تحریک انصاف نے وزیراعظم شہباز شریف سے مذکرات کیلئےمشروط آمادگی ظاہر کردی
اشاعت کی تاریخ: 30th, May 2025 GMT
تحریک انصاف نے وزیراعظم شہباز شریف سے مذاکرات کیلئے مشروط آمادگی ظاہر کردی ۔
سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر سینیٹر شبلی فراز نے نجی ٹی وی سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملکی معاملات پر ہم کسی سے بھی مذاکرات کرسکتے ہیں، البتہ اقتدار میں موجود جماعتوں کے ہاتھ میں کچھ نہیں۔ ہم نے پہلے بھی حکومت کی غیرسنجیدگی کے باعث مذاکرات ختم کئے تھے۔ بانی پی ٹی آئی کو جیل میں رکھنے سے سیاسی استحکام نہیں آئے گا۔
سینیٹر شبلی فراز کا کہنا تھا کہ ہم فیصلہ کا اختیار رکھنے والوں سے مذاکرات چاہتے ہیں۔ اگر شہباز شریف فیصلے کرسکتے ہیں تو ان سے مذاکرات کیلئے تیار ہیں۔ وزیراعظم خود کسی کے رحم و کرم پر بیٹھے ہوئے ہیں۔ ہم سمجھتے ہیں کہ حکومت سے مذاکرات برائے مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
شہباز شریف سمیت حکومتی شخصیات کو 21 تحائف ملے، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری
فوٹو: فائلوزیراعظم اور نائب وزیراعظم سمیت مختلف اعلیٰ حکومتی شخصیات کو 21 قیمتی تحائف ملے، کابینہ ڈویژن نے اپریل تا جون توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری کردیا۔
کابینہ ڈویژن کے مطابق وزیراعظم اور نائب وزیراعظم توشہ خانہ تحائف وصول کرنے والوں میں شامل ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف کو ایک شوگر باؤل، قیمتی قلم، مسجد نبویﷺ کا ماڈل، شیلڈ اور ٹائی بطور تحفہ ملی۔
دستاویز کے مطابق وزیراعظم کو چینی خلائی اسٹیشن کا ماڈل، ایک کپ، گھڑی اور شیلڈ بھی بطور تحفہ ملی۔
دستاویز کے مطابق نائب وزیراعظم کو چمڑے سے بنا چینی بیلٹ، مصری اسٹیچو کا ماڈل اور کف لنکس بطور تحفہ ملے۔
دونوں اعلیٰ ترین حکومتی شخصیات نے حاصل ہونے والے تحائف توشہ خانہ میں جمع کرا دیے۔ کابینہ ڈویژن کے مطابق وزیراعظم اور نائب وزیراعظم کو ملنے والے تحائف کی قیمتوں کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے۔