عیدالاضحیٰ پر ٹرینوں کا شیڈول جاری
اشاعت کی تاریخ: 2nd, June 2025 GMT
ویب ڈیسک:پاکستان ریلویز نے عیدالاضحی پر سپیشل ٹرینوں کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔
عید پر 5 سپیشل ٹرینیں چلائی جائیں گی، پہلی ٹرین آج 2 جون دوپہر 1 بجے کراچی سے لاہور کے لئے روانہ ہوگی۔
دوسری ٹرین 3 جون صبح 10 بجے کوئٹہ سے پشاور کے لئے روانہ ہوگی جبکہ تیسری ٹرین 3 جون شام 5 بجے لاہور سے براستہ ملتان کراچی روانہ ہوگی۔
جاری کئے گئے شیڈول کے مطابق چوتھی ٹرین 3 جون رات 8 بجے کراچی سے راولپنڈی کے لئے روانہ ہوگی، پانچویں ٹرین 4 جون رات 8 بجے کراچی سے لاہور روانہ ہوگی۔
کراچی کے مختلف علاقوں میں پھر سے زلزلہ، خوف وہراس پھیل گیا
ترجمان ریلوے کے مطابق تمام ٹرینیں اکانومی، بزنس سٹینڈرڈ کلاس پر مشتمل ہوں گی۔
وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، غفلت پر افسران و عملے کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: روانہ ہوگی
پڑھیں:
وفاقی تعلیمی بورڈ اسلام آباد نے اردو انٹرنیشنل امتحان کا شیڈول جاری کر دیا
وفاقی تعلیمی بورڈ اسلام آباد نے اردو انٹرنیشنل امتحان کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق امتحان 19 نومبر 2025 کو ہانگ کانگ میں منعقد ہو گا۔ امتحانی مرکز اسلامک انسٹیٹیوٹ میموریل کالج، ہانگ کانگ میں قائم کیا گیا ہے۔
پہلا پرچہ "ریڈنگ اینڈ رائٹنگ" صبح 9 بجے سے 10:45 تک ہو گا۔ دوسرا پرچہ "مضمون نویسی " 11:45 سے 1:15 بجے تک لیا جائے گا۔
طلبا کو امتحان مرکز پر صبح 8:30 بجے رپورٹ کرنا ہو گا۔ موبائل فون اور اسمارٹ واچ لے جانا سختی سے منع ہے
مزید برآں امتحانات کی نگرانی فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کرے گا۔