لاہور: لیسکو کے اسسٹنٹ لائن مین کا اغوا و قتل، مرکزی ملزم گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 15th, May 2025 GMT
—فائل فوٹو
لاہور کے علاقے باٹا پور سے اغواء و قتل کیس کے مرکزی ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔
ترجمان انویسٹی گیشن ونگ کے مطابق گرفتار ملزم لیسکو کے اسسٹنٹ لائن مین کے قتل میں ملوث ہے۔
انویسٹی گیشن ونگ کے ترجمان نے بتایا ہے کہ ملزم کی نشاندہی پر لیسکو کے اسسٹنٹ لائن مین کی لاش کو نہر سے نکال لیا گیا۔
ترجمان نے مزید بتایا ہے کہ ملزم نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر لیسکو کے لائن مین کو 24 اپریل کو اغواء کیا تھا۔
انویسٹی گیشن ونگ کے ترجمان نے یہ بھی بتایا ہے کہ قتل کے بعد ملزمان نے لاش پتھر سے باندھ کر نہر میں پھینک دی تھی۔
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
پنجاب پولیس کو سنگین جرائم میں مطلوب ملزم کوئٹہ ایئرپورٹ سے دبئی جاتے ہوئے گرفتار
کراچی:ایف آئی اے امیگریشن نے کوئٹہ ایئرپورٹ پر کارروائی کے دوران پنجاب پولیس کو سنگین جرائم میں مطلوب بدنام زمانہ ملزم کو دبئی جاتے ہوئے گرفتار کرلیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق امیگریشن کے کوئٹہ ائیرپورٹ پر تعینات عملے نے کارروائی کے دوران سنگین جرائم میں مطلوب ملزم کی بیرون فرار کی کوشش ناکام بنائی۔
ملزم محمد طاہر نے دبئی فرار ہونے کی کوشش کی، گرفتار ملزم پنجاب پولیس کو مطلوب تھا، ملزم کے خلاف تھانہ محمد پور، راجن پور میں قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج تھا۔
ملزم کے خلاف مختلف تھانوں میں متعدد مقدمات درج ہیں۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزم کا نام اسٹاپ لسٹ میں شامل تھا جسے بعد ازاں ایف آئی اے امیگریشن نے پنجاب پولیس کے حوالے کردیا۔