عیدالاضحیٰ پر ٹرین کا سفر کرنے والوں کے لیے بڑی خوشخبری
اشاعت کی تاریخ: 2nd, June 2025 GMT
پاکستان ریلوے نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر ٹرین کا سفر کرنے والوں کو بڑی خوشخبری سنا دی۔
وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ عیدالاضحیٰ کے موقع پر 5 خصوصی ٹرینیں چلائی جائیں گی، اور عید کے 3 دن کرایوں میں 20 فیصد کمی کی جارہی ہے۔
انہوں نے کہاکہ 11 ماہ میں پاکستان ریلوے کی کارکردگی شاندار رہی، اور آمدن 83 ارب روپے تک پہنچ گئی ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان ریلوے ہر تہوار کے موقع پر خصوصی ٹرینیں چلانے کے ساتھ ساتھ کرایوں میں کمی کا بھی اعلان کرتا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اعلان پاکستان ریلوے ٹرین کا سفر عیدالاضحیٰ کرایوں میں کمی وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اعلان پاکستان ریلوے ٹرین کا سفر عیدالاضحی کرایوں میں کمی وی نیوز پاکستان ریلوے
پڑھیں:
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان 22 ستمبر کو فلسطینی ریاست پر خوشخبری دیں گے، مولانا طاہر اشرفی کا دعویٰ
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان علما کونسل کے چیئرمین مولانا طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ 22 ستمبر کو سعودی ولی عہد محمد بن سلمان فلسطینی ریاست پر خوشخبری دیں گے۔مولانا طاہر محمود اشرفی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کل پاکستانی قوم کوبہت بڑی خوشخبری عطا ہوئی، پاک سعودی دفاعی اسٹریٹیجی شراکت کا معاہدہ طے پایا ہے۔
پاکستان علما کونسل کے چیئرمین طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ اللہ تعالٰی کا شکر ہے کہ اس نے ہمیں حرمین شریفین کے دفاع کی سعادت دی ہے، پاکستانی قیادت، فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر اور سعودی ولی عہد تعریف کے مستحق ہیں۔مولانا طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ سعودی عرب مسئلہ فلسطین پر اپنا واضح مؤقف رکھتا ہے، دنیا میں امن چاہنے والوں کو دفاعی معاہدہ سے نئی طاقت ملےگی، 22 ستمبر کو سعودی ولی عہد فلسطینی ریاست پر خوشخبری دیں گے۔انہوں نے اعلان کیا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والے اسٹریٹجک معاہدے پر کل ملک بھر میں یومِ تشکر و یومِ دعا منائیں گے۔ ارض حرمین کے لیے جانیں قربان کرنے کے لیے تیار ہیں۔
اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ریکوڈک کے حتمی معاہدوں کی منظوری دے دی
مزید :