شمس الاسلام قتل کیس: شاہد آفریدی نے مقتول اور مبینہ قاتل کے درمیان صلح کرائی تھی، نامزد ملزم کا دعویٰ WhatsAppFacebookTwitter 0 3 August, 2025 سب نیوز

کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 6 میں معروف قانون دان خواجہ شمس الاسلام کا قتل کیس تیزی سے حل ہونے کے قریب پہنچ رہا ہے، واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیجز اور ملزم کے اعترافی بیان نے واقعے کی تفصیلات مزید واضح کر دی ہیں۔ پولیس اور ذرائع کے مطابق یہ قتل پرانی دشمنی اور ذاتی انتقام کا نتیجہ نکلا ہے۔ لیکن حیران کن پیش رفت اس وقت سامنے آئی جب مقدمے میں نامزد ایک ملزم نے دعویٰ کیا کہ معروف کرکٹر شاہد آفریدی نے مقتول شمس الاسلام اور ان کے مبینہ قاتل کے درمیان صلح کرائی تھی۔

پولیس کے مطابق خواجہ شمس الاسلام کو خیابانِ راحت کی مسجد سے نماز کے بعد باہر نکلتے ہی گولیاں مار کر قتل کردیا گیا تھا۔ فائرنگ سے خواجہ شمس الاسلام موقع پر جاں بحق، جبکہ ان کے بیٹے دانیال اور ایک اور نمازی زخمی ہوئے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزم کو فائرنگ کرتے اور مسجد کے پچھلے دروازے سے فرار ہوتے صاف طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔ واردات کے بعد ملزم نے بلند آواز میں کہا، ’میں نے اپنے والد کے قتل کا بدلہ لے لیا۔‘

واقعے کا مقدمہ مقتول کے بھائی خواجہ فیصل کی مدعیت میں تھانہ درخشاں میں درج کر لیا گیا ہے۔ مقدمہ نمبر 593/2025 میں قتل، اقدام قتل اور انسداد دہشتگردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ ایف آئی آر کے مطابق جنازے کے بعد خواجہ شمس الاسلام اپنے بیٹے کے ساتھ مسجد سے نیچے آ رہے تھے کہ اچانک حملہ آور نے دو فائر کیے۔ ایک گولی خواجہ شمس الاسلام کو اور دوسری ان کے بیٹے کو لگی، جبکہ ملزم بھیڑ کا فائدہ اٹھا کر فرار ہو گیا۔

اس واردات میں اہم موڑ تب آیا جب ملزم عمران آفریدی کا ویڈیو بیان سامنے آیا، جس میں اس نے اعتراف کیا کہ خواجہ شمس الاسلام نے مبینہ طور پر اس کے والد کو اغوا کے بعد قتل کیا تھا۔ عمران آفریدی کے مطابق اس کے والد اور شمس الاسلام کے درمیان 35 لاکھ روپے کا لین دین تھا، جو تنازع میں بدل گیا۔ بیان میں ملزم نے کہا کہ شمس الاسلام نے اس کے بھائیوں پر جھوٹے مقدمات قائم کروائے، خواتین کو بھی مقدمات میں ملوث کیا، اور انصاف نہ ملنے پر اس نے قتل کا فیصلہ کیا۔

ملزم نے واضح کیا کہ اس واردات میں اس کے کسی عزیز یا دوست کا کوئی کردار نہیں، اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ان لوگوں کو تنگ نہ کریں۔

دوسری جانب پولیس اہلکار اور واقعے میں نامزد تقدیر آفریدی کا بھی ویڈیو بیان سامنے آیا ہے، جس میں اس نے دعویٰ کیا کہ 21 سالہ پولیس سروس میں کبھی معطل تک نہیں ہوا اور اس کا کوئی مجرمانہ ریکارڈ نہیں۔ تقدیر آفریدی نے الزام عائد کیا کہ خواجہ شمس الاسلام نے اس کے گھر پر دو بار چھاپے مروائے، دہشتگردی کی دفعات لگوائیں، اور ان کی خواتین کو بھی مقدمات میں گھسیٹنے کی کوشش کی۔

تقدیر آفریدی کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی بھی شمس الاسلام اور عمران آفریدی کے درمیان صلح کے لیے سرگرم رہے، اور 20 مارچ 2025 کو ان کی کوششوں سے دونوں فریقین کے درمیان معاملہ طے پا گیا تھا۔

تقدیر آفریدی کے مطابق، صلح میں خواجہ شمس الاسلام کی جانب سے دیت دینے اور عمران آفریدی کی جانب سے والد کا کیس واپس لینے کا فیصلہ ہوا تھا۔ تاہم اس معاہدے کے باوجود شمس الاسلام کی جانب سے قانونی کارروائیاں جاری رہیں، جس نے صورت حال کو دوبارہ سنگین بنا دیا۔

