غزہ میں جو اسرائیل کر رہا ہے اب وہ عمل بھارت اپنا رہا ہے: شیری رحمان
اشاعت کی تاریخ: 3rd, June 2025 GMT
نیویارک (ڈیلی پاکستان آن لائن )نیویارک میں موجود پاکستانی وفد کی رکن سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ بھارت جنگجو ریاست بن رہا ہے وہ کہہ رہے ہیں یہ ٹریلر تھا اب فلم آئے گی، غزہ میں جو اسرائیل کر رہا ہے اب وہ عمل بھارت اپنا رہا ہے۔
نجی ٹی وی ’جیو نیوز‘ سے گفتگو کے دوران شیری رحمان نے کہا کہ بھارت چاہتا ہے کہ پاکستان غیرمستحکم رہے، بھارت کا یہ دعویٰ رد کرنا ہے۔
دوسری جانب وفد کی رکن حنا ربانی کھر کا کہنا تھا کہ ہمارے وفد کا مقصد بھارتی وفد کی طرح شور مچانا اور تماشا لگانا نہیں، بھارتی وفد خود کے ساتھ ہی میٹنگز کر رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ دس سال سے دنیا کو اس خطرے سے آگاہ کر رہے تھے جو بھارت نے جنگ کی شکل میں دکھا دیا، بھارت کے 2016ءسے اقدامات عالمی قوانین کو چیلنج کر رہے ہیں۔
پٹواریوں کی اسامیوں کیلئے اشتہار جاری کرنے کی ہدایت
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: رہا ہے
پڑھیں:
ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان کی 12 رکنی سیاسی کونسل کا اعلان
سیاسی کونسل گلگت بلتستان کی سیاسی صورتحال، سیاسی حکمت عملی، آئندہ انتخابات سمیت تمام سیاسی امور پر جماعت کی پالیسی کے مطابق اپنا لائحہ عمل مرتب کرے گی۔ اسلام ٹائمز۔ سیکرٹری سیاسیات و پارلیمانی لیڈر ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان کاظم میثم نے بارہ رکنی سیاسی کونسل کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق سیکرٹری سیاسیات کاظم میثم نے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی اور صدر ایم ڈبلیو ایم جی بی آغا علی رضوی سے مشاورت کے بعد بارہ رکنی پولیٹیکل کونسل کو نامزد کر دیا۔ پولیٹیکل کونسل میں شیخ احمد علی نوری، شیخ اکبر علی رجائی، محمد الیاس صدیقی، سعید الحسنین، غلام عباس، ڈاکٹرمشتاق حکیمی، حاجی نجف شگری، کاچو اختر علی خان، مطہر عباس، حاجی رضوان، عقیل احمد ایڈوکیٹ اور ابراہیم آزاد شامل ہیں۔ سیاسی کونسل گلگت بلتستان کی سیاسی صورتحال، سیاسی حکمت عملی، آئندہ انتخابات سمیت تمام سیاسی امور پر جماعت کی پالیسی کے مطابق اپنا لائحہ عمل مرتب کرے گی۔ یہ کونسل صوبائی کابینہ کے سامنے جوابدہ ہو گی اور جماعت کی گائیڈ لائن، بنیادی سیاسی اصول اور چیلنجز کے مطابق اپنا فیصلہ کرے گی۔ سیاسی کونسل جماعت کی سیاسی فعالیت کی نگرانی کے ساتھ ساتھ کارکردگی کی بھی ذمہ دار ہو گی۔