پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 2 جون 2025ء)پیرس میں پاکستان پبلک ہیلپ فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام انڈس ہسپتال اینڈ ہیلتھ نیٹ ورک کی فنڈ ریزنگ تقریب منعقد ہوئی، جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے معزز افراد نے شرکت کی اور دل کھول کر عطیات دیے۔ یہ تقریب خدمتِ انسانیت کے بے لوث جذبے کی روشن مثال تھی، جس نے انسانی فلاح و بہبود کے کاموں میں اجتماعی تعاون کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

تقریب میں شرکت کرنے والے معزز ڈونرز میں بیلجیم سے جناب احسان اکرم صاحب کی قیادت میں زاہد وڑائچ ، اویس اکرم ، امتیاز سویہ نے شرکت کی فرانس سے چیرمین بزنس فورم سردار ظہور (شمع گروپ )، جناب مشتاق جدون، چوہدری نعیم، مدثر نواز تارڑ، تصور حسین تارڑ، غلام شبیر تارڑ، اعظم گوندل ،حمزہ تاج ،ظہیر سکندر وڑائچ، طارق عزیز گجر، محمد منشا ، شہباز تارڑ (چک بساوا)، لالہ دیپ، اور بلال مرڑ شامل تھے۔

(جاری ہے)

ان تمام افراد نے نہ صرف اپنی مالی معاونت فراہم کی بلکہ دوسروں کے لیے ایک مثال بھی قائم کی۔ پاکستان پبلک ہیلپ فاؤنڈیشن کے چیرمین ناصرعباس تارڑ اور بانی انڈس ڈاکٹر عبدالباری نے تقریب کے منظم کامیاب انعقادپر نبیلہ آرزو اور محمد جواد خان کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے ان کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا۔ ادارے نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ اپنی فلاحی خدمات کو مزید موثر بنانے کے لیے ہمیشہ کوشاں رہے گا۔

پاکستان پبلک ہیلپ فاؤنڈیشن صحت، تعلیم اور معاشرتی بہبود کے لیے مختلف پراجیکٹس پر کام کر رہی ہے۔ اس کے علاوہ یہ ادارہ دیگر فلاحی تنظیموں، جیسے اخوت، انڈس ہیلتھ نیٹ ورک، پاکستان سویٹ ہوم، الخدمت فاؤنڈیشن، اور مسلم ہینڈز کے ساتھ بھی بھرپور تعاون کرتا ہے۔ ان اداروں کی پروموشن اور مدد میں اپنا کردار ادا کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے ڈونرز کو بھی ان کاموں میں شامل کرتا ہے۔

پاکستان پبلک ہیلپ فاؤنڈیشن کو کمیونٹی ڈویلپمنٹ پاکستان میں سب سے زیادہ اوورسیز تنظیمیں بنانے میں ممتاز مقام حاصل ہے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ جہاں بڑے بڑے ادارے ایک دوسرے سے تعاون میں ہچکچاہٹ کا شکار ہوتے ہیں، وہاں پاکستان پبلک ہیلپ فاؤنڈیشن کا ماڈل دوسروں کے لیے مشعل راہ بن سکتا ہے۔ اب وقت کی ضرورت ہے کہ تمام فلاحی ادارے ایک دوسرے کے تجربات اور وسائل کو یکجا کریں اور مل کر کام کریں۔ اگر ہر ادارہ پاکستان پبلک ہیلپ فاؤنڈیشن کی طرح تعاون کا مظاہرہ کرے، تو معاشرے میں مثبت تبدیلی کا خواب شرمندہ تعبیر ہو سکتا ہے۔ اللہ تعالیٰ ان تمام ڈونرز، منتظمین، اور فلاحی کاموں میں حصہ لینے والوں کو جزائے خیر عطا فرمائے اور ان کی کاوشوں کو قبول کرے۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے کے لیے

پڑھیں:

اٹامک انرجی ہسپتال مظفرآباد خطے کے لیے وفاق کی جانب سے بہترین تحفہ ہے؛ چوہدری انوار الحق

