پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو کی قیادت میں پاکستانی وفد نے اقوام متحدہ میں چینی مستقل مندوب سے ملاقات کی۔

چین کے مستقل مندوب فو کونگ سے بلاول بھٹو سمیت 9 رکنی وفد کی ملاقات ہوئی۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور چین کے مستقل مندوب کے درمیان ملاقات میں بھارتی جارحیت اور خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر گفتگو کی گئی، سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے بھارتی اشتعال انگیزی پر چین کی حمایت پر اظہار تشکر کیا۔

بلاول بھٹو زرداری نے پہلگام حملے کے بعد پاکستان کے ذمہ دارانہ طرز عمل سے چینی وفد کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے پاکستان کی شفاف اور غیر جانبدار تحقیقات کی پیشکش کو مسترد کیا۔

وفد نے بھارت کی جانب سے پاکستانی شہریوں کو نشانہ بنانے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔

پاکستان اور چین نے یکطرفہ اقدامات اور جارحیت کی مخالفت پر اتفاق کیا، دونوں ممالک کے رہنماؤں نے اقوام متحدہ چارٹر، بین الاقوامی قوانین اور معاہدوں کے احترام پر زور دیا۔

پاکستان اور چین نے کثیر الجہتی تعاون کے ذریعے خطے میں امن کی بحالی کا عزم بھی کیا۔

بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مندوب کو پاکستان کے موقف سےآگاہ کیا، چینی مندوب سے پاک بھارت جنگ کے بعد کی صورتحال پر بات ہوئی، بھارت کی عاقبت نااندیش کارروائیوں، پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنے کی شدید مذمت کرتا ہوں۔

بلاول بھٹو نے نیو یارک پہنچتے ہی اپنا پیغام شیئر کردیا

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری.

..

پی پی پی چیئر مین نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر حل طلب تنازع ہے، مقبوضہ جموں و کشمیر علاقائی امن کیلئے فالٹ لائن ہے، بھارت کے غیر ذمہ دارانہ اقدامات، بشمول پانی کو ہتھیار بنانے کی کوشش کی مذمت کی، جنگ بندی، علاقائی استحکام، اقوام متحدہ منشور کے مطابق پُرامن حل کےلیے پاکستان کے عزم کو دہرایا، بین الاقوامی برادری کو بھارت کے خطرناک نئے جارحانہ معمول کو مسترد کرنا چاہیے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ عالمی برادری بھارت کی خطرناک نیو نارمل جارحیت کو مسترد کرے، پاکستان جنگ بندی کےعزم پر قائم ہے، پاکستان علاقائی استحکام کے عزم پر قائم ہے، پاکستان مسئلہ کشمیر کا اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت پرامن حل چاہتا ہے۔

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: بلاول بھٹو زرداری اقوام متحدہ

پڑھیں:

وزیراعظم نے 27 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کیلئے حمایت مانگی، بلاول بھٹو نے تفصیلات جاری کردیں

سٹی42 : چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی زیرقیادت مسلم لیگ ن کے وفد نے 27 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کیلئے حمایت مانگی ہے۔

 سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری اپنے بیان میں چیئرمین پیپلز پارٹی اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ ن کا وفد صدر زرداری اور مجھ سے ملنے آیا تھا۔

پاکستان سپورٹس بورڈ نے ویٹ لفٹنگ کے کھلاڑیوں و عہدیداروں پر پابندیاں لگادیں

PMLN delegation headed by PM @CMShehbaz called on @AAliZardari & myself. Requested PPPs support in passing 27th amendment. Proposal includes; setting up Constitutional court, executive magistrates, transfer of judges, removal of protection of provincial share in NFC, amending…

— Bilawal Bhutto Zardari (@BBhuttoZardari) November 3, 2025

بلاول بھٹو نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے وفد نے 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری میں پاکستان پیپلزپارٹی کی حمایت مانگی۔ اس مجوزہ 27ویں آئینی ترمیم میں آئینی عدالت کا قیام، ایگزیکٹو مجسٹریٹس کی بحالی اور ججوں کے تبادلے کا اختیار شامل ہے، مجوزہ 27ویں آئینی ترمیم میں این ایف سی میں صوبائی حصے کے تحفظ کا خاتمہ اور آرٹیکل 243 میں ترمیم کے نکات بھی شامل ہیں۔

لاہور: سیف سٹی اتھارٹی کا پولیس ڈرونز پائلٹ پروجیکٹ کا آغاز

 علاوہ ازیں مجوزہ 27ویں آئینی ترمیم میں تعلیم اور آبادی کی منصوبہ بندی کے اختیارات کی وفاق کو واپسی اور الیکشن کمیشن کی تقرری پر جاری تعطل ختم کرنا شامل ہیں۔

 بلاول بھٹو نے اپنے بیان میں بتایا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس 6 نومبر کو صدرِ پاکستان کے دوحہ سے واپسی پر طلب کیا گیا ہے تاکہ پارٹی پالیسی کا فیصلہ کیا جاسکے۔
 
 

Ansa Awais Content Writer

متعلقہ مضامین

  • بلاول بھٹو کی ٹوئٹ سے سامنے آنے والی باتیں انتہائی خوفناک ہیں، سلمان اکرم راجا
  • صدر زرداری کی سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ سے ملاقات، خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور
  • وزیراعظم نے 27 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کےلئے حمایت مانگی، بلاول بھٹو نے تفصیلات جاری کردیں
  • وزیراعظم نے 27 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کیلئے حمایت مانگی، بلاول بھٹو نے تفصیلات جاری کردیں
  • وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں (ن) لیگی وفد کی آصف زرداری اور بلاول بھٹو سے ملاقات، آئینی ترمیم پر حمایت کی درخواست
  • وزیراعظم نے27 ویں ترمیم کی منظوری کیلئے پیپلزپارٹی کی حمایت مانگی ہے، بلاول بھٹو
  • چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول  بھٹو نے لیگی وفد سے ملاقات کی اندرونی کہانی  بتا دی
  • اقوام متحدہ، یورپی یونین، اوآئی سی سے کشمیری حریت رہنمائوں کی رہائی کو یقینی بنانے کا مطالبہ
  • مقبوضہ جموں و کشمیر بھارت کا حصہ نہیں،متنازع علاقہ ، پاکستان
  • مقبوضہ جموں و کشمیر بھارت کا حصہ نہیں ہے‘ کبھی تھا نہ کبھی ہوگا‘ پاکستانی مندوب