کراچی میں وکیل کا قتل: سندھ بار کا 4 اگست کو صوبے میں عدالتی بائیکاٹ کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 3rd, August 2025 GMT
سینئر وکیل خواجہ شمس الاسلام کے قتل کے معاملے پر سندھ بار کونسل نے 4 اگست کو صوبے بھر میں عدالتی کارروائی کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا۔سندھ بار کونسل نے پیر کو صوبے میں عدالتی کارروائی کے بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہوئے نامزد ملزم کو فوری طور پر گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ قاتل عمران آفریدی کا باپ نبی گل سندھ پولیس کا اہلکار اور مقتول خواجہ شمس الاسلام کی سکیورٹی پر تعینات تھا۔پولیس نے سینئر وکیل کو قتل کرنے والے عمران آفریدی کے 2 رشتے داروں کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ مرکزی ملزم فرار ہے۔واضح رہے کہ سینئر وکیل خواجہ شمس الاسلام ڈی ایچ اے فیز 6 میں ایک جنازے میں شرکت کے لیے بیٹے کے ہمراہ آئے تھے جہاں قمیض شلوار میں ملبوس مسلح ملزم نے ان پر فائرنگ کی اور موٹر سائیکل پر فرار ہو گیا۔خواجہ شمس الاسلام کو پیٹ میں جبکہ ان کے بیٹے کو کمر میں گولی لگی، سینئر وکیل اور ان کے بیٹے کو فوری طور پر قریبی نجی اسپتال منتقل کیا گیا تاہم خواجہ شمس الاسلام زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: خواجہ شمس الاسلام سینئر وکیل
پڑھیں:
سندھ حکومت پولیس فورس کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے پرعزم ہے، وزیراعلیٰ سندھ
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شایہ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت پولیس فورس کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے پرعزم ہے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ امن و امان کے قیام اور عوام کے جان و مال کے تحفظ میں سندھ پولیس کا کردار قابلِ ستائش ہے، سندھ پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر وقت تیار ہے، جدید تربیت یافتہ پولیس فورس امن و امان کے قیام میں کلیدی کردار ادا کرے گی۔
مراد علی شاہ نے پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیشہ ورانہ مہارت، دیانتداری اور عوامی خدمت سندھ پولیس کی پہچان ہونی چاہیے، ہماری حکومت پولیس کی استعداد کار بڑھانے اور جدید سہولیات کی فراہمی کے لیے پرعزم ہے، نئی بھرتی ہونے والے جوان قانون کی بالادستی اور عوامی اعتماد کے فروغ میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔
اداکارہ روما مائیکل اداکار شان بیگ سے شادی کے بندھن میں بندھ گئیں
وزیراعلیٰ سندھ نے پاس آؤٹ ہونے والے ریکروٹس کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے روشن مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا، تقریب کے اختتام پر وزیراعلیٰ سندھ نے ریکروٹس اور افسران کے ساتھ گروپ فوٹو بھی بنوایا۔