ماہرہ خان اور ہمایوں سعید کی فلم ’لو گُرو‘ کا پشتو گانا ریلیز
اشاعت کی تاریخ: 2nd, June 2025 GMT
پاکستان کے سپر اسٹارز ماہرہ خان اور ہمایوں سعید کی نئی فلم "لو گُرو" کا پشتو ویڈنگ سانگ "سادہ اشنا" ریلیز کر دیا گیا۔
عید الاضحیٰ پر ریلیز ہونے والی رومانوی کامیڈی فلم "لو گُرو" کا ایک اور گانا "سادہ اشنا" ریلیز ہوچکا ہے جس میں ماہرہ خان کی دلہن بنی جھلک توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔ سوشل میڈیا پر بھی اس پشتو ویڈنگ سانگ کے خوب چرچے ہورہے ہیں۔
"سادہ اشنا" ایک شادی کا گانا ہے جس میں پشتو ثقافت کی جھلک واضح طور پر دیکھی جا سکتی ہے۔ اس گانے میں ماہرہ خان ایک روایتی پشتون دلہن کے روپ میں جلوہ گر ہوئیں اور پوری کاسٹ کے ہمراہ پشتون طرز کا رقص پیش کرتی نظر آئیں۔
فلم میں ہمایوں سعید اور ماہرہ خان مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں، جو اس سے قبل دس سال پہلے فلم "بن روئے" میں ایک ساتھ نظر آئے تھے۔ فلم میں احمد علی بٹ سمیت کئی بڑے اداکار شامل ہیں۔
سوشل میڈیا پر ایک صارف نے اس گانے کو سراہتے ہوئے لکھا، "واہ! میں پشتون ہوں، یہ میرا کلچر ہے۔"
ایک اور نے تبصرہ کیا، "یہ گانا خوشی کا پیغام دے رہا ہے۔" کچھ صارفین نے ماہرہ خان کے لک کو ان کی حقیقی شادی کی تقریب سے مشابہ قرار دیا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ماہرہ خان
پڑھیں:
رہنما تحریک انصاف اسد قیصر کی سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی سے ملاقات
رہنما تحریک انصاف اسد قیصر کی سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی سے ملاقات WhatsAppFacebookTwitter 0 3 July, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)تحریک انصاف کے رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی سے سعودی سفارت خانے میں ملاقات کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، خطے کی مجموعی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔سابق اسپیکر اسد قیصر نے کہا کہ پاکستان، سعودی عرب کے ساتھ اپنے دیرینہ برادرانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور ان تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کا خواہاں ہے۔انہوں نے کہا کہ دونوں برادر ممالک مذہب، اخوت اور تاریخ کے لازوال رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں، سابق اسپیکر نے حجاج کرام کے لیے سعودی حکومت کی جانب سے کیے گئے بہترین انتظامات پر خراج تحسین پیش کیا۔
انہوں نے خادم الحرمین الشریفین کے لیے نیک تمناوں کا اظہار کرتے ہوئے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے وژن 2030 اور قیادت کو سراہا، انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کی تیز رفتار ترقی شہزادہ محمد بن سلمان کی موثر قیادت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرایئر چیف مارشل کا اسپیکر قومی اسمبلی کو اظہارِ تشکر کا خط، پارلیمانی کردار کی تعریف ایئر چیف مارشل کا اسپیکر قومی اسمبلی کو اظہارِ تشکر کا خط، پارلیمانی کردار کی تعریف پنجاب اسمبلی ہنگامہ آرائی کیس ،سنی اتحاد کونسل کے 26ارکان کیخلاف نااہلی ریفرنس دائر امپورٹڈ گاڑیوں، کاسمیٹکس سمیت 6980اشیا پر ریگولیٹری ڈیوٹی اور ٹیکسز میں کمی ایسا لگتا ہے فوجداری نظام انصاف طاقتور اور بااثر افراد کے ہاتھوں استحصال کا شکار ہوجاتا ہے، سپریم کورٹ باجوڑ دھماکےسے متعلق سی ٹی ڈی کی ابتدائی رپورٹ تیار،7مبینہ دہشت گردوں کی نشادہی ہوگئی جی ایچ کیو حملہ اور سانحہ 9 مئی کے مقدمات کی سماعت آج پھر ملتویCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم