’’دوستی کی حد یا کچھ اور؟‘‘ یشما گل نے ہانیہ عامر کو شادی کا پیغام دے دیا
اشاعت کی تاریخ: 1st, June 2025 GMT
شوبز کی چمکتی دنیا میں جہاں ہر روز نئی کہانیاں جنم لیتی ہیں، وہیں دو مشہور اداکاراؤں، یشما گل اور ہانیہ عامر کی دوستی نے حالیہ دنوں ایک نیا رُخ اختیار کرلیا ہے۔
سوشل میڈیا پر جاری منگنی کی انگوٹھی پہنانے کی ایک ویڈیو اور پھر اس کے بعد سامنے آنے والا شادی کا پروپوزل مداحوں کو الجھن میں ڈال گیا ہے کہ کیا یہ صرف گہری دوستی ہے یا کچھ اور بھی؟
یہ دو اداکارائیں نہ صرف اسکرین پر کامیابی کے جھنڈے گاڑ رہی ہیں، بلکہ نجی زندگی میں بھی ایک دوسرے کے لیے بے پناہ محبت اور وابستگی رکھتی ہیں۔ ہانیہ عامر اور یشما گل کی دوستی کی مثالیں اکثر میڈیا میں دی جاتی ہیں، چاہے وہ کسی ایونٹ میں ساتھ نظر آئیں یا یشما کی بلی ’جوجو‘ کے انتقال پر ہانیہ کا دل جیت لینے والا قدم، جب اس نے اپنی پالتو بلی ’ایشوریا‘ دوست کو دے دی۔
تاہم حال ہی میں دونوں کی ایک ویڈیو نے سب کو حیران کردیا، جس میں وہ ایک جیولری شو روم میں موجود ہیں۔ ویڈیو میں پہلے ہانیہ عامر اپنی دوست کو انگوٹھی پہناتی ہیں، اور پھر یشما گل محبت بھری شوخی سے ہانیہ کو انگوٹھی پہنا کر یہ کہتی ہیں: ’’ہانیہ کی شادی مجھ سے ہورہی ہے، یہ بہت امپورٹنٹ ہے!‘‘ اس کے بعد وہ ’مائن‘ کی آواز لگا کر گویا رشتے پر مہر لگا دیتی ہیں۔
مداحوں نے اس منظر کو کسی فلمی سین کی طرح سراہا، مگر سوشل میڈیا پر ایک بڑی تعداد نے اس ’’دوستی سے کچھ آگے‘‘ قدم پر تنقید بھی کی۔ کچھ صارفین نے ان پر نئی نسل کو گمراہ کرنے کا الزام لگایا، جبکہ خاص طور پر خواتین کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا۔
لیکن شاید اصل دھماکا تو اس کے بعد ہوا، جب سوشل میڈیا پر ایک اسکرین شاٹ گردش کرنے لگا جس میں یشما گل نے ہانیہ عامر کو براہِ راست شادی کی پیشکش کر ڈالی۔ اسکرین شاٹ میں یشما کہتی ہیں: ’’مجھ سے شادی کرلو!‘‘
ہانیہ عامر نے اس بولڈ پیغام کا جواب اپنے خاص برجستہ انداز میں کچھ یوں دیا: ’’لائن میں لگ!‘‘ گویا وہ کہنا چاہ رہی ہوں کہ ان کے چاہنے والوں کی فہرست کافی طویل ہے، اور فی الحال وہ سنگل لائف کا خوب مزہ لے رہی ہیں۔
یہ نیا موڑ شائقین کے لیے باعثِ حیرت بھی ہے اور تفریح کا ذریعہ بھی۔ ایک طرف جہاں کچھ لوگ اسے معصوم دوستی کا اظہار قرار دے رہے ہیں، وہیں دیگر افراد کےلیے یہ اقدار اور حدود کے حوالے سے سوالیہ نشان بن چکا ہے۔ ایک صارف نے تنقید کرتے ہوئے لکھا: ’’بھئی، ان سب کی پاکستان میں اجازت نہیں ہے!‘‘ تو کسی اور نے یشما کی نیت پر شبہ کرتے ہوئے کہا: ’’یشما جی میں کچھ تو گڑبڑ ہے!‘‘
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ہانیہ عامر یشما گل
پڑھیں:
کراچی؛ ڈمپر کی ٹکر سے جاں بحق نوجوان کی 4 ماہ قبل شادی ہوئی تھی، تدفین آج ہوگی
کراچی:رام سوامی گزدرآباد اسپتال کے قریب ڈمپر کی ٹکر سے جاں بحق نوجوان کی 4 ماہ قبل شادی ہوئی تھی اور وہ 6 بہن بھائیوں میں تیسرے نمبر پر تھا۔ متوفی کو آج بعد نماز ظہر میوہ شاہ قبرستان میں سپردخاک کیا جائے گا ۔
تفصیلات کے مطابق متوفی کے والد محمد شاہد نے ایکسپریس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ گارڈن کے علاقے نشتر روڈ رامسوامی گزدرآباد اسپتال کے سامنے پیر کی شب ڈمپر کی ٹکر سے جاں بحق ان کے بیٹے 20 سالہ شاہ زیب کی 4 ماہ قبل شادی ہوئی تھی۔ شاہ زیب 6 بہن بھائیوں میں تیسرے نمبر پر تھا اور صدر بوہری بازار میں کپڑے کے دکان پر کام کرتا تھا ۔
یہ خبر بھی پڑھیں: کراچی میں دندناتے ہوئے ڈمپر نے ایک اور موٹر سائیکل سوار نوجوان کی جان لے لی
انہوں نے بتایا کہ گارڈن حسن لشکری ولیج کشتی مسجد کے قریب ان کی راشن کی دکان ہے اور گھر بھی وہیں پر ہے۔ شاہ زیب اپنی شادی پر بہت خوش تھا ۔ واقعے کے وقت وہ مارکیٹ سودا لینے گیا تھا اور خریداری کر کے واپس گھر آرہا تھا کہ خونی ڈمپر کا شکار بن گیا ۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی: رامسوامی حادثے کے بعد ڈمپرز ایسوسی ایشن اور شہریوں میں تصادم، لیاقت محسود کے گارڈ کی فائرنگ
متوفی کے والد نے حکومت سندھ سے مطالبہ کیا کہ شہر میں ان ڈمپرز کا داخلہ بند کر دیا جائے کیونکہ ڈمپرز کے بیشتر ڈرائیو غیر ملکی ( افغانی ) باشندے ہیں جنہوں کسی طریقے سے پاکستانی شناختی کارڈ بھی بنوائے ہوئے ہیں۔ ان لوگوں کو ہمارے نوجوانوں کو قتل کرتے ہوئے بالکل رحم نہیں آتا۔ اگر یہ ڈمپر شہر میں اسی طرح دندناتے پھرتے رہے تو آج میرا بیٹا گیا ہے، کل کسی اور کا بیٹا بھی جا سکتا ہے ۔
مزید پڑھیں: کراچی؛ ڈمپرز ایسوسی ایشن کے سربراہ کیخلاف مقدمہ درج، لیاقت محسود کا سپر ہائی وے بند کرنے کا اعلان
متوفی شاہ زیب کی نماز جنازہ آج گھر کے قریب عثمان آباد میں بعد نماز ظہر ادا کی جائے گی۔