نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان، پاکستانی نژاد کھلاڑی بھی شامل
اشاعت کی تاریخ: 3rd, June 2025 GMT
نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے 2025-26 سیزن کے لیے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان کردیا۔
پاکستانی نژاد آل راؤنڈر محمد عباس سمیت چار نئے چہروں کو پہلی مرتبہ سینٹرل کنٹریکٹس میں شامل کیا گیا ہے۔ وکٹ کیپر بیٹر مچ ہے، آل راؤنڈر زیک فولکس اور لیگ اسپنر آدی اشوک بھی پہلی بار سینٹرل کنٹریکٹ حاصل کرنے والوں میں شامل ہیں۔
ٹم ساؤتھی، اش سودھی، اجاز پٹیل اور جوش کلارکسن جیسے کھلاڑیوں کو اس سال معاہدہ نہیں دیا گیا، جبکہ کین ولیمسن، ڈیوون کونوے، فن ایلن، ٹم سیفرٹ اور لوکی فرگوسن جیسے کھلاڑیوں کے ساتھ وقتی معاہدوں پر بات چیت جاری ہے۔
محمد عباس نے رواں سال مارچ میں پاکستان کے خلاف اپنے ون ڈے ڈیبیو پر 26 گیندوں پر 52 رنز کی دھواں دار اننگز کھیل کر سب کو حیران کر دیا تھا، جو مردوں کے ون ڈے ڈیبیو پر تیز ترین نصف سنچری کا نیا عالمی ریکارڈ ہے، اسی میچ میں انہوں نے بولنگ کرتے ہوئے محمد رضوان کو آؤٹ کر کے پہلی ون ڈے وکٹ بھی حاصل کی تھی۔
24 سالہ مچ ہے نے پاکستان کے خلاف ون ڈے میچ میں 78 گیندوں پر ناقابل شکست 99 رنز بنا کر خود کو منوایا تھا، جبکہ سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ڈیبیو پر ایک میچ میں 6 شکار کر کے عالمی ریکارڈ بھی قائم کیا تھا۔
زیک فولکس نے گزشتہ سال پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ڈیبیو کیا تھا اور بعد میں نومبر میں ون ڈے میں بھی نمائندگی کی۔ آدی اشوک نے 2023 میں ڈیبیو کیا تھا اور حالیہ دنوں میں بنگلہ دیش اے کے خلاف میچ میں 5 وکٹیں لے کر سلیکٹرز کی توجہ حاصل کی۔
نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو اسکاٹ ویننک نے نوجوان کھلاڑیوں کی شمولیت کو مستقبل کے لیے نیک شگون قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ کھلاڑی نہ صرف باصلاحیت ہیں بلکہ ان میں بلند حوصلہ اور قومی ٹیم کی نمائندگی کا جذبہ بھی موجود ہے۔ ان کے مطابق نئے معاہدے نیوزی لینڈ کرکٹ کے روشن مستقبل کی عکاسی کرتے ہیں۔
نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے مطابق معاہدوں کا انتخاب مکمل ڈیٹا اور کھلاڑیوں کی حالیہ کارکردگی کو مدِنظر رکھ کر کیا گیا ہے اور یہ فہرست آئندہ مصروف سیزن، خصوصاً ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کو دیکھتے ہوئے ترتیب دی گئی ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: نیوزی لینڈ کرکٹ کے خلاف میچ میں
پڑھیں:
چین کا بڑا اعلان: پاکستانی خلا باز جلد چینی اسپیس اسٹیشن پر جائیں گے
چین نے اعلان کیا ہے کہ وہ پاکستان کے خلا بازوں کو اپنے خلائی اسٹیشن کے مشنز کے تحت ایک مختصر مدت کے مشن پر خلا میں بھیجے گا۔
چینی خبر رساں ادارے شِنہوا کے مطابق، یہ فیصلہ چین کے انسان بردار خلائی پروگرام (CMSA) کے ترجمان نے پریس کانفرنس میں کیا۔
ترجمان کے مطابق، پاکستانی خلا باز چینی خلا بازوں کے ساتھ تربیت حاصل کریں گے اور مشن کے دوران سائنسی تجربات اور آپریشنل سرگرمیوں میں حصہ لیں گے۔ چینی جریدے گلوبل ٹائمز نے رپورٹ کیا کہ پاکستانی خلا باز عملے کے ساتھ معمول کے فرائض بھی انجام دیں گے۔
یہ اعلان رواں سال مارچ میں سپارکو اور چین کی CMSA کے درمیان ہونے والے تعاون کے معاہدے کے بعد سامنے آیا ہے، جس کے تحت پاکستان کے پہلے انسان بردار مشن کو چین کے خلائی اسٹیشن کے ذریعے بھیجنے پر اتفاق ہوا تھا۔
China is currently selecting astronauts from Pakistan, with one expected to take part in a short-duration space mission at an appropriate time, according to the China Manned Space Agency (CMSA) on Thursday. pic.twitter.com/hRwor7C14Y
— Global Times (@globaltimesnews) October 30, 2025
وزیراعظم شہباز شریف نے اس موقع پر کہا تھا کہ یہ معاہدہ چین کی جانب سے ایک قابلِ قدر اقدام ہے جو دونوں ممالک کے درمیان خلائی ٹیکنالوجی کے شعبے میں تعاون کو مزید مضبوط کرے گا۔
یاد رہے کہ 19 اکتوبر کو پاکستان کی خلائی ایجنسی سپارکو نے چین کے لانچ سینٹر سے پاکستان کا پہلا ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ (HS-1) کامیابی سے خلا میں بھیجا تھا، جسے پاکستان کے خلائی پروگرام میں ایک بڑی پیش رفت قرار دیا گیا۔
یہ سیٹلائٹ جدید ہائپر اسپیکٹرل امیجنگ ٹیکنالوجی سے لیس ہے، جو زمین اور فضا کے باریک ترین رنگی بینڈز کا تجزیہ کر کے ماحولیاتی، زراعتی اور سائنسی تحقیق میں مدد فراہم کرے گا۔