فتنہ الہندوستان دہشتگردوں کا بینک اور سرکاری افسر کے گھرپر حملہ،جانی نقصان
اشاعت کی تاریخ: 30th, May 2025 GMT
بلوچستان کے ضلع سوراب میں فتنتہ الہندوستان کے دہشت گردوں نے بینک اورسرکاری افسر کے گھر پر حملہ کردیا اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (اے ڈی سی) ریونیو ہدایت بلیدی دہشت گردوں سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے۔
ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند کے مطابق سوراب میں بینک اورانتظامی آفیسرکی رہائشگاہ پرحملہ ریاستی رٹ چیلنج کرنے کی مذموم کوشش ہے، سوراب بازارمیں بینک لوٹا گیا اوت سرکاری افسران کے گھر جلائے گئے۔
ترجمان کا کہنا تھاکہ حملے میں اے ڈی سی ریونیو ہدایت بلیدی نے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا، وطن کے سپاہی نے جان کا نذرانہ دے کربہادری کی نئی مثال قائم کی، اے ڈی سی رہائش گاہ پرخواتین اور بچے موجود تھے۔
ترجمان بلوچستان حکومت کے مطابق بھارت کی پراکسیز نے بھارت کی ایما پر کارروائی کی تاہم ریاست دشمن عناصرکی ہرکوشش ناکام بنائیں گے۔
ان کا کہنا تھاکہ علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے، ایف سی، پولیس اور لیویزعلاقے میں پہنچ گئیں۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق سوراب میں مسلح افراد نے پولیس اسٹیشن پر بھی حملہ کرکےاسے آگ لگادی۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
بلوچستان میں غیرت کے نام پر ایک اور لڑکا لڑکی قتل
کوئٹہ کے علاقے قمبرانی روڈ کے قریب غیرت کے نام پر لڑکی اور لڑکے کو قتل کردیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق پولیس نے کہا کہ غیرت کے نام پر باپ نے اپنی بیٹی اور بھانجے کو قتل کردیا، مرنے والوں کی عمریں 18 سے 20 سال کے درمیان تھیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد ملزم موقع سے فرار ہوگیا، جس کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔
پولیس کے مطابق مقتولین کی لاشیں ضروری قانونی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردی گئیں۔