کرایوں میں کمی،پی آئی اے نے خوشخبری سنا دی
اشاعت کی تاریخ: 2nd, June 2025 GMT
ویب ڈیسک:پی آئی اے نے لاہور پیرس کے درمیان پروازوں پر15 فیصد رعایت کا اعلان کر دیا۔
قومی ائیر لائن نے لاہور پیرس کے پروازوں پر سفر کرنے والے مسافروں کو کرایوں میں کمی کی خوشخبری سنا دی ہے۔
پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائن نے لاہور پیرس کے درمیان پروازوں پر 15 فیصد رعایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ٹکٹس پر 15 فیصد رعایت فوری نافذ العمل ہوگی۔
قومی ائیر لائن کے ترجمان نے کہا ہے کہ پروازوں کی بکنگ 9 جون تک ہو گی، ترجمان کے مطابق رعایتی ٹکٹ پر سفر 18 جون تا 2 جولائی تک کیا جا سکتا ہے۔
پولیس مقابلے میں مارے گئے مبینہ ڈاکوں کی شناخت ہوگئی، ورثا کے اہم انکشافات
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
قومی ایئر لائن کی پرواز سے پرندہ ٹکرا گیا، طیارے میں 120 مسافر سوار تھے
—فائل فوٹوقومی ایئر لائن کی پرواز سے پرندہ ٹکرا گیا، طیارے میں 120 مسافر سوار تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی سے لاہور کی پرواز سے گزشتہ روز پرندہ ٹکرایا۔
ذرائع کے مطابق لاہور ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے دوران پرندہ ٹکرایا، جس میں 120 مسافر سوار تھے۔
قومی ایئر لائن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ لینڈنگ کے بعد انسپکشن کی گئی تو پرندہ ٹکرانے کے شواہد ملے۔
ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ طیارے کو 20 گھنٹے کے دوران دوبارہ پرواز کے قابل بنا لیا گیا۔