تقدیر آفریدی نے کہا، ’بے گناہ ہونے کے باوجود میرے گھر پر دو بار خواجہ شمس الاسلام نے دو بار چھاپے پڑوائے، خواجہ شمس الاسلام نے 14 نومبر 2024 کو جھگڑے کی ایف آئی آر میں دہشتگردی کی دفعات ڈلوائیں، اور ہمارے خاندان کا فیملی ٹری نکلوا کر ہماری خواتین کو بھی اس ایف آئی آر میں نامزد کرانے کی کوشش کی‘۔

تقدیر آفریدی نے کہا کہ خواجہ شمس الاسلام جھگڑے کی ایف آئی آر میں زبردستی بے گناہوں کو نامزد کراتا رہا، ہمارے ساتھ اتنی زیادہ زیادتیاں ہوئیں لیکن ہمیں کہیں سے انصاف نہیں مل پارہا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ خواجہ شمس الاسلام پر چند ماہ قبل بھی حملہ ہوا تھا جس میں وہ زخمی ہوئے تھے، اور اس واردات کی تفتیش کے لیے ایس ایس پی کیماڑی کی سربراہی میں 6 رکنی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے، جس کا نوٹیفکیشن ڈی آئی جی اسد رضا نے جاری کیا ہے

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرروس میں پھر 7 شدت کا زلزلہ، سونامی کا انتباہ، قریبی آتش فشاں بھی 600 سال بعد پھٹ پڑا روس میں پھر 7 شدت کا زلزلہ، سونامی کا انتباہ، قریبی آتش فشاں بھی 600 سال بعد پھٹ پڑا بنوں پولیس چوکی پر حملہ کرنے والے 3 دہشتگرد ہلاک، متعدد زخمی، ایک اہلکار شہید ایرانی صدر کی وزیر اعظم ہاؤس آمد، شہباز شریف نے استقبال کیا، گارڈ آف آنر پیش ایف بی آر کا سیلز ٹیکس میں بے ضابطگیوں پر ایکشن، 11 ہزار سے زائد کمپنیوں کو نوٹسز جاری پاکستان اور ایران کے درمیان سالانہ تجارت 8ارب ڈالر تک پہنچنے کا ہدف مقرر سی ڈی اے کی جانب سے ایرانی صدر کے استقبال میں مثالی انتظامات، شہر کو جھنڈوں اور خوبصورت لائٹس سے سجا دیا گیا TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: کے درمیان صلح شمس الاسلام شاہد آفریدی

پڑھیں:

پی ڈی ایم اے کا دورہ : انتظامیہ ہنگامی حالات سے نمٹنے کیلئے پوری طرح تیار ہے، خواجہ سلمان رفیق

سٹی 42: خواجہ سلمان رفیق  نے  پی ڈی ایم اے ہیڈ آفس میں صوبائی ایمرجنسی سنٹرکا دورہ کیا۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے عمر عباس میلہ نے دریاؤں میں پانی کے بہاؤ بارےآگاہ کیا۔
خواجہ سلمان رفیق نے کہا پنجاب کو سیلاب سے محفوظ بنانے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں،انتظامیہ ہنگامی حالات سے نمٹنے کیلئے پوری طرح تیار ہے۔
چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے ڈیزاسٹر مینجمنٹ  خواجہ سلمان رفیق نے کہا ریسکیو کو جدید آلات سے آراستہ کر دیا ہے، پری ڈیزاسٹر اور پوسٹ ڈیزاسٹر میکانزم کو مؤثر بنایا جا رہا ہے،۔
اقدامات سیلاب اور آبی خطرات سے بچاؤ کیلئےموثر ثابت ہوں گےگزشتہ سال کی نسبت پی ڈی ایم اے کی رواں سال تیاریاں بہتر ہیں۔
عمر عباس میلہ نے بتایا کہ مون سون سیزن و دریاؤں میں پانی کے بہاؤ کو مسلسل مانیٹر کیا جا رہا ہے۔
 

آئی جی پنجاب نے27افسران کے تقرروتبادلے کر دیے

متعلقہ مضامین

  • پی ڈی ایم اے کا دورہ : انتظامیہ ہنگامی حالات سے نمٹنے کیلئے پوری طرح تیار ہے، خواجہ سلمان رفیق
  • کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، 5 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
  • مبینہ مقابلے‘ 45 سے زائد مقدمات کا ملزم گوجرانوالہ‘ 2 ڈ اکو پیر محل میں ہلاک 
  • بدقسمت خواجہ سرا۔۔۔؟
  • رحیم یارخان: لاپتا نوجوان کی لاش گرفتار ایس ایچ او کی نشاندہی پر برآمد
  • کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • قاتل وہیل کا انوکھا طرز عمل: دیوہیکل دشمن کی لاش کو زور دار ٹکریں مارنے کی وجہ کیا ہے؟
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا