رشتے کا تنازعہ؛ شادی کے روز سالی کو قتل کرنے والا بہنوئی گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 4th, April 2025 GMT
لاہور:
سندر کے علاقے میں شادی کے روز نوجوان لڑکی عائشہ حبیبہ کو قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔
ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے قتل کی اس بڑی واردات کا نوٹس لیا تھا جس پر ایس پی انویسٹی گیشن صدر معظم علی کی سربراہی میں ملزم کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دی گئی تھی۔
انچارج انویسٹی گیشن تھانہ سندر انسپکٹر پاشا عمران نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کے مطابق ملزم اکرام مقتولہ کا بہنوئی ہے، جس نے مقتولہ کو رشتے کے تنازعہ کی وجہ سے فائرنگ کرکے قتل کر دیا تھا۔
ملزم اس واردات کے بعد موقع سے فرار ہوگیا تھا تاہم جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلیجنس کی مدد سے ملزم کو گرفتار کیا گیا۔
ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کا کہنا ہے کہ شواہد کی روشنی میں مضبوط چالان مرتب کرکے ملزم کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی، قانون شکن عناصر سے آہنی ہاتھوں کے ساتھ نمٹا جائے گا۔
ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید کی طرف سے پولیس ٹیم کے لیے تعریفی اسناد کا اعلان کیا گیا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: انویسٹی گیشن ملزم کو
پڑھیں:
کوئٹہ: کار کے فیول ٹینک سے 11 کلو آئس برآمد، ملزم گرفتار
— فائل فوٹوانسداد منشیات فورس (اے این ایف) نے بلوچستان کے دارالخلافہ کوئٹہ سمیت مختلف اضلاع میں کارروائی کر کے بڑی مقدار میں منشیات برآمد کر لی۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق کوئٹہ، چمن، گڈانی میں مختلف کارروائیوں میں آئس، چرس اور ہیروئن کی بڑی مقدار بر آمد کر لی گئی۔
کوئٹہ میں بلیلی روڈ کے قریب کار کے فیول ٹینک سے 11 کلو آئس برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔
اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کا ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔
گڈانی میں قومی شاہراہ کے قریب 2 ملزمان سے 12 کلو چرس برآمد کر لی گئی۔
چمن میں کارروائی کر کے ملزم سے 530 گرام ہیروئن اور 610 گرام آئس برآمد کر لی گئی۔
ترجمان نے بتایا ہے کہ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید کارروائی کی جاری ہے۔