بھارتی سرکار کا ایک اور متنازع قدم، کرنل صوفیہ کے خاندان کو مودی روڈ شو میں شرکت پر مجبور کیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 1st, June 2025 GMT
مودی حکومت کی جانب سے ایک اور متنازع قدم اٹھایا گیا ہے، جس کے تحت بھارتی فوج کی مسلمان خاتون آفیسر کرنل صوفیہ قریشی کے اہل خانہ کو زبردستی وزیر اعظم نریندر مودی کے روڈ شو میں شرکت پر مجبور کیا گیا۔
اطلاعات کے مطابق، کرنل صوفیہ کی بہن نے انکشاف کیا ہے کہ ’’مقامی کلیکٹر آفس سے فون کر کے اہلِ خانہ کو باضابطہ بلایا گیا اور انہیں پھول برسانے پر مجبور کیا گیا۔‘‘
یہ واقعہ اس وقت منظرِ عام پر آیا ہے جب مودی سرکار پہلے ہی کرنل صوفیہ قریشی کے خلاف مذہبی تعصب کی بنیاد پر الزامات لگانے کے باعث تنقید کی زد میں ہے۔
یاد رہے کہ بی جے پی کی جانب سے اس سے قبل کرنل صوفیہ کو اُن کی مذہبی شناخت کی بنیاد پر نشانہ بنایا گیا اور ان پر ملک دشمن عناصر سے تعلق کے بے بنیاد الزامات عائد کیے گئے تھے، حالانکہ وہ ایک تجربہ کار اور باوقار فوجی افسر ہیں جن کی پیشہ ورانہ خدمات مسلمہ ہیں۔
سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ کرنل صوفیہ کے خاندان کو ایک سیاسی شو میں ’’نمائش‘‘ کے طور پر پیش کرنا نہ صرف بے حس عمل ہے بلکہ یہ بی جے پی کے ہندوتوا نظریے اور اقلیت مخالف پالیسیوں کو بھی واضح کرتا ہے۔
انسانی حقوق کے کارکنوں اور اپوزیشن رہنماؤں نے اس عمل کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ’’اخلاقی پستی کی انتہا‘‘ قرار دیا ہے، اور مطالبہ کیا ہے کہ حکومت فوجی اہلکاروں کے خاندانوں کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرنا بند کرے۔
معاملے نے سوشل میڈیا پر بھی شدید ردعمل کو جنم دیا ہے، جہاں صارفین کرنل صوفیہ کے ساتھ ہونے والے اس رویے کو بی جے پی کے دوہرے معیار کا ثبوت قرار دے رہے ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کرنل صوفیہ
پڑھیں:
کراچی میں مجبور خواتین سے پیسوں کے لالچ پر فحاشی کروانے والا گروہ پکڑا گیا، سرغنہ خاتون بھی گرفتار
کراچی: شہر قائد کے علاقے شاہ لطیف پولیس نے کارروائی کرکےخواتین کو دھوکا اور لالچ کے ذریعے فحاشی پر مجبور کرنے والا گروہ کو گرفتار کرلیا
۔ترجمان ملیر پولیس کے مطابق شاہ لطیف پولیس نے خفیہ کارروائی کرکے فحاشی میں ملوث گروہ کے 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا، جبکے 1 خاتون کو حفاظتی تحویل میں لے لیا۔
ترجمان ملیر پولیس نے بتایا کہ گرفتار ملزمہ عروج اس گروہ کی سرغنہ ہے جو مختلف علاقوں میں فحاشی کے دھندے میں ملوث رہی ہے، ملوث گروہ اکثر غریب اور مجبور خواتین کو اپنے جال میں پھنسا کر فحاشی پر مجبور کرتا تھا۔
پولیس کے مطابق آٹھ سال قبل نواب شاہ کی رہائشی ایک ذہنی طور پر کمزور خاتون لاپتہ ہوگئی تھی، جسے بعد کام میں ملوث گروہ نے اُسے فحاشی کیلیے استعمال کیا تھا۔
گرفتار ملزمہ عروج نے دورانِ تفتیش مزید بتایا کہ خواتین کو مالی مدد اور روزگار کا جھانسہ دے کر فحاشی کے کام میں ملوث کیا جاتا تھا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت عروج، عبدالستار، عرفان، کنیز اور مسکان کے نام سے ہوئی ہے۔گرفتار ملزمان کے خلاف ضابطے کے تحت قانونی کارروائی جاری ہے اور مزید تفتیش کی جارہی ہے۔