نیشنز ہاکی کپ ملائیشیا کیلئے 20 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 3rd, June 2025 GMT
پاکستان ہاکی فیڈریشن نے نیشنز ہاکی کپ کی لئے قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔ 20 رکنی اسکواڈ کی قیادت عماد بٹ کرینگے، گرین شرٹس آٹھ جون کو ملائیشیا روانہ ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان ہاکی ٹیم کے اسکواڈ کا اعلان نصیر بندہ ہاکی اسٹیڈیم میں جاری ٹرائلز کے بعد کیا گیا۔ ڈی جی پاکستان اسپورٹس بورڈ یاسر پیرزادہ نے بھی ٹرائلز دیکھے۔
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری جنرل رانا مجاہد نے 20 رکنی اسکواڈ کا اعلان کرتے ہوے بتایا کہ پاکستان ٹیم آٹھ جون کو ملائیشیا روانہ ہوگی۔ نیشنز کپ سے قبل قومی ٹیم تین میچز کھیلے گی۔
قومی اسکواڈ میں منیب الرحمن، عبداللہ اشیاق، محمد عبداللہ، سفیان خان، عبدالمنان، حماد انجم، ارشد لیاقت، معین شکیل، ذکریا حیات، غضنفر علی، سلمان رزاق، جنید منظور، حنان شاہد، رانا وحید، افراز خان، عبدالرحمن، احمد ندیم، محب اللہ، رانا ولید شامل ہیں۔
صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن طارق بگٹی نے کہا کہ ہاکی فنڈز کےکے لئے بات چیت جاری ہے۔پولینڈ میں رہ جانیوالے کھلاڑیوں پر پابندی عائد ہے۔ قومی پلیئرز کو ڈیلی الاونسز ادا کررہے ہیں۔
ہیڈ کوچ طاہر زمان نے کہا کہ نیشنز کپ میں کامیابی کے لئے پر امید ہیں۔ ہاکی ٹیم کی بحالی کے لئے پرو لیگ تک رسائی ضروری ہے۔ قومی پلیئرز اچھا پرفارم کرنے کے لئے پرجوش ہیں۔
نیشنز کپ کا آغاز 15جون سے ملائیشیا میں ہوگا۔ پاکستان پول بی میں نیوزی لینڈ، ملائیشیا، جاپان کے ساتھ شامل ہے۔
Post Views: 4.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: اسکواڈ کا اعلان پاکستان ہاکی کے لئے
پڑھیں:
خیبر پختونخوا کی 13 رکنی کابینہ تشکیل، عمران خان کی ہدایات نظر انداز
خیبرپختونخوا کی 13 رکنی کابینہ کی تشکیل پر تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی ہدایات کو نظرانداز کردیا گیا ہے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق عمران خان نے صوبائی کابینہ کے ارکان کی تعداد 5 سے 8 رکھنے کی ہدایت کی تھی اور کہا تھا کہ کابینہ سنگل ڈیجٹ سے زیادہ نہ ہو، تاہم کابینہ کی تعداد 13 رکھی گئی ہے کابینہ سے جمعہ کو گورنر کے پی نے حلف لیا۔پارٹی کے ایک ذمہ دار رہنما نے بتایا کہ عمران خان نے اسد قیصر کے بھائی عاقب اللہ خان، شہرام ترکئی کے بھائی فیصل ترکئی اور سابق صوبائی وزیر شکیل خان کو کابینہ میں شامل نہ کرنے کی واضح ہدایات جاری کی تھیں لیکن عمران خان کی ہدایات کو نظر انداز کیا گیا۔ بانی چیئرمین نے پارٹی کے بعض سینئر اراکین کو کابینہ میں شامل کرنے کی ہدایت کی تھی جنہیں ماضی میں نظر انداز کیا گیا تھا۔صوبائی وزیر مینا خان آفریدی نے کہا کہ عمران خان نے کوئی ہدایات جاری نہیں کی تھیں بلکہ انھوں نے پیغام بھجوایا تھا کہ کابینہ مختصر رکھی جائے اور سہیل آفریدی اپنی کابینہ کا خود انتخاب کریں۔انھوں نے کہا کہ کابینہ میں کسی بھی وقت ردوبدل ہو سکتا ہے، عمران خان جس کو چاہیں کابینہ می شامل کر سکتے ہیں اور اگر کسی کو نکالنا چاہیں تو کسی بھی وزیر کو فارغ کرسکتے ہیں۔مینا خان نے کہا کہ کابینہ میں سینئر اور تجربہ کار وزراء بھی شامل ہیں جبکہ نوجوانوں کو بھی موقع دیا گیا ہے۔