سٹی 42 : وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق نے کہا ہے کہ اٹامک انرجی ہسپتال مظفرآباد خطے کے لیے وفاق کی جانب سے بہترین تحفہ ہے۔ 

وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق نے وفاقی حکومت کے تعاون سے نو تعمیر شدہ اٹامک انرجی کینسر ہسپتال مظفر آباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ہسپتال کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا۔ چوہدری انوار الحق نے ہسپتال میں مریضوں کو فراہم کی جانے والی علاج معالجہ کی سہولیات کا جائزہ بھی لیا۔ 

مون سون بارشیں, پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

 ڈائریکٹر جنرل  این ایم  او ڈاکٹر شازیہ فاطمہ نے وزیراعظم آزاد کشمیر کو ہسپتال کے مختلف شعبہ جات بارے تفصیلی بریفنگ دی۔ انہیں ہسپتال میں کینسر کی مختلف اقسام کی تشخیص اور علاج کے لیے دستیاب جدید مشینری بارے بھی  بریفنگ دی گئی ۔ 

چوہدری انوار الحق نے کہا کہ اٹامک  انرجی  ہسپتال مظفرآباد خطے کے لیے وفاق کی جانب سے بہترین تحفہ ہے، مستقبل میں مختلف اقسام کے کینسرز کی تشخیص اور بروقت علاج کے لیے اس ہسپتال کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ خواہش تھی آزاد کشمیر کی عوام کے لئے ایک بہترین کینسر ہسپتال قائم ہو ۔ ہسپتال کی ضروریات کے لیے محکمہ صحت آزاد کشمیر اٹامک انرجی ہسپتال مظفر آباد کو ہر ممکن آپریشنل تعاون فراہم کرے گا ۔ 

معروف برطانوی گلوکار  انتقال کر گئے

وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ یہاں ہسپتال کا انفراسٹرکچر اور  سٹیٹ آف دی آرٹ مشینری دیکھ کر دلی خوشی ہوئی، صحت کے مسائل کا خاتمہ موجودہ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے ۔ انہوں نےکہا کہ 5.4ارب کی خطیر رقم سے تعمیر ہونے  والا یہ ہسپتال کینسر جیسے مہلک  امراض  کے علاج معالجے میں کلیدی کردار ادا کرے گا ۔

متعلقہ مضامین

  • گلوبل ہیلتھ فورم 2025 میں شرکت کیلیے وزیر صحت مصطفیٰ کمال بیجنگ روانہ
  • اٹامک انرجی ہسپتال مظفرآباد خطے کے لیے وفاق کی جانب سے بہترین تحفہ ہے؛ چوہدری انوار الحق
  • پاکستان اور آسٹریا میں تجارت، اقتصادی تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے، صدرِ مملکت
  • پاکستان اور ایل سلواڈور میں کرپٹو تعاون پر مبنی تعلقات کا آغاز
  • ملک ظہیر نواز کی بیٹی کا نکاح، غلام سرور خان، راجہ بشارت سمیت متعدد رہنماؤں کی شرکت
  • ڈاکٹر عدنان حیدر کی بوسٹن یونیورسٹی میں بطور ڈین تقرری، عالمی سطح پر خدمات کا اعتراف
  • کامیاب سفارتکاری، سلامتی کونسل میں تنازعات کے پُرامن حل سے متعلق پاکستان کی قرارداد متفقہ منظور
  • کامیاب سفارتکاری، سلامتی کونسل میں تنازعات کے پُرامن حل سے متعلق پاکستان کی قرارداد متفقہ منظور ۔
  • وزیر اعظم کا اہم اقدام ،خواتین کیلئے’’ آن لائن ویمن پولیس اسٹیشن‘‘ قائم،صرف ایک فون کال پر کیا کیا سہولیات فراہم کی جائیں گی ؟ جانیے
  • نومولود بچوں کی بینائی کو لاحق خاموش خطرہ، ROP سے بچاؤ کیلئے ماہرین کی تربیتی ورکشاپ