لاہور (نیوز ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی ( پی پی پی ) کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ندیم افضل چن کا کہنا ہے کہ میں تسلیم کرتا ہوں لوگوں نے ہمیں مسلم لیگ نواز کا ساتھ دینے کی وجہ سے سمبڑیال الیکشن میں ووٹ نہیں دیا۔
نجی ٹی وی سما کے مطابق پیر کے روز لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی پی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ندیم افضل چن کا کہنا تھا کہ ہم اس الیکشن کو قطعاً شفاف نہیں مانتے اور الیکشن کمیشن کا کردار بھی اس میں ٹھیک نہیں ہے۔پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کو شہادتیں ملیں تو شہادتوں پر بڑے طعنے ملتے تھے۔
ندیم افضل چن کا کہنا تھا کہ پنجاب میں پی پی پی کو کمزور کرنے کے لئے طریقہ اپنایا گیا اور لوگ مان رہے ہیں کہ پنجاب میں پیپلز پارٹی کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے۔انکا کہنا تھا کہ میں تسلیم کرتا ہوں لوگوں نے ہمیں ن لیگ کا ساتھ دینے کی وجہ سے ووٹ نہیں دیا، انتخابی مہم میں لوگ کہتے تھے آپ حکومت کے اتحادی ہیں ، ان کےساتھ چلیں یا خلاف، لوگ کہتے تھے کہ آپ ن لیگ کو چھوڑ دیں ہم آپ کو ووٹ دیں گے۔
ندیم افضل چن کا کہنا تھا کہ ن لیگ کا جو ساتھ دیتا ہے پبلک ان کو ووٹ نہیں دیتی، میں سمجھتا تھا وزیراعلیٰ کام کررہی ہیں اربوں روپے لگارہی ہیں لیکن یہ تمام دکھانے کے لئے ہے، کسان کی تین فصلیں رل گئی ہیں، پنجاب زراعت پر منحصر کرتا ہے، لوگوں کی مشکلات ہیں ، لوگوں نے ہمیں ووٹ نہیں دیا لیکن ن لیگ کو بھی ووٹ نہیں دیا۔پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ اگر ہماری سرکاری مشینری ہوتی تو ہم بھی پینتالیس ہزار ووٹ بنالیتے،جو کہتے ہیں الیکشن جیت گئے ہیں ان کو جیت مبارک ہو لیکن الیکشن فیئر نہیں ہیں یہ پولنگ باکس بھی اٹھا کر لے گئے، اس الیکشن سے اگلے الیکشن کی جہدوجہد کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن عوام کو مشکلات میں کیوں ڈالتا ہے، لیٹر جاری کردیا کرے، اگر ہم سے کوئی ثبوت مانگے تو دکھا دیں گے، ہمارے پاس جواب نہیں تھا ہسپتال کیوں پرائیویٹائز ہورہے ہیں، پی پی پی ایک جمہوری جماعت ہے جہدوجہد جاری رکھیں گے۔
مزیدپڑھیں:اگلے مالی سال میں ہر صوبے کے لیے کتنا ترقیاتی بجٹ مختص کیا گیا ہے؟

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: ندیم افضل چن کا کہنا کا کہنا تھا کہ لوگوں نے ہمیں ووٹ نہیں دیا

پڑھیں:

پی ٹی آئی میں علیمہ خانم سے بڑا کوئی غدار نہیں، پارٹی کا شیرازہ بکھیر دیا. شیر افضل مروت کا الزام

پشاور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔23 جولائی ۔2025 ) رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی میں کوئی غدار ہے تو علیمہ خانم سے بڑا کوئی غدار نہیں، انہوں نے پارٹی کا شیرازہ بکھیر دیا ایک انٹرویو میں انہوں نے انکشاف کیا کہ عمران خان علیمہ خانم سے خود نہیں ملنا چاہتے، بانی نے جیل حکام کو کہا ہے علیمہ خانم کو ملاقات کی فہرست سے نکال دیں، وہ یہ بھی کہہ چکے علیمہ خانم کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں.

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میں شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ علیمہ خانم کا بیٹا شہر میں دندناتا پھر رہا ہے جبکہ دوسری بہن کا بیٹا جیل میں ہے، جو الزامات حسان نیازی پر ہیں وہی علیمہ خانم کے بیٹے پر بھی ہیں علیمہ خانم وضاحت دیں ان کابیٹا کیوں آزاد ہے اور حسان نیازی کیوں جیل میں ہے؟ علیمہ خانم نے پی ٹی آئی میں انتشار کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیا، کبھی علی امین گنڈا پور تو کبھی بیرسٹر سیف پر تنقید انہوں نے کسی کو نہیں چھوڑا سب کو متنازع بنایا ہے. ایک سوال پر شیرافضل مروت نے کہا کہ عمران خان نے بیرسٹرسیف کو فائنل سینیٹ امیدواروں کی فہرست دی تھی، علیمہ خانم نے بیرسٹرسیف کو بلوا کر کہا کہ فہرست کو تبدیل کریں شیرافضل مروت کا کہنا تھا کہ بیرسٹر سیف نے واضح کیا سابق وزیراعظم نے فہرست دی ہے تبدیل نہیں کرسکتا، فہرست میں مشال یوسفزئی کا بھی نام تھا جو علیمہ خانم کو پسند نہیں تھا مشال یوسفزئی بشری بی بی کے قریب ہیں اس لیے علیمہ خانم کی دشمن ہیں، جو بھی بشری بی بی کے قریب ہوگا علیمہ خانم ان کی دشمن بن جائیں گی انہوں نے کہاکہ علیمہ خانم نے آج تک نہیں بتایاکہ2002میں26کروڑ کا گھرکیسے خریدا، علیمہ خانم کے ساتھ ایک خاتون تھی ان کے پیسے ہتھیائے وہ عدالتوں میں گئی. 

متعلقہ مضامین

  • فرانس کا فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا اعلان
  • فرانس کا تاریخی قدم، فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا اعلان
  • سینیٹ الیکشن میں ہمیں تیار پرچیاں دی گئیں: شکیل خان
  • بلوچستان کا پاکستان کے ساتھ الحاق اتفاق رائے سے ہوا تھا: وزیرِاعلیٰ بلوچستان
  • حسان نیازی پتلون لہرانے کے کیس میں جیل ہے تو علیمہ خان کا بیٹاکس طرح آزاد گھوم رہاہے ، وہ بھی اسی ویڈیو میں تھا: شیر افضل مروت 
  • پی ٹی آئی میں علیمہ خانم سے بڑا کوئی غدار نہیں، پارٹی کا شیرازہ بکھیر دیا. شیر افضل مروت کا الزام
  • کے پی سینیٹ انتخابات میں عملے کے نشان لگا بیلٹ پیپر دینے کی خبروں میں حقیقت نہیں: الیکشن کمیشن
  • الیکشن کمیشن نے اسپیکر کے پی اسمبلی کے اختیارات کو سلب کیا ہے: رضا ربانی
  • فیصلہ ظاہر کرتا ہے کہ عدالتیں اب انصاف دینے کی اہلیت کھو چکیں
  • جو برا کرے گا انجام بھگتے گا، عروہ حسین بھی علیزے شاہ کی حمایت میں بول اٹھیں