ورلڈ آرتھوپٹکس ڈے ,میو ہسپتال میں تقریب کا انعقاد، آگاہی واک
اشاعت کی تاریخ: 2nd, June 2025 GMT
ویب ڈیسک: کالج آف آفتھلمالوجی اینڈ الائیڈ ویژن سائنسز (COAVS)، میو ہسپتال لاہور میں ورلڈ آرتھوپٹکس ڈے کے موقع پر ایک شاندار تقریب منعقد کی گئی جس کا مقصد آنکھوں کی دیکھ بھال میں آرتھوپٹسٹس کے اہم کردار پر روشنی ڈالنا اور عوامی سطح پر اس بارے میں آگاہی پیدا کرنا تھا۔
تقریب کا آغاز کیک کاٹنے سے ہوا جس کے بعد لاہور کالج آف آفتھلمالوجی اینڈ الائیڈ ویژن سائنسز ( COAVS) سے سرجیکل ٹاور تک آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا۔ واک اور تقریب میں کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمود ایاز (ستارہ امتیاز) مہمانِ خصوصی تھے۔ ان کے ہمراہ پرو وائس چانسلر و پرنسپل COAVS پروفیسر ڈاکٹر محمد معین، رجسٹرار KEMU پروفیسر ڈاکٹر سید اصغر نقی، سی ای او میو ہسپتال پروفیسر ڈاکٹر حامد ہارون، سی او او ڈاکٹر احتشام الحق اور دیگر ممتاز ماہرین شریک تھے۔
حرا احمد کو فوٹو شوٹ کے دوران شادی کی پیشکش، اداکارہ نے ہاں کردی
اس موقع پر مہمانِ خصوصی ڈاکٹر محمود ایاز کا اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ آرتھوپٹسٹس غیر جراحی طریقوں کے ذریعے آنکھوں کی بینائی کو بہتر بنانے میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔ وہ سست نظری اور اسٹرابسمس جیسے مسائل کے علاج میں مہارت رکھتے ہیں اور ان کی خدمات قابلِ تحسین ہیں۔
پروفیسر ڈاکٹر محمد معین نے کہا کہ آرتھوپٹکس مخصوص بصری ورزشوں کے ذریعے نظر کی درستگی میں مددگار ثابت ہوتی ہے اور یہ شعبہ آفتھلمالوجی و آپٹومیٹری کے ساتھ مل کر بینائی کے مسائل کے حل میں کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔
ان شاء اللّٰہ پاکستان کو معاشی طور پر مستحکم بنانے میں کامیاب ہوں گے:وزیراعظم
آرتھوپٹسٹ عائشہ سرفراز کا بھی اس موقع پر کہنا تھا کہ آرتھوپٹسٹس نہ صرف نظر کو بہتر بناتے ہیں بلکہ لوگوں کی زندگیوں میں مثبت تبدیلی بھی لاتے ہیں۔
تقریب کا اختتام آنکھوں کی صحت سے متعلق آگاہی بڑھانے اور پاکستان میں بینائی کی سہولیات کو بہتر بنانے کے عزم کے ساتھ ہوا۔ پرنسپل COAVS نے تمام شرکاء، فیکلٹی، طلباء اور میڈیا کا شکریہ ادا کیا۔
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: پروفیسر ڈاکٹر
پڑھیں:
ارشد ندیم کی قیادت میں پاکستانی دستے کی کامن ویلتھ گیمز کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب میں شاندار شرکت
اسکاٹ لینڈ کے شہر گلاسگو میں 23ویں کامن ویلتھ گیمز کا آغاز شاندار اور رنگا رنگ افتتاحی تقریب سے ہوگیا، جہاں اولمپک چیمپئن ارشد ندیم کی قیادت میں پاکستانی دستے نے قومی پرچم کے ساتھ باوقار انداز میں مارچ پاسٹ کیا۔ پاکستان ایونٹ میں 6 مختلف کھیلوں میں حصہ لے گا اور تمغوں کی سب سے زیادہ امید ارشد ندیم سے وابستہ ہے۔
اسکاٹ لینڈ کے شہر گلاسگو میں 23ویں کامن ویلتھ گیمز کا آغاز جمعرات کو ہائیڈرو ایرینا میں ایک شاندار، رنگا رنگ اور منفرد افتتاحی تقریب سے ہوا، جس نے اسکاٹ لینڈ کی بھرپور ثقافتی روایات کو جدید انداز میں پیش کرتے ہوئے گیمز کی تاریخ کی یادگار افتتاحی تقریبات میں اپنا مقام بنا لیا۔
یہ بھی پڑھیے کامن ویلتھ گیمز میں ارشد ندیم ایک بار پھر تاریخ دہرانے کے لیے پرعزم
افتتاحی تقریب میں سینکڑوں کھلاڑیوں، آفیشلز اور شائقین نے شرکت کی۔ موسیقی، دلکش روشنیوں، جدید بصری اثرات اور فنکارانہ پرفارمنسز نے پورے ایرینا کو جشن کے رنگوں میں رنگ دیا، جبکہ دولتِ مشترکہ کے مختلف رکن ممالک سے آنے والے کھلاڑیوں کا پرتپاک خیرمقدم کیا گیا۔
27 رکنی پاکستانی دستہ اولمپک گولڈ میڈلسٹ اور عالمی ریکارڈ ہولڈر جیولن تھروور ارشد ندیم کی قیادت میں میدان میں داخل ہوا۔ مارچ پاسٹ کے دوران ارشد ندیم نے قومی پرچم تھام رکھا تھا۔ اس بار روایت سے ہٹ کر کھلاڑیوں کی پریڈ انگریزی حروفِ تہجی کے بجائے براعظموں کی بنیاد پر ترتیب دی گئی، جس کے تحت سب سے پہلے افریقی ممالک کے دستے اور اس کے بعد ایشیائی ممالک کے کھلاڑی میدان میں آئے۔
پاکستان کامن ویلتھ گیمز میں 6 مختلف کھیلوں میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرے گا، جن میں ایتھلیٹکس، باکسنگ، جمناسٹکس، جوڈو، لان بولز اور تیراکی شامل ہیں۔
قومی دستے کی سب سے بڑی امید ارشد ندیم ہیں، جنہوں نے اپنی غیرمعمولی کارکردگی اور عالمی سطح پر نمایاں کامیابیوں کے باعث ایک بار پھر پاکستان کے لیے تمغہ جیتنے کی توقعات کو مضبوط کر دیا ہے۔
ایک ہفتے سے زائد جاری رہنے والے ان کھیلوں میں دولتِ مشترکہ کے بہترین ایتھلیٹس مختلف مقابلوں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوائیں گے، جبکہ پاکستان خصوصاً ایتھلیٹکس اور باکسنگ میں نمایاں کامیابی حاصل کرکے اپنے تمغوں کی تعداد میں اضافہ کرنے کے عزم کے ساتھ میدان میں اترے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
23ویں کامن ویلتھ گیمز اسکاٹ لینڈ اولمپک چیمپئن ارشد ندیم کھیل گلاسگو