ایمریٹس ایئر لائنز شام کے لیے پروازیں دوبارہ شروع کرے گی
اشاعت کی تاریخ: 2nd, June 2025 GMT
متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی فلیگ کیریئر اگلے ماہ سے شام کے دارالحکومت دمشق کے لیے پروازیں دوبارہ شروع کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں: شامی ایئرلائنز کا متحدہ عرب امارات کے لیے براہِ راست پروازیں بحال کرنے کا اعلان
ایمریٹس نے پیر کے روز ایک بیان میں اعلان کیا کہ دمشق کے لیے اس کی پہلی پرواز 16 جولائی کو اڑان بھرے گی۔
ایئر لائن نے کہا کہ وہ ابتدائی طور پر ہفتہ وار 3 پروازیں چلائے گی جبکہ اگست تک ان کا تعداد 4 ہوجائے گی۔
کمپنی نے کہا کہ دمشق کے لیے پروازیں دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ ملک کی جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ساتھ تعاون سے کیے گئے ایک مکمل جائزے کے بعد کیا گیا ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ فضائی کمپنی اکتوبر تک روزانہ کی پروازوں کے لیے اپنے آپریشنز میں مزید اضافہ کرے گی۔
مزید پڑھیے: متحدہ عرب امارات اور پاکستان کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے معاہدے طے پاگئے
ایمریٹس ایئر لائن کے چیئرمین اور چیف ایگزیکٹو شیخ احمد بن سعید نے کہا کہ ایمریٹس دمشق کے لیے آپریشن دوبارہ شروع کرنے اور بہتر انتخاب اور کنیکٹیویٹی، اندرونی سرمایہ کاری کے لیے ضروری اقتصادی روابط کے ساتھ ساتھ ملک کے لیے نئی تجارتی راہیں کھولنے اور عالمی منڈی تک رسائی فراہم کر کے شام کی سپورٹ کرنے پر خوش ہے۔
سنہ 2012 میں ایمریٹس ایئر لائنز نے بشار الاسد حکومت کے خلاف شامی انقلاب کے بعد، شام کے لیے اور وہاں سے اپنی پروازیں معطل کر دیں۔
مزید پڑھیں: پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان 3 مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط
شام کے حکمران بشارالاسد دسمبر میں روس فرار ہو گئے تھےجس کے بعد بعث پارٹی کی حکومت کا خاتمہ کیا جو سنہ 1963 سے اقتدار میں تھی۔
اس کے بعد سے درجنوں ایئرلائنز نے شام کے لیے پروازیں دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: کے لیے پروازیں دوبارہ شروع متحدہ عرب امارات دمشق کے لیے کے بعد شام کے
پڑھیں:
ایئر کرافٹ انجینیئرز کا احتجاج، قومی ایئر انتظامیہ آپریشن بحال رکھنے میں کامیاب
—فائل فوٹوایئر کرافٹ انجینیئرز کے احتجاج کے باوجود بھی قومی ایئر انتظامیہ آپریشن بحال رکھنے میں کامیاب ہو گئی۔
ایئر لائن ذرائع کے مطابق قومی ایئر لائن انتظامیہ آپریشن کی بحالی کے لیے متبادل ذرائع استعمال کر رہی ہے، ملک بھر سے قومی ایئر کی 16 مقامی اور بین الاقوامی پروازیں روانہ کر دی گئی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بحرانی صورتِ حال کی وجہ سے ملک بھر کی 12 پروازیں منسوخ کی گئی ہیں جبکہ قومی ایئر لائن کی 40 سے زائد پروازیں شدید متاثر ہیں۔
دوسری جانب ترجمان قومی ایئر لائن کا کہنا ہے کہ انتظامیہ پر دباؤ ڈالنے کے لیے گزشتہ رات جہازوں کی کلیئرنس روکنا شروع کی گئی، سازش کا مقصد آپریشنز کو روک کر فضائی نظام کو مفلوج کرنا تھا اور انتظامیہ پر دباؤ ڈالنا تھا۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ پروازوں کو بحال رکھنے کے لیے متبادل ذرائع استعمال کر رہے ہیں
ترجمان نے کہا کہ شعبہ انجینئرنگ کے کلیدی عہدیداروں کے ساتھ مل کر متبادل ذرائع سے آپریشنز کو کامیابی سے بحال کیا ہے، غیرقانونی کام چھوڑنے سے قومی ایئر لائن کی کچھ پروازوں کو تاخیرم اور منسوخی کا سامنا کرنا پڑا۔
انہوں نے کہا کہ پی کے 783 کراچی تا ٹورنٹو اور پی کے 701 اسلام آباد تا مانچسٹر بروقت روانہ ہو گئیں۔ لاہورسے مدینہ کی پرواز پی کے 747 کو 14 گھنٹے کی تاخیر کے بعد روانہ کیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ اسی طرح کراچی سے جدہ کی پرواز پی کے 761 بارہ گھنٹے تاخیر سے روانہ ہو گئی۔ اسلام آباد سے دبئی کی پرواز پی کے 233 کو 9 گھنٹے تاخیر کا سامنا کرنا پڑا، اسلام آباد سے دمام پی کے 245، سیالکوٹ سے ریاض پی کے 755 کی پروازیں7، 7 گھنٹے تاخیر سے روانہ ہوئیں۔
ترجمان نے کہا کہ اسلام آباد سے جدہ کی پرواز پی کے 741 چھ، کراچی سے اسلام آباد کی پرواز پی کے 300چار گھنٹے تاخیر سے روانہ ہوئی۔
قومی ایئر لائن کے ترجمان کا کہنا تھا کہ آپریشنل بوجھ کو ایڈجسٹ کرنے کے لیے مجموعی طور پر 5 پروازیں منسوخ کی گئیں، تمام مسافروں کو متبادل پروازوں کی پیشکش کر دی گئی ہے۔