حکومت کا عید کی خوشی میں ایل پی جی کی قیمت میں کمی کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 31st, May 2025 GMT
لاہور:
وفاقی حکومت نے لاہور میں عید کی خوشی میں ایل پی جی کی قیمت میں کمی کا اعلان کردیا ہے اور باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔
چیئرمین ایل پی جی ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر نے بتایا کہ عید کی خوشی میں حکومت کی جانب سے ایل پی جی کی قیمت میں کمی کی گئی ہے، سرکاری قیمت 241روپے فی کلو، گھریلو سلنڈر 2838روپے مقرر کی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ فی کلو قیمت میں 5روپے کمی اور سلینڈر کی قیمت میں 55روپے کمی کردی گئی ہے۔
چیئرمین ایل پی جی ایسوسی ایشن نے بتایا کہ ایل پی جی 245 روپے فی کلو کی جگہ 241 روپے فی کلو، گھریلو سلینڈر2893روپے کی جگہ2838روپے اور کمرشل سلینڈر 11130 روپے کی جگہ 10920روپے میں دستیاب ہوگا۔
عرفان کھوکھر نے بتایا کہ ایل پی جی غریب دکان داروں کے خلاف کاروائی بند کی جائے، دکاندار ایل پی جی گھر پر نہیں بناتا لہٰذا حکومت پلانٹ سے سرکاری قیمت کو یقینی بنائے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت دکانداروں کے بجائے طاقت ور لوگوں کے خلاف ایکشن لے اور مافیا کو لگام ڈالنے میں ناکام ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کی قیمت میں ایل پی جی فی کلو
پڑھیں:
کے پی اسمبلی میں حکومتی ناراض ارکان کا مذاکرات سے انکار
پشاور:خیبرپختونخوا اسمبلی میں ناراض حکومتی ارکان کے ساتھ مفاہمت نہ ہوسکی ناراض ارکان نے کسی بھی قسم کے مذاکرات سے انکار کرتے ہوئے آئندہ کے لائحہ عمل کے لیے آج اجلاس طلب کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبرپختونخوا اسمبلی میں حکومتی ارکان کا ناراض گروپ اپنے مطالبات پر ڈٹ گیا، ناراض ارکان سے سابق اسپیکر اسد قیصر اور سابق صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی نے بھی رابطہ کیا ہے لیکن ناراض ارکان نے حکومت کے علاقہ کسی سے بھی مذاکرات سے انکار کردیا۔
ناراض ارکان کا کہنا ہے کہ ہمیں وزیراعلی سہیل آفریدی کی جانب سے یقین دہانی چاہیے، ایک ناراض رکن نے بتایا کہ ہمارا کوئی فارورڈ بلاک نہیں اگر فارورڈ بلاک بنتا ہے تو یہ عمران خان کے خلاف ہوگا ہم حکومت کے پالیسیوں سے ناراض ہیں مرکزی قیادت کو بتایا دیا گیا ہے اور انھیں خط بھی لکھا گیا ہے لیکن پارٹی چیئرمین کی جانب سے کوئی جواب نہیں ملا، ناراض ارکان نے آئندہ کے لائحہ عمل کے لیے اجلاس آج دوبارہ طلب کرلیا ہے۔