیکل کو 6 ماہ تک جیل میں رکھا گیا۔
یاد رہے کہ 2019 میں نیب نے مسلم لیگ ن کے رہنما و سابق وفاقی وزیر کامران مائیکل کو بحیثیت وفاقی وزیر اختیارات کے غلط استعمال کے الزام میں گرفتار بھی کیا تھا۔