عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونا سستا ہوگیا
اشاعت کی تاریخ: 31st, May 2025 GMT
کراچی:
سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہو گئی۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 14ڈالر کی کمی ریکارڈ ہوئی، جس کے نتیجے میں نئی عالمی قیمت 3ہزار 288ڈالر کی سطح پر آگئی۔
دوسری جانب مقامی صرافہ بازاروں میں 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت بھی ایک ہزار 400روپے کی کمی سے 3لاکھ 47ہزار 200روپے کی سطح پر آگئی۔
اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت ایک ہزار 200روپے گھٹ کر 2لاکھ 97ہزار 668روپے کی سطح پر آگئی۔
علاوہ ازیں فی تولہ چاندی کی قیمت 24روپے کی کمی سے 3ہزار 356روپے اور 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 21روپے کی کمی سے 2ہزار 962روپے کی سطح پر آگئی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کی سطح پر آگئی سونے کی کی قیمت کی کمی
پڑھیں:
ہفتہ وار مہنگائی میں 0.81 فیصد کمی، مرغی، چینی، خشک دودھ، گھی، آٹا سستا
ہفتہ وار مہنگائی میں 0.81 فیصد کمی ہوگئی، گزشتہ ہفتے سالانہ بنیاد پر مہنگائی 0.41 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی کے ہفتہ وار اعدادوشمار جاری کر دیئے۔ رپورٹ کے مطابق ٹماٹر 4.54 فیصد، آلو 2.94 اور انڈے 2.19 فیصد مہنگے ہوئے، پیاز، گڑ، کیلے، دال ماش، دال چنا اور سگریٹس بھی مہنگی ہونیوالی اشیاء میں شامل ہیں۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے چکن 8.51 فیصد، چینی 0.25 اور خشک دودھ 0.20 فیصد سستا ہوا۔ گھی، گندم کا آٹا، چاول، لہسن، دال مونگ، بجلی اور ایل پی جی بھی سستی ہونیوالی اشیاء میں شامل ہیں۔
ایف بی ایس کا کہنا ہے کہ ایک ہفتے میں 10 اشیاء ستسی اور 14 مہنگی ہوئیں جبکہ 27 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